جل شکتی وزارت

صرف 22 مہینوں میں 84 لاکھ گھرانوں کو نل کا کنکشن ملنے کے ساتھ 117 اضلاع میں نلکوں کے پانی کی فراہمی میں 7 فیصد سے 31 فیصد تک چار گنا اضافہ ہوا


یو این ڈی پی نے علاقائی ترقی کے بے حد کامیاب ماڈل کے طور پر ’ضرورتمند اضلاع پروگرام‘ کی تعریف کی جسے کئی ممالک کے لیے بہترین طرز عمل کے طور پر پیش کیا جانا چاہیے

Posted On: 25 JUN 2021 6:15PM by PIB Delhi

اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے ذریعہ جاری کردہ ایک آزاد تشخیصی رپورٹ میں علاقائی ترقی کے ایک بے حد کامیاب ماڈل کے طور پر ایسپائریشنل ڈسٹرکٹ پروگرام (اے ڈی پی) کی تعریف کی گئی ہے جو متعدد ممالک کے لیے ایک بہترین طرز عمل کے طور پر کام کرے گا جہاں مختلف وجوہات سے ترقی کی حیثیت میں علاقائی تفاوت برقرار ہے۔

اے ڈی پی کے تحت کی جانے والی مستحکم کوششوں سے، انسانی ترقی اور بنیادی سہولیات کی کمی والے دور دراز مقامات پر واقع 117 اضلاع نے تیز رفتار ترقی کا تجربہ کیا ہے۔ اس کو ممکن بنانے کے لیے جل جیون مشن نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ 15 اگست، 2019 کو، جب جل جیون مشن کا اعلان کیا گیا تھا، تو خواہش مند اضلاع میں صرف 24.58 لاکھ (7 فیصد) گھرانوں میں نلکوں کے پانی کی فراہمی تھی۔ 22 ماہ کے قلیل عرصے میں، ان اضلاع میں 84 لاکھ گھرانوں کو نلکے کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں اور اس طرح اب 31.37 فیصد گھرانوں کو یقینی طور پر نلکے کا پانی دستیاب ہے۔

 

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جنوری، 2018 میں 117 اضلاع میں رہنے والے مختلف انسانی ترقیاتی اشاریہ کے پیرامیٹرز میں پیچھے رہ جانے والے شہریوں کے معیار زندگی کو بڑھانے کی حکومت کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ضرورتمند اضلاع پروگرام کا آغاز کیا تھا۔ جل جیون مشن ان اضلاع میں گہری عدم مساوات کو کم کرنے کا ایک اہم پروگرام ہے۔ وزیر اعظم کے وژن ’سب کاساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس‘ کے اصول کی تعمیل میں، مشن کا نصب العین یہ ہے کہ ’کوئی بھی چھوٹ نہ جائے‘ اور ہر ایک گاؤں کے ہر گھر کو نلکے کے پانی کا کنکشن مہیا کیا جانا چاہیے۔

سال 2019 میں جل جیون مشن کے آغاز پر، ملک میں کل 19.20 کروڑ دیہی گھرانوں میں سے، صرف 3.23 کروڑ (17 فیصد) کو نلکوں کا پانی فراہم تھا۔ گذشتہ 22 ماہ کے دوران، کووڈ-19 کی وبا اور لاک ڈاؤن کی رکاوٹوں کے باوجود، جل جیون مشن کو تیز رفتاری سے نافذ کیا گیا ہے اور 4.36 کروڑ گھرانوں کو پائپ والے کنکشن مہیا کیے گئے ہیں۔ کوریج میں تقریباً 23 فیصد اضافے کے ساتھ، اس وقت ملک بھر میں 7.59 کروڑ (39.58 فیصد) دیہی گھرانوں کو نلکے کا پانی دستیاب ہے۔ گوا، تلنگانہ، انڈمان اور نِکوبار جزیرے اور پڈوچیری نے دیہی علاقوں میں 100 فیصد گھریلو کنکشن حاصل کر لیا ہے اور وہ ’ہر گھر جل‘ بن گیا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ہر گھر کو صاف پانی کی فراہمی کے وژن کو پورا کرتے ہوئے، اس وقت، 63 اضلاع اور تقریباً 94 ہزار دیہاتوں میں ہر گھر کو نلکے کا پانی دستیاب ہے۔

 

 

تلنگانہ کے تمام 3 ضرورت مند اضلاع ’ہر گھر جل‘ بن گئے ہیں۔ توقع کی جاتی ہے کہ بہار کے ضرورت مند اضلاع کے تمام گاؤں کو 2021 میں اور گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، منی پور، میگھالیہ، پنجاب اور سکم کو 2022 میں نلکے کے پانی کے کنکشن مل جائیں گے۔

ریاستوں میں، بہار نے ضرورت مند اضلاع کے درمیان بہت اچھے کام کیے ہیں۔ ریاست کے 13 ضرورت مند اضلاع میں اب 72 فیصد گھروں میں نلکوں کی فراہمی ہے۔ کڈپہ، آندھرا پردیش میں 82 فیصد دیہی گھرانوں کو جل جیون مشن کے تحت نل کے پانی کا کنکشن مہیا کیا گیا ہے۔ اسی طرح، گجرات کے ایک ضرورت مند ضلع نرمدا میں 77 فیصد گھرانوں کو نلکوں کا پانی فراہم کیا گیا ہے۔ اس پہاڑی خطے کے گاؤں میں پتھریلی آب و ہوا اور نشیبی سطح کی وجہ سے پینے کے پانی کا کوئی قابل اعتماد ذریعہ نہیں تھا۔ اوکائی ذخیرہ آب پر دو واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹوں کی ایک ملٹی گاؤں اسکیم کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ اس اسکیم کے تحت اب 221 دیہاتوں میں 2.75 لاکھ افراد کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جا رہا ہے۔

 

 

ملک میں اسکولوں، آشرم شالوں اور آنگن واڑی مراکز میں بچوں کے لیے صاف نلکوں کے پانی کو یقینی بنانے کے لیے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 100 روزہ مہم کا اعلان کیا، جس کی شروعات مرکزی وزیر شری گجندر سنگھ شیکھاوت نے 2 اکتوبر 2020 کو کی تھی۔ اس کے نتیجے میں، ریاستوں/مرکز زیر انتظام علاقوں جیسے ہریانہ، ہماچل پردیش، پنجاب، گجرات، آندھرا پردیش، گوا، تمل ناڈو، تلنگانہ، انڈمان اور نکوبار جزیرے نے اسکولوں، آشرم شالوں اور آنگن واڑی مراکز میں نلکے کے پانی کی فراہمی کی ہے۔

دیگر ریاستوں کے لیے، مرکزی وزیر، جل شکتی، جناب گجندر سنگھ شیکھات نے وزراء اعلیٰ کو لکھے گئے خطوط میں زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی ریاستوں کے باقی تمام اسکولوں، آشرم شالوں اور آنگن واڑی مراکز میں محفوظ نلکے کا پانی فراہم کیا جائے۔

وزیر اعظم کی طرف سے لال قلعہ سے 15 اگست 2019 کو اعلان کیے گئے جِل جیون مشن کے تحت 2024 تک ملک بھر میں تمام دیہی گھرانوں کو نلکے کا پانی فراہم کرنے کا کام ریاستوں/مرکز زیر انتظآم علاقوں کی شراکت سے جاری ہے۔ جل جیون مشن کے لیے 2021-22 میں کل بجٹ 50,011 کروڑ روپے ہے۔ ریاست کے اپنے وسائل اور 15ویں فنانس کمیشن میں پانی اور حفظان صحت کے لیے مختص 26,940 کروڑ روپے کے ساتھ، اس سال دیہی پینے کے پانی کی فراہمی کے شعبے میں 1 لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ اس سے دیہاتوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں اور دیہی معیشت کو تقویت مل رہی ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 5915



(Release ID: 1730552) Visitor Counter : 181