وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم نے بورڈ امتحانات کے حوالے سے طلبا، اساتذہ اور اسٹیک ہولڈروں سے خطاب کیا

Posted On: 25 JUN 2021 6:30PM by PIB Delhi

چنڈی گڑھ، 25 جون 2021: مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال 'نشنک' نے آج بورڈ امتحانات کے سلسلے میں  طلبا، اساتذہ اور اسٹیک ہولڈروں سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں  جناب پوکھریال نے بتایا کہ سی بی ایس ای نے پہلے ہی بارہویں  جماعت کے بورڈ امتحانات کی جانچ اور امتحانوں کے حوالے سے جامع رہ نما خطوط جاری کر چکا ہے۔ انھوں نے تیقن دیا کہ جو طلبا جانچ سے مطمئن نہیں  ہیں  انھیں جب بھی صورت حال سازگار ہوگی امتحان دینے کا اختیار دیا جائے گا۔

وزیر موصوف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ طلبا کی حفاظت، صحت اور مستقبل حکومت کی بنیادی ترجیحات ہیں۔

***

U. No. 5906

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)



(Release ID: 1730530) Visitor Counter : 135