وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او نے اضافہ شدہ رینج کے 122 ملی میٹر کیلیبر راکٹ کا کام یاب تجربہ کیا

Posted On: 25 JUN 2021 6:34PM by PIB Delhi

چنڈی گڑھ، 25 جون 2021: دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے  ڈی آر ڈی او نے 25 جون 2021 کو اوڈیشہ کے ساحل سے پرے چندی پور میں  مربوط ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر) پر ملٹی بیرل راکٹ لانچر (ایم بی آر ایل) سے مقامی طور پر تیار کردہ 122 ملی میٹر کیلیبر راکٹ کا کام یاب تجربہ کیا۔ 122 ملی میٹر کے چار توسیعی رینج راکٹوں  کے ورژن مکمل آلات کے ساتھ مشاہدہ کے لیے داغے گئے تھے اور وہ مشن کے مکمل مقاصد پر پورا اترتے تھے۔ یہ راکٹ فوجی کارروائیوں  کے لیے تیار کیے گئے ہیں  اور ٤٠ کلومیٹر تک کے اہداف کو تباہ کرسکتے ہیں ۔

تمام فلائٹ آئٹمزکو رینج آلات کے ذریعے ٹریک کیا گیا، جن میں  ٹیلی میٹری، ریڈار اور آئی ٹی آر کے ذریعے تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم اور پروف اینڈ تجرباتی انسٹالیشن (پی ایکس ای) شامل ہیں ۔

یہ راکٹ سسٹم پونے میں  قائم آرممنٹ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اسٹیبلشمنٹ (اے آر ڈی ای) اور ہائی انرجی میٹریل ریسرچ لیبارٹری (ایچ ای ایم آر ایل) نےمیسرز اکنامک ایکسپلوزیو لمیٹڈ، ناگپور کی تعمیر کے تعاون سے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ یہ بڑھایا ہوا راکٹ سسٹم موجودہ ١٢٢ ملیمیٹر گریڈ راکٹ کی جگہ لے گا۔

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او اور صنعت کو 122 ملیمیٹر کیلیبر راکٹ کے کام یاب لانچ پر مبارکباد دی ہے۔ سیکرٹری، محکمہ دفاع تحقیق و ترقی اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے کام یاب مشاہدہ میں  شامل ٹیموں  کی کوششوں  کو سراہا۔

5905

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)



(Release ID: 1730529) Visitor Counter : 169