وزارت خزانہ
جنوری – مارچ ، 2021 ء کی سہ ماہی کے لئے سرکاری قرض بندوبست کی رپورٹ
Posted On:
25 JUN 2021 3:28PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 25 جون / وزارتِ خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمے میں بجٹ ڈویژن کا سرکاری قرض بندوبست کا شعبہ ( پی ڈی ایم سی ) اپریل – جون ( کیو 1 ) 11-2020 ء سے مسلسل سہ ماہی قرض بندوبست کی رپورٹ پیش کرتا آ رہا ہے ۔ موجودہ رپورٹ جنوری – مارچ ، 2021 ء ( کیو 4 – ایف وائی 21 ) کے لئے ہے ۔
مالی سال 2021 ء کی چوتھی سہ ماہی میں مرکزی حکومت نے مقررہ تاریخ والی 320349 کروڑ روپئے مالیت کی سکیورٹیز جاری کیں، جب کہ مالی سال 2020 ء کی چوتھی سہ ماہی میں 76000 کروڑروپئے کی سکیورٹیز جاری کی گئی تھیں ، جب کہ ادائیگی 29145 کروڑ روپئے تھی۔ بنیادی طور پر سکیورٹی کےاجراء میں مالی سال 2021 ء کی چوتھی سہ ماہی میں 5.80 فی صد کا اضافہ ہوا ، جب کہ مالی سال 2021ء کی تیسری سہ ماہی میں 5.68 فی صد کا اضافہ ہوا تھا ۔ اسی طرح مالی سال 2021 ء کی چوتھی سہ ماہی میں تاریخ والی سکیورٹیز کا اجراء 13.36 سال کم کیا گیا ، جب کہ مالی سال 2021 ء کی تیسری سہ ماہی میں 14.96 سال کے لئے کیا گیا تھا ۔ جنوری تا مارچ 2021 ء کے دوران ، مرکزی حکومت نے کیش مینجمنٹ بل کے ذریعہ کوئی رقم نہیں لی ۔ ریزرو بینک نے سہ ماہی کے دوران حکومت کی سکیورٹیز کی خرید و فروخت میں 9 خصوصی اور عام او ایم او منعقد کرائے ۔ سہ ماہی کے دوران مارجنل اسٹینڈنگ فیسلٹی اور اسپیشل لیکویڈیٹی فیسلٹی سمیت لیکویڈیٹی ایڈجسمنٹ فیسلٹی کے تحت آر بی آئی کے ذریعے یومیہ اوسط 335651 کروڑ روپئے رہا ۔
عبوری اعداد و شمار کے مطابق حکومت کی کل دین داری ( پبلک اکاؤنٹ کے تحت دین داری سمیت ) مارچ ، 2021 ء کے آخر تک بڑھ کر 11621781 کروڑ روپئے ہو گئی ، جو کہ دسمبر 2020 ء کے آخر میں 10926322 کروڑ روپئے تھی ۔ اس سے مالی سال 2021 ء کی چوتھی سہ ماہی میں 6.36 فی صد کے اضافے کا اظہار ہوتا ہے ۔ مارچ 2021 ء کے آخر میں سرکاری قرض ، کل واجبات کا 88.10 فی صد رہا۔ مقررہ تاریخ والی 29.33 فی صد سکیورٹیز کی مدت ادائیگی پانچ سال سے کم ہے ۔
سہ ماہی کے دوران سرکاری سیکیورٹیز کی سپلائی میں اضافے کی وجہ سے ثانوی مارکیٹ میں سرکاری سیکیورٹیز پر منافع کم ہو گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ، ہفتہ وار قرض حاصل کرنے اور ریزرو بینک کے ذریعے معمول کی لیکویڈیٹی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے اعلان کی وجہ سے مختصر مدت میں منافع میں مزید کمی ہوئی ہے ۔ البتہ 5 فروری ، 2021 ء کو ایم پی سی کی میٹنگ میں کئے گئے فیصلے سے منافع میں مدد ملی ہے ، جس میں ایم پی سی نے پالیسی ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہ کرتے ہوئے 4 فی صد پر برقر ار رکھا ہے اور اپنے اس عمل کو موجودہ مالی سال سے اگلے مالی سال تک جاری رکھنے ، پائیدار بنیاد پر فروغ کو بحال کرنے اور معیشت پر کووڈ – 19 وباء کے اثرات کو کم کرنے کا اعادہ کیا ہے اور اس کے ساتھ اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ افراط زر مقررہ حد کے اندر ہی رہے ۔
CLICK HERE to access the report
۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔25.06.2021 )
U.No. 5901
(Release ID: 1730439)
Visitor Counter : 191