کامرس اور صنعت کی وزارتہ
اپیڈا نے ہندوستانی سفارتخانے کے ساتھ مل کر الجیریا میں زرعی اور ڈبہ بند خواراک کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے خریدار- فروخت کنندہ کی ورچوئل میٹنگ کا اہتمام کیا
Posted On:
24 JUN 2021 8:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،24 جون : زرعی اور ڈبہ بند خوراک کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے ، اپیڈا نے ہندوستانی سفارتخانے کے ساتھ مل کر الجیریا کے ساتھ ایک مجازی خریدار- فروخت کنندہ میٹنگ (وی بی ایس ایم) کا انعقاد کیا ہے جس میں دونوں ممالک کے زراعت سے متلق مصنوعات کی قیمت کے سلسلے میں اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
بدھ کے روز منعقدہ ‘ہندوستان اور الجیریا کے مابین ایگری سیکٹر میں مواقع’ کے عنوان سے وی بی ایس ایم میں ہندوستان اور الجیریا کے زرعی اجناس کے برآمد کنندگان ، پروسیسرز اور تاجروں سمیت 100 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔
جاری کووڈ-19 وبائی بیماری کی وجہ سے ، برآمد کو فروغ دینے کے پروگراموں کو جسمانی طور پر منظم کرنا ممکن نہیں تھا۔ اپیڈا برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے مختلف ممالک کے ساتھ وی بی ایس ایمزکا ایک سلسلہ ترتیب دے رہا ہے۔
الجیریا کے تجارتی اور سرکاری عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ وی بی ایس ایم میں ، ہندوستان کے جغرافیائی اشارے (جی آئی) کے مصدقہ زرعی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی برآمدات کے دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وی بی ایس ایم کے دوران الجیریا کو اناج ، مویشیوں سے متعلق مصنوعات ، غیر باسمتی اور باسمتی چاول سمیت دیگر زرعی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اپیڈا اور ہندوستانی سفارتخانے کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ ، آل انڈیا رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن ، رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن ، آل انڈیا فوڈ پروسیسرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں،الجیریا کے درآمد کنندگان سمیت تجارتی نمائندوں ، سرل ایگرو پلاسٹک کمپینٹ ، ارل کےبی لائن ، ہددادی میڈ بزنس ایکسپورٹ سمیت دیگر نے وی بی ایس ایم میں شرکت کی۔
******
ش ح - س ک
U NO. 5888
(Release ID: 1730257)
Visitor Counter : 204