قبائیلی امور کی وزارت

جناب ارجن منڈا ورچوئل وسیلے سے کل سِکل سیل کے عالمی دن کے موقع پر دوسرے قومی سِکل سیل کنکلیو کا افتتاح کریں گے


قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سروتا اس موقع سے ایک خصوصی خطاب کریں گی

Posted On: 18 JUN 2021 7:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 18 جون 2021: قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا کل ورچوئل وسیلے سے سکل سیل بیماری سے متعلق دوسرے قومی سکل سیل کنکلیو کا افتتاح کریں گے۔ یہ کنکلیو ہر سال 19 جون 2021 کو عالمی سکل سیل ڈے کے موقع سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ سروتا اس تقریب میں سکل سیل بیماری سے متعلق خصوصی خطاب کریں گی۔

یہ کنکلیو بھارت سرکار کی قبائلی امور کی وزارت اور بھارتی ایوان صنعت و تجارت کے وفاق (فکی)، نووارٹس، اپولو اسپتال، پیرامل فاؤنڈیشن، جی اے ایس سی ڈی او اور نیسکو کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے۔ ورچوئل کنکلیو براہ راست قبائلی امور کی وزارت کے یوٹیوب اور فیس بک صفحات پر نشر کیا جائے گا۔

سکل سیل بیماری (ایس سی ڈی) جو وراثت میں ملنے والی خون کی سب سے عام بیماری ہے، بھارت میں بہت سے قبائلی گروہوں میں وسیع پیمانے پر پائی جاتی ہے اور بہت سی ریاستوں میں صحت کے لیے ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔ اگرچہ اس کے بہت سے سستے علاج موجود ہیں جن کی وجہ سے بھارت میں مریضوں اور موت کے واقعات کی تعداد میں ڈرامائی طور پر کمی آئی ہے، لیکن بھارت کے قبائلی علاقوں میں ایس سی ڈی کے علاج تک رسائی محدود ہے۔ یہ بیماری بنیادی طور پر جھارکھنڈ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، مغربی اڈیشہ، مشرقی گجرات اور شمالی تمل ناڈو اور کیرالہ میں نیلگیری پہاڑیوں کے کچھ علاقوں میں پائی جاتی ہے۔

یہ تقریب گذشتہ سال سکل سیل بیماری پر نیشنل ویبینار کے کامیاب انعقاد کے بعد اس سال منعقد کی جارہی ہے۔ جناب ارجن منڈا ورچوئل وسیلے کے ذریعے سکل سیل کی بیماری کی جانچ کے لیے موبائل وینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ پروگرام میں مریضوں خصوصاً خواتین اور بچوں پر ایس سی ڈی کے علاج میں تازہ ترین پیش رفت اور مستقبل کے رجحانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ یکساں خیالات کے حامل لوگوں اور اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لائے گا تاکہ ایس سی ڈی کے علاج کے مستقبل اور ایس سی ڈی مریضوں کے مسائل سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

اس فلیگ شپ پروگرام کے ذریعے ایس سی ڈی علاج کے حوالے سے مختلف اسٹیک ہولڈروں بشمول اعلیٰ سرکاری عہدیداروں، وزارت قبائلی امور، ایف آئی سی سی آئی، نووارٹس، اپولو اسپتالوں ، پیرامل فاؤنڈیشن، جی اے ایس سی ڈی او، نیسکو نیز ماہرین/معالجین کو یکجا کیا جائے گا، جس میں خاص طور پر خواتین اور بچوں میں بیداری پھیلانے کے طریقوں اور ذرائع، بچاؤ اور انتظامی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس تقریب کے دوران معروف ڈاکٹروں، وکلا اور پالیسی سازوں کا پینل ڈسکشن بھی ہوگا جس میں ایس سی ڈی کے حامل مریضوں کو اعلی معیار کا علاج فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

یہ کنکلیو رہ نما خطوط اور بھارت میں مستقل نگہداشت کے نقطہ نظر کے ذریعے سکل سیل بیماری کے موثر انتظام کے لیے ایک روڈ میپ پیش کرے گا۔

****

U. No. 5868

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)



(Release ID: 1730215) Visitor Counter : 169


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil