وزارت خزانہ
حکومت ہند نے میزورم میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے ورلڈ بینک کے ساتھ 32 ملین ڈالر کے قرض کے معاہدے پر دستخط کئے
Posted On:
24 JUN 2021 4:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی 24 جون 2021: حکومت ہند ، میزورم کی حکومت اور ورلڈ بینک نے میزورم کے صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 32 ملین ڈالر کے منصوبے پر دستخط کیے ہیں۔ اس کا مقصدمیزورم میں خاص طور پر زیریں علاقوں اور کمزور گروہوں کے فائدے کے لئے انتظامی خدمات اور صحت کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
اس منصوبے سے محکمہ صحت اور خاندانی بہبود (ڈو ایچ ایف ڈبلیو) اور اس کے ذیلی اداروں کی انتظامیہ اور انتظامی ڈھانچے کو تقویت ملے گی۔ اس سے معیاری یقین دہانی کے ایک جامع پروگرام میں سرمایہ کاری کے ساتھ جس سے صحت کی سہولیات کی معیاری تصدیق ہوسکے، ریاستی حکومت کے صحت کے نظام کے ذریعہ فراہم کردہ خدمات کے معیار اور کوریج میں بہتری آئے گی۔
ریاستی صحت انشورنس پروگرام کی تاثیر کو مضبوط بنانے پر کلیدی توجہ دی جائے گی۔ اس طرح حکومت ہند کی پردھان منتری جن آروگیایوجنا (پی ایم جے وائے) کے ساتھ ہم آہنگی پیدا ہوگی اور اسپتال کی خدمات تک رسائی میں مالی رکاوٹوں کو کم کرنے، غریب خاندانوں کے ذریعہ صحت کے لئے جیب خرچ سے ہونے والی تباہ کن کو روکنے اور کوریج کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
میزورم کے صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے منصوبے سے ریاست کے آٹھ اضلاع کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ اس سے صحت کے شعبے کے عملے کو بھی فائدہ ہوگا ، خاص طور پر ثانوی اور بنیادی سطح پر وہ اپنی طبی مہارت اور قابلیت کے ساتھ ان کی منصوبہ بندی اور انتظامی صلاحیت کو تقویت دے پائیں گے۔
اس معاہدے پر حکومت ہند کی جانب سے اقتصادی امور اور مالیات کی وزارتوں کے ایڈیشنل سکریٹری ، جناب رجت کمار مشرا، حکومت میزورم کی جانب سےمیزورم ہیلتھ سسٹم کو مضبوط بنانے کے پروجکٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر جناب ایرک زوماویہ اور ورلڈ بینک کی جانب سے بھارت کے کنٹری ڈائریکٹر جناب جنید احمد نے 17.06.2021 کو دستخط کئے۔
کلیدی حکمت عملی کے طور پر یہ منصوبہ کارکردگی پر مبنی فنانسنگ سسٹم کی طرف بڑھے گا جہاں صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے اور اس کے ذیلی اداروں کے مابین اندرونی کارکردگی کے معاہدے ہر سطح پر زیادہ احتساب کو فروغ دیں گے۔ توقع کی جارہی ہے کہ معیاری صحت کی خدمات کی فراہمی کے لئے اس سسٹم کے نظم و نسق میں بہتری لانے کے لئے ایک طویل سفر طے کیا جائے گا۔ اس منصوبے میں مختلف اسکیموں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے اور ریاستی انشورنس ایجنسی کی صلاحیت کو بڑھانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔
عالمی وبا کوویڈ 19 کا ریاست میں صحت کی ضروری خدمات کی فراہمی اور ان کے استعمال پر منفی اثر پڑا ہے۔ یہ منصوبہ مستقبل میں پھیلنے والے امراض، عالمی وبا اور صحت کی ہنگامی صورتحال پر زیادہ لچکدار ردعمل کے لئے انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول میں سرمایہ کاری کرے گا۔
اس منصوبے سے بائیو میڈیکل ویسٹ مینجمنٹ (ٹھوس اور مائع دونوں ہی طرح کے فضلے) کے لئے مجموعی طور پر ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے میں بھی سرمایہ کاری ہوگی۔ اس میں علیحدگی ، جراثیم کشی اور انہیں جمع کرنا شامل ہوگا۔ ساتھ ہی ماحول کی حفاظت اور صحت کی خدمت اور مریض کی حفاظت کے معیار کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
****
U.No. 5862
ش ح۔ ر ف ۔س ا
(Release ID: 1730204)
Visitor Counter : 272