سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے ہماچل پردیش میں مختلف قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا
دوسوبائیس کلو میٹر پر محیط 6155 کروڑ روپے کی لاگت والے نو سڑک راہداریاں
Posted On:
24 JUN 2021 2:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی 24 جون 2021: سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں اور بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیان صنعتوں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے آج ہماچل پردیش میں متعدد قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ 222 کلو میٹر طویل نو سڑک راہداریوں پر 6155 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
اس پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ یہ سڑک پروجیکٹ ہماچل پردیش کے عوام کے لئے یقینا ً خوشحالی لائیں گے۔ وزیر موصوف نے وعدہ کیا کہ دو برس کے اندر اندر دہلی سے کلّو تک کی سڑک سے سفر کا وقت کم کرکے محض سات گھنٹے کردیا جائے گا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت نے منالی۔ لیہہ سرنگ کی تعمیر کو اعلیٰ ترین ترجیح دی ہے۔ جناب گڈکری نے کہا کہ اس سال ملک بھر میں پندرہ لاکھ کروڑ روپے کے قریب رقومات سڑکوں کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔ جناب گڈکری نے کہا کہ زمین کی حصولیابی اور ماحولیات سے متعلق منظوری کا عمل تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سڑکوں کی تعمیر کا کام وقت پر مکمل ہوسکے۔ وزیر موصوف نے ہماچل پردیش میں 491 کلو میٹر طویل سڑک تعمیرات کا کام پندرہ ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے سال 22-2021 تک مکمل کئے جانے والے کاموں کو سونپنے کا بھی اعلان کیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہماچل پردیش میں روپ وے اور کیبل کار کا جال بچھائے جانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
اس موقع پر ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب جے رام ٹھاکر نے کہا کہ اچھی معیار کی سڑکیں اور سڑک کے رابطے ریاستی حکومت کی اعلیٰ ترجیح ہے۔ اور انھوں نے جناب نتن گڈکری کا ان سڑک پروجیکٹوں کے لئے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان سے ریاست کی مزید ترقی ہوگی۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر مملکت جنرل ڈاکٹر وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) اور ماحولیات کے وزیر مملکت جناب انوراگ ٹھاکر نے پروگرام کے شرکاء سے خطاب کیا۔
مکمل پروگرام کا لنک: https://www.youtube.com/watch?v=f1ImguM9oXQ
****
U.No. 5859
ش ح۔ ر ف ۔س ا
(Release ID: 1730202)
Visitor Counter : 169