صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے تپ دق (ٹی بی) سے آزاد بھارت کی پارٹنر میٹنگ کی صدارت کی


ٹی بی اور کووڈ-19 کے خلاف لڑائی باہم دست و گریباں ہے: ڈاکٹر ہرش وردھن

”میڈیا شخصیات ٹی بی کے جنگجو بنائے جا سکتے ہیں؛ ٹی بی کے خلاف جنگ کے لیے بہترین طرز عمل کا اشتراک کرنے کے لیے ادارہ جاتی میکانزم بنایا جائے گا“

اگر ہم اپنے دل دماغ اور روح کو ایک ساتھ رکھیں گے تو عالیجناب وزیر اعظم کے عزم کے مطابق 2025 تک ہندوستان سے ٹی بی کا خاتمہ ہو جائے گا: ڈاکٹر ہرش وردھن

Posted On: 24 JUN 2021 8:28PM by PIB Delhi

صحت و خاندانی بہبود کے وزیر، ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج تپ دق (ٹی بی) سے آزاد بھارت کے اجلاس کی صدارت کی اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وزارت صحت کے مختلف ترقیاتی شراکت داروں سے ملاقات کی۔ مرکزی وزیر صحت کی زیر صدارت ٹی بی کے خلاف جنگ میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے یہ چوتھا اجلاس تھا۔

 

 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ میڈیا خصوصاً دور درشن نے ملک میں پولیو کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسی طرز پر صحافیوں اور میڈیا شخصیات کو لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ٹی بی کے جنگجو بنایا جانا چاہیے۔ انھوں نے ٹی بی کے خلاف جنگ میں استعمال ہونے والے بہترین طریق کار، تجربات اور نظریات کا اشتراک کرنے کے لیے ادارہ جاتی میکانزم تیار کرنے کی ضرورت کا اظہار کیا۔ انھوں نے قیادت اور کمیونٹی کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تجویز پیش کی کہ ٹی بی کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کے لیے مذہبی رہنماؤں، آٹو یونینوں کے رہنماؤں وغیرہ کی مدد لی جا سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹی بی ٹی بی کے زیادہ معاملے رکھنے والی 5 ریاستوں کے لیے پروٹو ٹائپ اور واضح حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ریاستیں اتر پردیش، مدھیہ پردیش، میگھالیہ، ہماچل پردیش اور تلنگانہ ہیں۔

 

 

ڈاکٹر ہرش وردھن نے مختلف ترقیاتی شراکت داروں کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ”مل کر ہم صحیح سمت پر گامزن ہیں“۔ انھوں نے کہا کہ کووڈ اور ٹی بی کے خلاف لڑائی میں باہم دست و گریباں ہونا پڑے گا۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ اگر ہم ٹی بی کے خاتمے کے لیے اپنے دماغ، دل اور جان کو ساتھ رکھیں تو معزز وزیر اعظم کے تصور کے مطابق 2025 تک ہندوستان ٹی بی کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

ٹی بی کے خلاف جنگ میں ملک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر مملکت، ایم او ایچ ایف ڈبلیو، جناب اشونی کمار چوبے نے کہا کہ ٹی بی کے خاتمے کے لیے ایک جن آندولن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے لوگوں کی مدد کے لیے جانچ مشینوں اور دیگر خدمات سے پوری طرح لیس ہو کر دیہات اور کچی آبادیوں میں زمینی سطح کے دورے کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

جناب راجیش بھوشن، سکریٹری، ایم ایچ ایف ڈبلیو نے ٹی بی کے خلاف جنگ میں کارپوریٹ سیکٹر اور کمیونٹی کو شامل کرنے کی ضرورت کا اظہار کیا۔ انھوں نے زیادہ ٹی بی کے معاملوں والی ریاستوں میں کووڈ-19 ویکسینیشن کی طرز پر مائکرو منصوبہ بندی کی تجویز پیش کی۔ انھوں نے حکومت اور ترقیاتی شراکت داروں کے مابین فعال تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزارت کے سینیر افسران، ہندوستان کے لیے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے، مختلف ترقیاتی شراکت داروں کے نمائندوں، این جی اوز اور ریاستی نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 6874



(Release ID: 1730201) Visitor Counter : 183