ارضیاتی سائنس کی وزارت

اگلے پانچ دن کے دوران ملک کے کسی بھی حصے میں لو چلنے کا امکان نہیں ہے

Posted On: 24 JUN 2021 4:35PM by PIB Delhi

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے قومی موسم پیش گوئی مرکز کے مطابق:

(تاریخ: 24 جون، 2021، اشاعت کا وقت: 1600 بجے آئی ایس ٹی)

موجودہ درجہ حرارت کی صورتحال اور اگلے پانچ دنوں کے لیے انتباہ

کل کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا خاکہ:

لو: صفر

 

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: پنجاب کے زیادہ تر مقامات، راجستھان اور ہریانہ کے بیشتر علاقوں، چندی گڑھ اور دہلی اور مشرقی راجستھان کے الگ الگ مقامات، مغربی مدھیہ پردیش اور مغربی اتر پردیش میں 40.0°C سے اوپر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

 

کل، 44.2°C کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گنگا نگر (راجستھان) میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 

آج کے کم سے کم درجہ حرارت کا خاکہ:

 

گرم رات: صفر

 

کم سے کم درجہ حرارت: آسام اور میگھالیہ، ہریانہ، چندی گڑھ اور دہلی اور وسطی مہاراشٹر اور ذیلی ہمالیہ مغربی بنگال اور سکم میں الگ تھلگ مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ (1.6 ° C سے 3.0 ° C تک) ہے۔

 

(مزید تفصیلات اور گرافکس کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں)

 

براہ کرم مقام مخصوص پیش گوئی اور انتباہ کے لیے MAUSAM APP زراعت سے متعلق مشورے کے لیے MEGHDOOT APP اور بجلی گرنے کے انتباہ کے لیے DAMINI APP ڈاؤن لوڈ کریں اور ضلع وار انتباہ کے لیے ریاستی ایم سی/آر ایم سی دیکھیں۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 6872



(Release ID: 1730198) Visitor Counter : 118