صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
جناب اشونی کمار چوبے نے کووِڈ۔19 ٹیکے کی دوسری خوراک لی
Posted On:
24 JUN 2021 5:11PM by PIB Delhi
صحت و کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے اپنی اہلیہ محترمہ نیتا چوبے کے ساتھ آج ایمس نئی دہلی میں کووِڈ۔19 ٹیکے کی دوسری خوراک لی۔
ہر مستحق فرد سے ٹیکہ لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا، ’’ٹیکہ ہماری حفاظتی ڈھال ہے۔ یہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہماری حفاظت کو تقویت بہم پہنچاتا ہے۔ میں اہل وطن سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ خود کو اور اپنے اعزاء کو وبائی مرض سے تحفظ کے لئے ٹیکہ لگوائیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’میری سبھی سے درخواست ہے کہ وہ ٹیکہ کاری مشق سے قطع نظر کووِڈ سے متعلق مناسب برتاؤ (سی اے بی) پر سختی کے ساتھ عمل پیرا ہوں۔ ٹیکہ کاری میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ اِن قواعد پر عمل کووِڈ کے خلاف ہمارے جن آندولن کے کلیدی ستون ہیں۔ ہمیشہ یاد رکھیں، دوائی بھی، کڑائی بھی!‘‘
*****
ش ح ۔اب ن
U:5863
(Release ID: 1730094)
Visitor Counter : 247