کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اپریل، 2021 کے دوران ہندوستان نے 6.24 بلین امریکی ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری حاصل کی


اپریل، 2020 کے مقابلہ میں ایف ڈی آئی کی کل درآمد 38 فیصد زیادہ ہے

تقریباً 4.44 بلین امریکی ڈالر کے ساتھ ایف ڈی آئی ایکویٹی میں 60 فیصد کا اضافہ

ایف ڈی آئی کی آمد سے عالمی سرمایہ کاروں میں سرمایہ کاری کی ترجیحی منزل کے طور پر ہندوستان کی حیثیت کی توثیق ہوتی ہے

Posted On: 23 JUN 2021 6:19PM by PIB Delhi

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) پالیسی اصلاحات، سرمایہ کاری کی سہولت اور کاروبار میں آسانی کے محاذوں پر حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں ملک میں ایف ڈی آئی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں ہندوستان کے درج ذیل رجحانات عالمی سرمایہ کاروں میں سرمایہ کاری کی ترجیحی منزل کے طور پر اس کی حیثیت کی تائید ہیں:

 

  • اپریل، 2021 کے دوران ہندوستان نے 6.24 بلین امریکی ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری حاصل کی، جو اپریل، 2020 (4.53 بلین امریکی ڈالر) کے مقابلہ میں 38 فیصد زیادہ ہے۔
  • اپریل، 2021 کے دوران ملک میں 4.44 بلین امریکی ڈالر کی ایف ڈی آئی ایکویٹی درآمد کی رپورٹ کی گئی جو اپریل، 2020 کی ایف ڈی آئی ایکویٹ درآمد (2.77 بلین امریکی ڈالر) میں 60 فیصد کا اضافہ ہے۔
  • اپریل، 2021 کے دوران، 24 فیصد ایف ڈی آئی ایکویٹی کی آمد کے ساتھ ماریشس سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والا ملک رہا، اس کے بعد سنگاپور (21 فیصد) اور جاپان (11 فیصد) ہیں۔
  • اپریل، 2021 کے دوران ’کمپیوٹر سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر‘ اعلیٰ شعبے کی حیثیت سے ابھرا ہے اور اس میں مجموعی طور پر ایف ڈی آئی ایکویٹی آمد کا 24 فیصد حصہ ہے جس کے بعد بالترتیب سروسز سیکٹر (23 فیصد) اور ایجوکیشن سیکٹر (8 فیصد) کا نمبر آتا ہے۔
  • کل ایف ڈی آئی ایکویٹی درآمد کے 31 فیصد شیئر کے ساتھ اپریل، 2021 کے دوران کرناٹک سرکردہ وصول کنندہ ریاست ہے، اس کے بعد مہاراشٹر (19 فیصد) اور دہلی (15 فیصد) ہیں۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

23-06-2021

U: 5834


(Release ID: 1729933) Visitor Counter : 244


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi