امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
ربیع مارکیٹنگ سیزن کے رواں مالی سال کے دوران اب تک کی سب سے زیادہ 81,196 کروڑ روپے کی کم از کم امدادی قیمت پر گیہوں کی خریداری کی گئی
1,50,990.91کروڑ روپے کی کم از کم امدادی قیمت کے ساتھ دھان کی خریداری سے متعلق کارروائیاں مکمل ہو گئی ہیں
پچھلے سال کی کُل خریداری کے مقابلے اس سال گیہوں کی خریداری 5.44 فیصد زیادہ رہی
ڈی ایف پی ڈی کے سیکریٹری نے پی ایم جی کے وائی -111، او این او آر سی اور اناج کی خریداری کی پیش رفت کے بارے میں میڈیا کو تفصیلات بتائیں
Posted On:
03 JUN 2021 6:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی،23؍ جون :خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے محکمے کے سکریٹری جناب سدھانشو پانڈے نے پی ایم جی کے وائی -111 اناج کی خریداری اور ایک ملک ایک راشن کارڈ اسکیم کے تحت اناج کی تقسیم کے پیش رفت کے بارے میں میڈیا کو تفصیلات بتائیں۔
اپنی افتتاحی تقریر میں ڈی ایف پی ڈی کے سکریٹری نے کہا کہ گیہوں کی رواں ربیع مارکیٹنگ سیزن کی خریداری کم از کم امدادی قیمت کے ساتھ ہریانہ ، اتر پردیش ، مدھیہ پردیش ، راجستھان ، ہماچل پردیش ، دہلی اور جموں وکشمیر جیسی خریداری کرنے والی ریاستوں میں بلا رکاوٹ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 جون 2021 تک 411.12 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی کُل خریداری کی گئی، جب کہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 389.92 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کی گئی تھی۔ جناب سدھانشو پانڈے نے بتایا کہ رواں ربیع مارکیٹنگ سیزن کی خریداری سے متعلق کارروائیوں سے کم از کم امدادی قیمت کے ساتھ تقریبا 44.43 لاکھ کسان پہلے ہی مستفید ہو چکے ہیں۔ اور کسانوں سے 81،196.20 کروڑ روپے کی خریداری کی گئی ، جس میں سے 76،055.71 کروڑ روپے کی رقم پہلے ہی کسانوں کے کھاتوں میں منتقل کی جاچکی ہے۔ پنجاب میں لگ بھگ 26،103.89 کروڑ روپے جب کہ ہریانہ میں تقریبا 16،706.33 کروڑ روپے کسانوں کے کھاتوں میں براہ راست منتقل کئے جا چکے ہیں۔
یہاں بتانا بھی ضروری ہے کہ 2 جون 2021 تک کی گئی 411.12 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی کُل خرید میں پنجاب کی حصہ داری 132.27 لاکھ میٹرک ٹن، (32.17 فیصد ) رہی ، ہریانہ کی خریداری 84.93 لاکھ میٹرک ٹن (20.65 فیصد) رہی جب کہ مدھیہ پردیش کی حصہ داری 128.08 لاکھ میٹرک ٹن (31.15 فیصد ) رہی۔

اس سال سرکاری خریداری کی تاریخ میں اُس وقت ایک نئے باب کا اضافہ کیا گیا جب ہریانہ اور پنجاب نے بھی جی او آئی کی ہدایت کے مطابق خریداری کرنے والی تمام ایجنسیوں کے ذریعے کسانوں کے بینک کھاتوں کے لئے ایم ایس پی کی بالواسطہ ادائیگی سے فائدوں کی براہ راست آن لائن منتقلی کی طرف رجوع کیا اور پہلی مرتبہ انہوں نے ایک ملک ایک ایم پی ایس ایک ڈی بی ٹی کے تحت کسی تاخیر اور کٹوتیوں کے بغیر اپنی گندم کی فصلوں کی فروخت کے بدلے براہ راست فائدے حاصل کئے۔
جناب پانڈے نے کہا کہ جاری خریف سیزن 21-2020 میں دھان کی خریداری ، دھان کی 799.74 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ خریداری کے ساتھ، خریداری کرنے والی ریاستوں میں خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ جب کہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 2 جون 2021 تک 728.49 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی گئی تھی۔ 150990.91 کروڑ روپے کی ایم ایس پی ویلیو کے ساتھ جاری خریف مارکیٹنگ سیزن کی خریداری کارروائیوں سے 118.60 لاکھ کسانوں کو پہلے ہی فائدہ ہو چکا ہے۔ اس میں سے ایم ایس پی کی 138330.12 کروڑ روپے کی رقم 2 جون 2021 کو کسانوں کے کھاتے میں براہ راست منتقل کردی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ش ر- ق ر)
U-5802
(Release ID: 1729704)
Visitor Counter : 206