کارپوریٹ امور کی وزارتت

خزانے اورکارپوریٹ امورکے مرکزی وزیرمملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکرنے ‘‘حساب کی کتاب’’ کی عنوان سے مختصر فلموں کے 6 ماڈیولس آئی ای پی ایف ایز کی شروعات کی

Posted On: 03 JUN 2021 5:23PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،3؍جون : خزانے اورکارپوریٹ امورکے مرکزی وزیرمملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکرنے ‘‘حساب کی کتاب’’ کی عنوان سے مختصر فلموں کے 6 ماڈیولس آئی ای پی ایف ایز کی آج یہاں  شروعات کی۔

‘‘حساب کی کتاب ’’سی ایس سی ای جی اووی کے ذریعہ اپنے تربیتی آلے کے حصے کے طورپر تیارکردہ 6مختصرفلموں کی ایک سیریز ہے ۔ 5منٹ کی   مختصرمدت کی  یہ 6مختصرفلمیں ہیں ۔ مختلف ماڈیولس میں  حکومت کی بجٹ اور بچت کی اہمیت ، بیمہ اسکیموں کی اہمیت اور مختلف سماجی تحفظ سے متعلق اسکیموں کی اہمیت کو اجاگرکیاگیاہے ۔ان ماڈیولس میں اسکیموں کے چکرمیں پڑنے والے عام آدمی کے ساتھ ہونے والے نتائج کو بڑی دلچسپی کے ساتھ دکھایاگیاہے  اوریہ بھی دکھایاگیاہے کہ اسے پونزی اسکیموں سے اپنے آپ کو کس طرح بچاناچاہیئے ۔ ان مختصرفلموں کو آئی ای پی ای ایف اے اور اس کی شراکت دارتنظیموں کے ذریعہ ملک بھرمیں سرمایہ کاری  سے متعلق  بیداری  پروگراموں کے لئے استعمال کیاجائے گا۔ حساب کی کتاب کے آغاز کے دوران سبھی 6ماڈیولس فلموں کے ٹرائویاکودکھایاگیا۔

مختصرفلموں کی شروعات کرتے ہوئے جناب ٹھاکرنے کہاکہ مالی شمولیت بھارتی حکومت کی  پالیسی  ترجیحات میں  سب سے اعلیٰ ترجیح  ہے ۔ مالی خواندگی اورتعلیم ، مالی شمولیت والی شرح ترقی اورپائیدارخوشحالی میں ایک اہم رول اداکرتی ہے ۔  حکومت کے ذریعہ مالی شمولیت میں بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں ۔ اس کے نتیجے میں آبادی کا ایک بڑے طبقے کو مالی زمرے میں لایاگیاہے ۔ اس تناظرمیں  فروغ اوروسعت دینے والی مالی تعلیم  ہماری مشترکہ صلاحیت کوبروئے کارلانے کی ہماری کوشش میں اہم رول اداکرے گی ۔

انھوں نے مزید کہاکہ آئی ای پی ایف اتھارٹی کا فیصلہ دیہی اورشہری علاقوں میں مختلف فریقوں کے درمیان سرمایہ کاری کے تئیں بیداری پیداکرناہے ۔

ڈیجیٹل عالمی برادری کے سبب بھارت شہری دیہی تقسیم مبہم ہے ۔

کارپوریٹ امورکی وزارت میں سکریٹری جناب راجیش ورما اور دیگرسینئر اہلکاروں نے ورچوئل طورپر منعقدکئے گئے اس پروگرام میں شرکت کی ۔

اپنے بیان میں جناب ورمانے  کہ سرمایہ کاروں سے متعلق پیغامات کو پھیلانے کے لئے کچھ سے اختراعی طریقے کارکاپتہ لگایاگیاہے ۔

مجھے یقین ہے کہ سی ایس سی اے جی اووی کے ذریعہ دلچسپ اندازمیں تیارکردہ یہ مختصر فلمیں بجٹ /بچت /حکومت کی مختلف اسکیموں اوربلاشہ پونزی اسکیموں سے خود کوکیسے بچایاجائے /کے بنیادی تصورکی اہمیت کو سمجھ میں دیہی آبادی کی مدد کریں گی ۔

اس ورچوئل پروگرام میں نہرو یوواکیندر سنگھٹن / انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کارپوریٹ امورکے بھارتی ادارے  آئی سی ایس آئی اور آئی سی اے آئ جیسے آئی ای پی ایف کی مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے شرکت کی ۔

****************

 

U-5766



(Release ID: 1729670) Visitor Counter : 139