مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے پنجاب میں آکسیجن پروڈکشن پلانٹس کے قیام پر میڈیا سے خطاب کیا


مرکز نے پنجاب سے کہا ہے کہ وہ مشن موڈ میں ترجیح کی بنیاد پر پی ایس اے پلانٹس کے قیام اور انہیں شروع کرنے کےلئے مناسب مقامات کو تیار کرنےسے متعلق کاموں کو وقت پر مکمل کرے

Posted On: 18 JUN 2021 7:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،18جون،  2021

مکانات اور شہری امور کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج ریاست پنجاب کےلئے پی ایم کیئرس فنڈ کے تحت منظور شدہ آکسیجن پروڈکشن پلانٹس پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے مکانات اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت ( ایم او ایچ ایف ڈبلیو)کے سکریٹری جناب راجیش بھوشن کے ذریعہ پنجاب ریاستی حکومت کو لکھے گئے خط کا ذکر کیا۔ جنہوں نے ریاست کو مشن موڈ میں مناسب سطح پر مختلف شیئر ہولڈروں کے تال میل سے 41پریشر سونگ ایڈزورپشن (پی ایس اے) پلانٹس کا وقت پر قیام اور انہیں چالو کرنے کےلئے مناسب مقام تیار کرنے  اور متعلقہ سرگرمیوں کو ترجیح دینے کےلئے کہا ہے۔اس سے پہلے پنجاب کےلئے 13پلانٹس منظور کئے گئے تھے جنہیں ابھی لگایا جارہا ہے۔

خط میں، ریاستی حکومت کو ایک نوڈل افسر اور دو ایسے تکنیکی افراد کو نامزد کرنے کی بھی صلاح دی گئی تھی جنہیں ہر طبی سہولت میں پی ایس اے پلانٹس کے آپریشن اور مسئلوں کے حل کےلئے ٹرینڈ کیا جانا ہے اور جو ان پلانٹس کو جلدی شروع کرنے کے ساتھ ہی ان کے آپریشن میں مدد کریں گے۔اس کے علاوہ،ایک ریاستی سطحی نوڈل افسر کو بھی مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ تال میل کےلئے نامزد کیاجانا ہے۔

کووڈ-19عالمی وبا کے ساتھ حالیہ تجربات نے اسپتالوں میں آکسیجن کی مناسب دستیابی یقینی بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ مختلف طبی دیکھ بھال سہولیات میں پریشر سونگ ایڈزورپشن (پی ایس اے) آکسیجن پروڈکشن پلانٹس کے قیام سے آکسیجن کی سپلائی میں ہو نے والی رکاوٹوں سے بچنے میں مدد ملے گی، لیکویڈ میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) کے ذخیرہ اور سلینڈر یا ٹینک کی سپلائی پر انحصار کم ہوگا۔

اس کے مطابق ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصول اپیلوں کی بنیاد پر ،اکتوبر ،2020 میں پہلے 162 پی ایس اے پلانٹ اور حال ہی میں پی ایم کیئرس فنڈ کے تحت تقریباً : 10.05.2021، 10.05.2021 اور 22.05.2021 کو 7552اور 200پلانٹس کو منظوری دی گئی تھی۔آگے مستقبل کی ڈمانڈ اور ملک کے ہر ضلع میں ان سہولیات کو مہیا کرانے کی ضرورت کو توجہ میں رکھتے ہوئے،ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصول سبھی درخواستوں کی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ نزدیکی مشاورت اور تعاون سے وسیع جائزہ لیا گیا ہے۔اس مشق کی بنیاد پر ،پی ایم کیئرس فنڈ کے تحت کل 1215پی ایس اے پلانٹس ( پہلے سے دی گئی اطلاع سمیت) کو منظوری دی گئی ہے۔

پنجاب کے ان اسپتالوں کی فہرست جس میں پریشر سونگ  ایڈزورپشن (پی ایس اے) آکسیجن پلانٹس کو منظوری دی گئی ہے،اس طرح ہیں:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UDAU.jpg

 

ش ح ۔ا م۔ر ب

U:5790



(Release ID: 1729637) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil