سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن کڈکری نے گرین فیلڈ ایکسپریس وے ؍ ایکسس کنٹرولڈ ہائی ویز کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Posted On: 22 JUN 2021 5:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2 جون  :  سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں اور ایم ایس ایم ای  کے مرکزی وزیر  جناب نتن جے  کڈکری نے   فلیگ شپ پروگرام بھارت مالا پروجیکٹ مرحلہ -1  کے تحت  بنائے جارہے 5  گرین فیلڈ ایکسپریس وے اور  17  ایکسس کنٹرولڈ گرین فیلڈ  قومی شاہراہوں سے متعلق  بولی اور تعمیر سے قبل کے کام کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ 8 ہزار کلو میٹر  طویل ان 22 گرین فیلڈ پروجیکٹوں پر 3.26  لاکھ کروڑ روپے خرچ  ہوں گے۔ ان سڑک پروجیکٹوں کے ذریعے ملک میں صنعتی  اور  ایم ایس ایم ای  پروڈکٹس کی پیدا وار  اور اُن کی کھپت  کے مراکز کے بیچ  کسی روک ٹوک کے بغیر  رابطہ فراہم کرنے اور  لاجسٹک صلاحیت میں بہتری کا تصور  پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ  ان سڑک پروجیکٹوں سے ملک میں  مسافروں اور  اشیاء کی نقل وحمل  میں بھی  تیزی آئے گی۔

این ایچ آئی کے ذریعے  تعمیر سے  قبل کے کام  خاص طور سے  زمین کو تحویل میں لینے ، ماحولیات سے متعلق منظوری ، جنگلات سے متعلق منظوری ، بولی سے  متعلق صورت حال اور کام میں  آرہی رکاوٹوں کی موجودہ صورت حال پر ایک  تفصیلی  پرزنٹیشن وزیر موصوف کے سامنے  دیا گیا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مختلف ریاستی حکومتوں سے متعلق  امور کو  جلد سے جلد  حل کیا جانا چاہئے اور جہاں کہیں ضروری ہو ، ریاستوں   سے متعلق  خصوصی معاملوں کو اُن کی سطح پر اٹھایا جاسکتا ہے۔ جناب گڈکری نے پروجیکٹوں کے مکمل ہونے کے بعد مقررہ وقت  پر  ان کے  مونیٹائزیشن کے ساتھ ساتھ  آئندہ  قومی شاہراہوں پر  چلنے والے مسافروں کے لئے سہولیات کو  فروغ دینے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ  عالمی سطح کے ہائی وے  انفراسٹرکچر  کو فروغ دینے کے لئے  کام کی  کوالٹی کے ساتھ  کوئی  سمجھوتہ  کئے بغیر پروجیکٹوں کے الاٹ منٹ  کی  نشان زد  تاریخوں اور اس کے پورا  ہونے کی مقرر ہ تاریخوں  پر  سختی سے عمل کیا جائے، جس سے  کام  مقررہ وقت  مکمل ہوسکے۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کی وزارت کے  وزیر مملکت  جنرل(ڈاکٹر) وی کے سنگھ  (ریٹائرڈ)  نے  تجویز  پیش کی کہ پروجیکٹوں کی پیش رفت کا  باقاعدہ طور پر  جائزہ لیا جانا چاہئے، تاکہ  عزت مآب وزیر موصوف کے ذریعے  مقررہ  حوصلہ مندانہ  اہداف  کو حاصل کیا جاسکے۔ جائزے کے دوران  سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے سکریٹری جناب گردھر ارمانے،  این ایچ آئی کے چیئر مین ڈاکٹر ایس ایس سندھو،   ڈائریکٹر جنرل (سڑک) جناب آئی کے پانڈے  اور  دیگر  سینئر افسران موجود تھے۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ف ا- ق ر)

(23-06-2021)

U-5800



(Release ID: 1729611) Visitor Counter : 148