قبائیلی امور کی وزارت
نیو یارک میں یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر منعقدہ ‘سولسٹائس فار ٹائمز اسکوائر 2021 ’ پروگرام میں قبائلی مصنوعات کی نمائش کی گئی
Posted On:
22 JUN 2021 4:31PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 22 جون /یو گا کے بین الااقوامی دن کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر نیو یارک میں بھارتی قونصل خانے نے نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر میں ایک روزہ یوگا ، جامع صحت ، آیور وید اور تندرستی سے متعلق نمائش کا انعقاد کیا ۔ اس میں 3000 سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی ، جو نیویارک میں اہم مقام پر توجہ کا مرکز ہے ۔
خاص توجہ کا مرکز ، وہ اسٹال تھے ، جن پر قوت مدافعت بڑھانے والی اور آیوروید کی مصنوعات سمیت منفرد قدرتی قبائلی اشیاء کی نمائش کی گئی تھی ۔ ٹرائبس انڈیا کے ذریعے لگایا گیا اسٹال لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا ۔ اس میں نامیاتی اور قدرتی قوت مدافعت بڑھانے والی اشیاء ، نامیاتی چاول ، مصالحے ، شہد ، چونپراش ، آملہ ، اشوگھندا کا پاؤڈر ، ہربل چائے اور کافی جیسی قدرتی اشیاء کے علاوہ یوگا کی چٹائیاں ،بانسری ، ہربل صابن ، اگربتیاں وغیرہ شامل تھیں ۔ ان اسٹالز پر بہت سے لوگوں نے دورہ کیا اور بھارتی قبائلیوں اور قبائلی مصنوعات میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ۔
ٹرائفیڈ نے قبائلی مصنوعات کو فروغ دینے اور قبائلی صنعت کاروں کو قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ سے منسلک کرنے کے اپنے مشن کے طور پر نیو یارک میں بھارتی قونصل خانے کے ساتھ اشتراک کیا تھا تاکہ قبائلی اشیاء کو امریکہ میں مقبول بنانے کے طریقے ڈھونڈے جا سکیں ۔ اس تقریب کی کامیابی کے بعد مزید مواقع تلاش کئے جا رہے ہیں ، جن سے قبائلیوں کو اپنی مصنوعات بین الاقوامی سطح پر فروخت کرنے میں مدد ملے گی ۔
جن اہم مواقع کی تلاش کی جا رہی ہے ، ان میں ٹرائبس انڈیا کی مصنوعات کو نیو یارک کے بھارتی قونصل خانے کے دفتر کی تحائف کی فہرست میں شامل کرنا ، امریکہ میں ٹرائبس انڈیا کے ساتھ کلچرل اور اننویشن سینٹر کے اشتراک کا امکان تلا ش کرنا اور مشرقی اور مغربی ساحل پر پائیدار لیونگ پروجیکٹوں کے ساتھ کام کرنے کے مواقع تلاش کرنا وغیرہ شامل ہیں ۔
۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔22.06.2021 )
U.No. 5778
(Release ID: 1729519)
Visitor Counter : 175