ارضیاتی سائنس کی وزارت

دلّی – این سی ٹی میں  ہوا کا معیار آج بھی اطمینان بخش سے معتدل کےزمرے میں رہنے کی امید ہے  ؛ ہوا کے معیار میں معمولی گراوٹ  آ سکتی ہے لیکن  23 اور 24 جون ، 2021 ء کو معتدل  زمرے میں رہے گی

Posted On: 22 JUN 2021 2:42PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 22 جون / بھارتی محکمۂ موسمیات  ( آئی ایم ڈی ) کے موسم کی پیش گوئی کرنے والے قومی مرکز کے مطابق  :

ہوا  کی صورتِ حال اور وینٹی لیشن انڈیکس کی پیش گوئی

         دلّی میں  ہوا  کی آمد کے ساتھ   وینٹی لیشن  کے بارے میں پیش گوئی اور موسم کی پیش گوئی  مندرجہ ذیل ہے :

1 ۔     دلّی – قومی خطہ راجدھانی ( این سی ٹی ) میں ہوا کا معیار 22 جون ، 2021 ء کو اطمینان بخش سے معتدل زمرے تک میں رہنے کی امید ہے ۔  اگرچہ ہوا کے معیار میں معمولی کمی آنے کا امکان ہے لیکن یہ  23 جون ، 2021 ء اور 24 جون ، 2021 ء کو معتدل زمرے میں ہی رہے گی۔   سطحی ہواؤں کی وجہ سے دھول سے ہوا میں آلودگی پی ایم 10 کی سطح تک رہے گی اور اس میں  مقامی ٹرانسپورٹ  اور آس پاس کے بنجر علاقوں سے اٹھنے والی دھول شامل ہونے کا امکان ہے ۔  اگلے پانچ دنوں کے لئے موسم  کی پیش گوئی ، اِس طرح ہے   : ہوا کا معیار  زیادہ تر  اطمینان بخش سے معتدل سطح تک رہنے کا امکان ہے ۔

2 ۔     سطح سے مل کر چلنے والی ہواؤں  کے    دلّی کے شمال مغرب  / جنوب مغرب     سے آنے کی امید ہے ، جن کی رفتار  10 – 15 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی اور 22 جون کو  آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ۔  دلّی کے شمال مغرب کی جانب سے آنے والی ہوا کی رفتار 12 سے 20  کلو میٹر فی گھنٹہ رہنے  کی امید ہے اور 23 جون ، 2021 ء کو جزوی طور پر بادل  چھایا رہے گا ۔  24 جون ، 2021 ء کو  دلّی کے شمال مغرب  اور مغرب کی جانب سے آنے والی  ہوا کی رفتار  24 سے 28 کلو میٹر فی گھنٹہ رہنے کی امید ہے اور زمین سے مل کر چلنے والی ہوا کی رفتار 20 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ رہے گی اور موسم  جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔

3 ۔     22 جون ، 2021 ء کو زیادہ سے زیادہ  مکسنگ ڈیپتھ  3800 ایم رہنے کی امید ہے  ، جب کہ 23 جون ، 2021 ء کو 4400 ایم اور 24 جون ، 2021 ء کو  4300  رہنے کی امید ہے ۔ دلّی میں 22 جون ، 2021 ء کو زیادہ سے زیادہ وینٹی لیشن انڈیکس   تقریباً 27000 ایم 2 / ایس  ، 23 جون ، 2021 ء کو 29500 ایم 2 / ایس اور 24 جون ، 2021 ء کو 39000 ایم 2 / ایس رہنے کاامکان ہے ۔ 6000 ایم 2 / ایس سے کم کا وینٹی لیشن انڈیکس  اور 10 کے ایم پی ایچ کی رفتار سے کم ہوا آلودگی کو پھیلانے میں  زیادہ معاون  ثابت نہیں ہوتی ۔  ۔

4 ۔     تفصیلی پیش گوئی اور  تجزیہ  اور اس کی تصدیق  ویب سائٹ  https://ews.tropmet.res.in پر کی جا سکتی ہے ۔

(Please CLICK HERE for more details & graphics)

Kindly download MAUSAM APP for location specific forecast & warning, MEGHDOOT APP for Agromet advisory and DAMINI APP for Lightning Warning & visit state MC/RMC websites for district wise warning.

 

۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا  ۔ ع ا ۔22.06.2021 )

U.No. 5774



(Release ID: 1729515) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Hindi , Tamil