امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
مرکزی حکومت کی ایجنسی فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے ماہ مئی اور جون 2021 کے لئے پی ایم جی کے اے وائی کے تحت تمام 36 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 76.72 ایل ایم ٹی کے بقدر مفت غذائی اجناس فراہم کیا
فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے ذریعہ مئی 2021 سے 2353 غذائی اجناس کی ریکس لادی جا چکی ہیں
مرکزی پول کے تحت 593 ایل ایم ٹی کے بقدر گیہوں اور 294 ایل ایم ٹی کے بقدر چاول دستیاب ہیں
Posted On:
22 JUN 2021 5:17PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی ایجنسی فوڈ کارپوریشن آف انڈیا ، 21 جون 2021 تک تمام 36 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 76.72 ایل ایم ٹی کے بقدر مفت غذائی اجناس فراہم کراچکی ہے۔ 22 ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے ، یعنی آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالا، لکشدیپ، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، پڈوچیری، پنجاب، تمل ناڈو، تلنگانہ، تری پورہ اور مغربی بنگال ماہ مئی ۔ جون 2021 کے لئے مختص کردہ غذائی اجناس حاصل کر چکی ہیں۔
14 ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے، یعنی انڈمان اور نکوبار جزائر، آسام، بہار، دمن دیو، دادر اور ناگر حویلی، ہریانہ، جموں و کشمیر، لداخ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڈیشہ، راجستھان، سکم، اترپردیش، اتراکھنڈ ،مئی 2021 کے لئے مختص کردہ 100 فیصد غذائی اجناس حاصل کر چکی ہیں جبکہ جون 2021 کے لئے حصولیابی کا عمل جاری ہے۔
ایف سی آئی پہلے ہی تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مناسب اسٹاک فراہم کراچکا ہے۔ فی الحال، 593 ایل ایم ٹی کے بقدر گیہوں اور 294 ایل ایم ٹی کے بقدر چاول (مجموعی طور پر 887 ایل ایم ٹی غذائی اجناس)مرکزی پول کے تحت دستیاب ہیں۔
ایف سی آئی تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو بلاروک ٹوک سپلائی یقینی بنانے کے لئے ملک بھر میں غذائی اجناس فراہم کر رہی ہے۔ یکم مئی 2021 سے، 2353 غذائی اجناس کی ریکس لادی جا چکی ہیں، یعنی یومیہ بنیاد پر اوسطاً 45 ریکس لادی گئی ہیں۔
حکومت ہند نے تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو پی ایم جی کے اے وائی کے تحت معینہ مدت کے دوران مفت غذائی اجناس کی تقسیم کے عمل کو مکمل کرنے کا احساس دلایا ہے۔ پردھان منتری غریب کلیان اَنّ یوجنا جاری کووِڈ وبائی مرض کے دوران مستفیدین کو مفت غذائی اجناس کی فراہمی کے عمل میں تعاون فراہم کر رہی ہے اور اس طرح مستفیدین کو خوراک سلامتی فراہم کر رہی ہے۔
حکومت ہند نے کورونا وائرس کے نتیجے میں پیداہوئی اقتصادی رخنہ اندازی کے شکار ہوئے ناداروں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے پردھان منتری غریب کلیان اَنّ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کا اعلان کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت، این ایف ایس اے کے تحت مستفیدین کو ماہانہ فی کس 5 کلو گرام غذائی اجناس تقسیم کیا جا رہا ہے۔
*****
ش ح ۔اب ن
U:5780
(Release ID: 1729471)
Visitor Counter : 149