وزارت آیوش

دنیا بھر میں یوگا کا ساتواں بین الاقوامی دن پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا

Posted On: 21 JUN 2021 7:53PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،21؍ جون  : صحت اور فٹنس کا سالانہ جشن ’یوگا  کا بین الاقوامی دن ‘ (آئی ڈی وائی)  آج دنیا بھر میں پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ کووڈ – 19  وبا کے سبب  پیدا ہونے والی منفی صورت حال یوگا کے جوش وجذبہ کو  کم  کرنے میں ناکام رہی۔ صدر جمہوریہ ہند، نائب صدر جمہوریہ اور وزیراعظم کی قیادت میں  لاکھوں  پرجوش خواتین ، مرد اور بچوں نے  اپنے اپنے  گھر کے  احاطے میں یوگ آسن  کئے۔

راشٹرپتی  بھون کے لان   میں  منائے جانے والے  یوگا کے بین الاقوامی  کے پروگرام میں  صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کے ساتھ  اہم شخصیات نے  شرکت کی۔ جناب صدر  جمہوریہ  نے  ٹوئیٹ کیا کہ یوگا  مکمل صحت اور  تندرستی کے حصول کے لئے  ذہن اور جسم کو ایک ساتھ لانے کے لئے ہمارے  اجداد  کا ویژن ہے، جس نے  ہزاروں برسوں میں لاکھوں لوگوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IH3M.jpg

 

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے  یوگا کے بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی)  2021  کے موقع پر  اپنی اہلیہ کے ساتھ  یوگا کیا۔ انہوں نے کہا کہ  وبائی مرض  نے  دنیا کو مجموعی طور پر   صحت مندی اور  تندرستی کی اہمیت  کا احساس کرا دیا ہے۔ یوگا ایک  آسان اور  طاقت ور عمل ہے ، جو ہمیں  قوت مدافعت اور  ہماری  مجموعی صحت کو  بہتر بنانے میں  تعاون فراہم کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002V88E.jpg

 

اس موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ وبا کے باوجود اس  سال  یوگا کے  بین الاقوامی  دن کا مرکزی خیال ’’صحت مندی  کے لئے  یوگا‘‘ نے  لوگوں کے جوش وجذبہ میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے  ہر ملک،  سماج  اور  فرد کی  صحت مندی کے لئے تمنا کی اور امید ظاہر کی کہ ہم متحد ہوں گے اور ایک دوسرے  کو مضبوط بنائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037AEU.jpg

 

وزیراعظم نے وبا کے دوران  یوگ کے  رول کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ   اس مشکل  وقت میں  یوگا لوگوں کے لئے   طاقت کا ایک وسیلہ  ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  وبا کے دوران  ملکوں کے لئے  یوگا کے دن کو بھول جانا  آسان تھا، کیونکہ یوگا اُن کی ثقافت کا  حصہ نہیں ہے۔ تاہم اس کے برعکس عالمی سطح پر یوگا کے لئے جو ش وخروش  میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ یوگا نے  دنیا بھر میں لوگوں کو وبا کے ساتھ  لڑنے کے لئے طاقت اور اعتماد  فراہم کیا ہے۔

وزیراعظم نے  یاد کیا کہ کس طرح  اگلی صفوں میں کام کرنے والے کورونا جانبازوں نے  یوگا کو  اپنی  ڈھال بنایا ہے اور  اس کے ذریعے  خود کو  مضبوط بنایا ہے اور کس طرح لوگوں، ڈاکٹروں اور نرسوں نے  وائرس کے اثرات سے نمٹنے کے لئے یوگا کا استعمال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004L8W1.jpg

 

اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر نے بھی  دہلی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر  یوگا کیا۔

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن  دہلی میں کشمیری گیٹ میں واقع مہاراجہ اگرسین پارک میں یوگا کا ساتواں بین الاقوامی دن منانے کے لئے اپنے پارلیمانی حلقے کے شہریوں کے ساتھ شامل  ہوئے۔ یوگا کے دوران  سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کم بھیڑ  کے ساتھ یوگا کا یہ عمل ’’صحت مندی کے لئے یوگا کے پیغام کو فروغ دینے کے لئے علامتی نوعیت کا تھا‘‘۔ وزیر صحت نے کہا کہ  کووڈ  پروٹوکول کے سبب سابقہ برسوں کے مقابلے میں اگرچہ یوگا کی تقریبات  سادہ ہیں تاہم  یوگا کی اہمیت  مجموعی صحت کو فروغ دینے میں اپنے رول کے لئے  عوام کے ذہن و دماغ میں یوگا کی اہمیت کئی گنا  بڑھ گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005TFAI.jpg

 سیاحت اور ثقافت کے وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے  دہلی کے تاریخی  لال قلعہ میں  یوگا کیا۔ مرکزی وزیر  ’آزادی کا امرت مہوتسو‘  تقریبا  ت کے حصے کے طور پر  ’یوگا  ،ایک بھارتی ورثہ‘ مہم  کی قیادت کر رہے تھے۔ یہ پروگرام  آزادی  کے 75  سال  مکمل ہونے  کی یاد گار منانے  کے لئے  وزارت کے تمام  اداروں  ؍  محکموں  کی سرگرم شراکت داری کے ساتھ  75  ثقافتی ورثے کے مقامات پر  منعقد کیا گیا۔ موجودہ وبا کی صورت حال کو ملحوظ رکھتے ہوئے ہر جگہ پر  یوگا کے لئے  شرکت کرنے والے افراد کی تعداد  20  رکھی گئی  تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0064NZO.jpg

 

خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت نے بھی  ساتواں بین الاقوامی یوگا کا دن منایا۔ ایک ٹوئیٹ میں  محترمہ اسمرتی زوبین  ایرانی نے  کہا کہ  ’’یوگا کے بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) کی شکل میں مجموعی صحت وتندرستی کے لئے بھارت کی  گونا گوں  ثقافت کو عالمی  سطح پر تسلیم کئے جانے کو آج  7 برس ہو گئے۔ اس سال  کا مرکزی موضوع ’صحت مندی کے لئے یوگا‘ اب  پہلے کے مقابلے کہیں زیادہ  معنویت کا حامل ہے۔ مجموعی  ذہنی اور جسمانی  فٹنس کے لئے آئیے ہم  اپنی روز مرہ کی زندگی میں یوگا کو  اپنائیں‘‘۔ موجودہ کووڈ – 19  وبا کے  مسائل کے سبب  سماجی  فاصلے   کے ضابطوں  پر عمل کرتے ہوئے  وزارت کے تمام آفیسروں  اور  عہدیداروں نے   ساتویں بین الاقوامی یوگا   ڈے  کی یاد میں منائے جانے والے   یوگا پروگرام میں  شرکت کی  اور صبح 7 بجے سے لے کر  پونے آٹھ بجے تک  آج  دور درشن چینل پر  ٹیلی کاسٹ ہونے والے یوگا  پروگرام  کو دیکھا۔

 اس موقع پر آیوش کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو نے  یوگا  کا ساتواں بین الاقوامی دن منانے  کے لئے  سبھی کو مبارک باد دی اور 2014  میں  عالمی سطح  پر اس کو  تسلیم کئے جانے کے بعد  اس کی حصولیابیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ  یوگا کو  نہ صرف  بھارت  میں جنم لینے والی ایک ورزش کے طور پر سمجھا جاتا ہے بلکہ اسے دنیا  کے لئے  ہندوستان کا  تحفہ  تصور کیا جاتا ہے، جسے  دنیا  میں ہر ایک فرد  نے  قبول کیا ہے۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر  جناب نتن گڈکر ی نے  ناگپور میں  ’’یوگا ، ایک بھارتی ورثہ‘‘ پروگرام میں حصہ لیا۔ انہو ں نے  یوگا  کے بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی)  پر  ایک وبینار سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ  یوگا  لوگوں کی زندگیوں سے تمام بیماریوں اور  پریشانیوں کو دور کرتا ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے  کے ذریعے منعقدہ ایک ویبنار میں  دل سے متعلق صحت کو بہتر بنانے کے لئے یوگا کی اہمیت  کو اجاگر کیا گیا۔  ٹیکسٹائل کی وزارت نے بھی  یوگا  کا ساتواں بین الاقوامی دن منایا۔ پروگرام کا آغاز ٹیکسٹائل کی وزارت کے سکریٹری  جناب اوپندر پرساد سنگھ اور  دیگر  سینئر افسران سمیت وزارت کے عہدیدار ن  کے ذریعے یوگ آسن کر کے شروع ہوا۔

   تعلیم کے وزیر مملکت  جناب سنجے دھوترے نے آج  یوگا سے  متعلق سائنس میں  این آئی او ایس  کے ڈپلوما کورس کا آغاز کیا۔ وزیر موصوف نے اس کورس  کے لئے  خود کے ذریعے  سکھائے جانے والے مواد  کو جاری کیا۔ جناب دھوترے نے کہا کہ  اس کے نتیجے میں  روز  گار کے متعدد مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ یوگ سے متعلق سائنس میں  یہ کورس ، کورس  مکمل کرنے والے افراد کو روز گار  کے متلاشی  کے بجائے  ملازمت فراہم کرنے والا  بننے میں  مدد  فراہم کرے گا۔

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی  نے بھی  اتر پردیش میں واقع اپنے آبائی وطن رام پور میں  یوگا کیا۔

وزارت اطلاعات ونشریات  کے پبلکیشنز ڈیویزن کے ڈائریکٹوریٹ نے  یوگا کے ساتویں بین الاقوام دن کے موقع پر یوگ سچترا  کے  ترمیم شدہ  ایڈیشن کو دوبارہ شائع کیا۔

 بجلی کی وزارت  کے تحت سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں  (پی ایس یو)، نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن اور  این ایچ پی سی لمیٹڈ نے  پورے جوش وخروش کے ساتھ اپنے تمام بجلی گھروں، پروجیکٹوں اور علاقائی دفاتر میں یوگا کا ساتواں  بین الاقوامی دن  منایا۔

وزارت بجلی کے تحت سی پ ایس یو  ، انڈین گرڈ آپریٹر پی او ایس او سی او  نے بھی  آن لائن طریقے سے  600 سے زیادہ  ملازمین  اور  ان کے اہل خانہ کے ساتھ  ساتواں بین الاقوامی یوگا کا دن  منایا۔ پاور سسٹم آپریشن کارپوریشن  نے  آرٹ آف لیونگ  کے اشتراک سے  اس یوگا سیشن کا انعقاد کیا۔

پارہ دیپ پورٹ ٹرسٹ نے بھی  نہایت جو ش وخروش کے ساتھ ورچوئل طریقے سے ساتواں یوگا کا بین الاقوامی  دن منایا۔ پارہ دیپ پورٹ ٹرسٹ ( پی پی ٹی ) کے چیئر مین جناب اے کے بوس نے  پروگرام کا  افتتاح کیا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- م ع- ق ر)

U-5757



(Release ID: 1729337) Visitor Counter : 275


Read this release in: English , Hindi , Kannada