وزارت دفاع

مغربی بحریہ کمانڈ میں بین الاقوامی یوگا ڈے منایا گیا

Posted On: 21 JUN 2021 6:34PM by PIB Delhi

مغربی بحریہ کمانڈ (ڈبلیو این سی) میں یوگا کا بین الاقوامی دن منایا گیا، جس میں دفاعی سیکورٹی فوجی دستہ (ڈی ایس سی)، ملٹری انجینیئر سروسز (ایم ای ایس)، دفاعی شہری ملازمین سمیت تمام بحریہ کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ نے 21 جون 2021 کو جوش و خروش کے ساتھ ساتویں بین الاقوامی یوگا ڈے میں شرکت کی جس کا موضوع تھا ’یوگا کے ساتھ رہیں -  گھر میں رہیں‘۔

جنوبی ممبئی میں بحری کمیونٹی کے لیے بحریہ بیگمات ویلفیئر ایسوسی ایشن (مغربی علاقہ) کے زیر اہتمام ایک آن لائن یوگا سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد صحت کے استحکام اور قوت مدافعت میں اضافہ کے لیے مستقل بنیاد پر تمام اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو، خاص طور پر ان مشکل حالات میں یوگا کی مشق کرنے کی ترغیب دینا تھا۔ ڈجیٹل پلیٹ فارموں کے ذریعہ مختلف آسنوں کا مظاہرہ کیا گیا اور شرکت کنندگان نے پورے جوش اور جذبے کے ساتھ اس کو دہرایا۔

اس کے علاوہ ڈبلیو این سی میں تمام سمندری اکائیوں نے بھی یونٹ کی سطح پر یوگا سیشنوں کا انعقاد کرکے اس دن کو منانے میں حصہ لیا، جس میں کووڈ کے تمام پروٹوکول کی تعمیل کی گئی۔ یوگا کو باضابطہ طور پر بحریہ کی جسمانی صحت کے نظام میں شامل کر لیا گیا ہے جسے جہازوں میں جگہ کی کمی کی بنا پر سمندر میں موجود مردوں کے لیے بے حد کارآمد پایا گیا ہے۔

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

21-06-2021

U: 5740



(Release ID: 1729301) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Urdu , Hindi , Tamil