جل شکتی وزارت

جل شکتی کی وزارت نے یوگا کا ساتواں عالمی دن منایا


جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ وبا کے اس دور میں یوگا کو خصوصی طور اپنی فٹنس سے متعلق سرگرمیوں کا حصہ بنائیں
اس یوگا دن کے موقع پر آئیے ہم سب مل کر باقاعدگی سے یوگا کو اپناکر کورونا نامی عفریت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں: جل شکتی کے مرکزی وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 JUN 2021 6:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21 جون 2021: آج یوگا کے ساتویں عالمی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ ہمیں اس ملک کا باشندہ ہونے پر فخر ہونا چاہیے جس نے دنیا کو یہ سائنس اور فٹنس کا اہم وسیلہ فراہم کیا ہے۔ اس موقع پر تمام لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر موصوف نے اس وبا کے دوران زور دیا کہ لوگ یوگا کو اپنی فٹنس سرگرمیوں کا حصہ بنائیں۔

اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں انھوں نے لکھا: آج جب کہ ہم یوگا کا علامی دن منارہے ہیں ہمیں ایک ایسے ملک سے تعلق رکھنے پر فخر ہونا چاہیے جس نے دنیا کو یہ سائنس اور صحت کا وسیلہ دیا ہے۔ خصوصی طور وبا کے اس دور میں یوگا کو اپنی فٹنس سرگرمیوں کا حصہ بنائیں۔

یوگا کو اپنائیں، بیماری کو دو بھگائیں۔ یوگا کے عالمی دن پر ڈھیروں نیک تمنائیں۔

آج جاری کی گئی نئی ایپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ "بھارت نے یوگا کی طاقت کو دنیا بھر میں پھیلانے کے لیے ساتویں عالمی یوم دن کے موقع پر دنیا کو ایم-یوگا ایپ تحفے میں دی ہے۔ ایپ میں یوگا کی تربیت کی ویڈیوز دستیاب  ہوں گی۔ اس سے دنیا بھر میں یوگا کو فروغ ملے گا۔"

 

Image

مرکزی وزیر نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ کورونا دور میں یوگا، پرانایام کی بھارتی تہذیب نے بیماروں کی انفیکشن سے لڑنے میں نتیجہ خیز مدد کی ہے۔ باقاعدگی سے یوگا کرنے سے جسمانی و ذہنی صحت کا حصول ممکن ہوسکا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یوگا کا علم پوری دنیا میں بھارت کی پہچان بن گیا ہے۔ عالمی یوگا دن کی ڈھیروں مبارک باد۔

 

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریا نے بھی عالمی یوگا دن کے موقع پر تمام لوگوں کو مبارک باد دی۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کی تہذیب کے انمول علم یوگا سے پوری دنیا استفادہ کر رہی ہے، جو برسوں کی تحقیق کے بعد ہمارے رشیوں، مہارشیوں، یوگ گوروؤں نے پوری دنیا کو دیا ہے۔ آئیے اس عالمی یوگ دن کے موقع پر ہم ذہنی، روحانی اور جسمانی طاقت کے لیے باقاعدگی سے یوگا کرنے کا عزم کریں۔

وزیر مملکت نے پنچکولہ میں یوگا تقریب میں حصہ لیا۔ انھوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ :ساتویں عالمی یوگا دن کے موقع پر ریڈ بشپ پنچکولہ میں حصہ لیا۔ یوگا کیجیے، صحت مند رہیے۔"

اس یوگا دن کے موقع پر آءیے ہم سب مل کر اپنی زندگی میں باقاعدگی سے ہوگا کرنے کا عزم کریں، صحت مند زندگی کی تعمیر کریں اور کورونا نامی عفریت کا ڈٹ کرمقابلہ کریں۔

Image

 

جل شکتی کی وزارت نے ٹوئٹر پر کہا: کیا آپ جانتے ہیں کہ جل یوگ ہماری ہڈیوں، دماغ اور دل کو مضبوط بنانے میں خصوصی کردار ادا کرتا ہے؟

Other Tweets

******

U. No. 5738

(ش ح - ع ا - ع ر)


(ریلیز آئی ڈی: 1729287) وزیٹر کاؤنٹر : 175
یہ ریلیز پڑھیں: Tamil , English , हिन्दी , Punjabi