امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے محکمے نے خوراک سلامتی (ریاستی حکومت کے لئے تعاون کے قواعد) 2015 میں ترمیم کی اطلاع دی
برقی تول ترازو مشینوں کے ساتھ ای پی او ایس کو جوڑنے کی حوصلہ افزائی کی گئی
یہ قدم مستفیدین کے لئے غذائی اجناس کوتولتے وقت راشن کی دوکانوں میں نکاسی کو روکنے اور شفافیت میں بہتری لانے کے لئے اٹھایا گیا
یہ ترمیم ان ریاستوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو ای پی او ایس کو بہتر طور پر بروئے کار لارہی ہیں، ساتھ ہی اس ترمیم سے ریاستوں کو ای پی او ایس آپریشنوں کو مؤثر بنانے اور بچت میں اضافے کی ترغیب بھی حاصل ہو رہی ہے
وہ ریاستیں جو اپنے ای پی او ایس آلات کو منصفانہ طور پر بروئے کار لارہی ہیں اور 17.00 روپئے فی کوئنٹل کے اضافی نفع سے بچت میں اضافہ کرنے میں اہل ثابت ہوئی ہیں، وہ اب اس بچت کا استعمال الیکٹرانک تول ترازو کی خرید، آپریشن اور اس کے رکھ رکھاؤ اور فروخت کے لئے پوائنٹ آف سیل آلات کے ساتھ ان کے انضمام کے لئے کر سکتے ہیں، یہ ترمیم دیگر ریاستوں کو بھی اپنے ای پی او ایس آلات کے منصفانہ استعمال کے ذریعہ بچت میں اضافے کے لئےترغیب فراہم کرے گی
اس ترمیم کا مقصد قومی خوراک سلامتی ایکٹ (این ایف ایس اے)،2013 کے تحت مستفیدین کے استحقاق کے مطابق سبسڈی والے غذائی اجناس کی تقس
Posted On:
21 JUN 2021 3:58PM by PIB Delhi
خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے محکمہ نے قومی خوراک سلامتی ایکٹ (این ایف ایس اے)،2013 کے تحت مستفیدین کو ان کے استحقاق کے مطابق سبسڈی والے غذائی اجناس کی تقسیم کی صحیح مقدار کو یقینی بنانے کے لئے 18 جون 2021 کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ۔
ان ریاستوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے جو اپنے ای پی او ایس آلات کو منصفانہ طریقے سے آپریٹ کر رہی ہیں اور انہیں دیے گئے 17.00 روپئے فی کوئنٹل کے اضافی منافع سے بچت کو بڑھانے اور این ایف ایس اے کے تحت طے شدہ عوامی نظام تقسیم کے آپریشن کی شفافیت میں اضافہ کرنے کے لئے اصلاحی عمل کو آگے بڑھانے میں اہل ہے، خوراک سلامتی (ریاستی حکومت کو تعاون قواعد)2015 کے ذیلی قاعدہ (2) کے قاعدہ7 میں 18 جون 2021 کو ترمیم کی گئی ہے، تاکہ کسی بھی ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے ذریعہ لاگت کے لئے دیے گئے اضافی منافع سے بھی کوئی بچت حاصل کی جا سکے۔ اس بچت کا استعمال پوائنٹ آف سیل آلات کی خرید، آپریشن اور رکھ رکھاؤ، ایسے آلات کے استعمال کے خرچ اور اس کے استعمال کے لئے ترغیب فراہم کرنا اور برقی تول ترازو کی خرید، آپریشن اور رکھ رکھاؤ کے ساتھ ساتھ دونوں کے انضمام کے لئے کیا جا سکتا ہے۔ اس سے دیگر ریاستوں کو ای پی او ایس کے منصفانہ استعمال کے توسط سے بچت پیدا کرنے کے لئے بھی حوصلہ افزائی حاصل ہوگی۔
یہ ترمیم این ایف ایس اے کے تحت طے شدہ عوامی نظام تقسیم کے آپریشن کی شفافیت میں بہتری لانے کے ذریعہ ایکٹ کی دفعہ 12 کے تحت تصور کردہ اصلاحی عمل کو مزید آگے بڑھانے کی ایک کوشش ہے۔ جبکہ ای پی او ایس آلات کے ذریعہ ہونے والی تقسیم اس امر کو یقینی بناتی ہے کہ بایومیٹرک تصدیق کے توسط سے مستحق استفادہ کنندہ کو رعایتی غذائی اجناس فراہم کیا جائے، برقی تول ترازو کے ساتھ ای پی او ایس آلات کا انضمام اس امر کو یقینی بنائے گا کہ استفادہ کنندہ کو مناسب قیمت والی دوکان ڈیلر کے ذریعہ اس کے استحقاق کے مطابق غذائی اجناس کی صحیح مقدار فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ بات قابل غور ہے کہ قومی خوراک سلامتی ایکٹ تمام سطحوں پر لین دین کی شفاف ریکارڈنگ کو یقینی بنانے کی غرض سے اینڈ ٹو اینڈ کمپیوٹرائزیشن سمیت اطلاعات کی ایپلی کیشن اور مواصلاتی تکنالوجی کے توسط سے طے شدہ عوامی نظام تقسیم میں اصلاحات متعارف کراتا ہے، اس کے علاوہ ایکٹ کے تحت فوائد کے مناسب ہدف طے کرنے کے لئے مستحق مستفیدین کی بایومیٹرک معلومات کے ساتھ منفرد شناخت کے لئے ’’آدھار‘‘ کا استعمال کرنے کو اہمیت دیتا ہے۔
خوراک سلامتی (ریاستی حکومت کے لئے تعاون کے قواعد)2015، جسے اگست 2015 میں نوٹیفائی کیا گیا تھا، اس میں تمام سطحوں پر لین دین کی شفاف ریکارڈنگ کو یقینی بنانے کے لئے حوصلہ افزائی کی شکل میں الیکٹرانک پوائنٹ آف سیل آلات (ای پی او ایس) کے توسط سے فروخت کے لئے مناسب قیمت والی دوکان (ایف پی ایس) ڈیلروں کو اضافی منافع فراہم کرتا ہے۔ اس کے مطابق، اسکیم ’’این ایف ایس اے کے تحت غذائی اجناس اور ایف پی ایس ڈیلروں کے بین ریاستی نقل و حمل کے لئے ریاستی ایجنسیوں کو تعاون‘‘ اور تمام ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خریداری، آپریشن اور رکھ رکھاؤ کی لاگت اور پوانٹ آف سیل آلات کو استعمال کرنے کا خرچ اور اسکے استعمال کے لئے حوصلہ افزائی فراہم کرنے کے لئے 17.00 روپئے فی کوئنٹل کا اضافی منافع فراہم کرتی ہے۔ اضافی منافع اس مناسب قیمت والی دوکان کے لئے قابل ادا ہوتا ہے جس نے ایک پوائنٹ آف سیل مشین لگائی ہوئی ہے اوریہ اس کے ذریعہ کیے گئے لین دین تک محدود ہوگا۔
گزٹ نوٹیفکیشن کے لئے یہاں کلک کریں۔
*****
ش ح ۔اب ن
U:5729
(Release ID: 1729236)
Visitor Counter : 183