وزارت دفاع

یورپی یونین اور ہندستان کی مشترکہ بحری مشق

Posted On: 21 JUN 2021 2:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،21 جون 2021:اٹھارہ اور انیس جون 2021 کو ، یورپی یونین اور ہندوستان نے خلیج عدن میں مشترکہ بحری مشق کی۔اس مشق میں ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس ٹریکند ، یورپی یونین کے نیووفور صومالیہ - آپریشن اٹلانٹا املاک  بشمول اطالوی بحری جنگی جہاز کارابینیئر (اٹلانٹا کا پرچم بردار جہاز) اور ہسپانوی جنگی جہاز ناوررا ، فرانسیسی جنگی جہاز سرکوف اور فرانسیسی ایمفیبییس جنگی  ہیلی کاپٹر بردار ٹونرے نے حصہ لیا۔ یہ مشق سمندری قزاقی مخالف کارروائی کے منظر نامے پر مبنی تھی۔ اس میں ایک دوسرے کے ڈیک پر ہیلی کاپٹر اُتارنے ، سمندر میں پیچیدہ ارتقائی تدبیرات، راست فائرنگ، رات کے وقت مشترکہ گشت اور صومالیہ کے ساحل سے دور گہرے سمندر میں بحری پریڈ شامل ہے۔

یورپی یونین اور ہندوستان سمندر کے ہند۔بحر الکاہل خطے میں ایک آزاد ، کھلی ، جامع اور قواعد پر مبنی نظم قائم کرنے کے پابند ہیں۔ یہ نظم علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے علاوہ جمہوریت ، قانون کی حکمرانی ، شفافیت ، جہاز رانی اور ایک دوسرے کی حدود میں پرواز کی آزادی، بلاامتیاز جائز تجارت اور تنازعات کے پرامن حل کے احترام کے تحت مرتب کیا گیا ہے۔ دونوں بین اقوامی قانون کی اولین حیثیت کی توثیق کرتے ہیں  جس میں سمندری قانون سے متعلق اقوام متحدہ کی روایت (یو این سی ایل او ایس) شامل ہے۔

جنوری 2021 میں یورپی یونین اور ہندوستان نے سمندری تحفظ کے بارے میں بات چیت کا آغاز کیا اور اس شعبے میں بات چیت اور تعاون کو مضبوط  بنانے سے اتفاق کیا تھا۔ ہنستانی بحریہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے چارٹرڈ جہازوں کو تحفظ فراہم کرتی آ رہی ہے۔ یہ کام   یورپییونین کے نیووفور صومالیہ - آپریشن اٹلانٹا کے اشتراک سے کیا جاتا ہے۔

ہندوستانی بحریہ اس سے قبل مشترکہ بیداری اور عدم تصادم (شیڈ) کانفرنس میں شریک ہو چکی ہے جس کی میزبانی میں آپریشن اٹلانٹا نے بھی حصہ لیا تھا۔ اس کے جہازوں  نے ماضی میں ہندوستانی جہازوں کے ساتھ متعدد مشترکہ مشقیں کی تھیں۔

یورپییونین اور ہندوستان کی خواہش ہے کہ سمندر میں  مشترکہ بحری مشقوں اور بندرگاہون سے ربط سمیت  اپنے سرگرم تعاون کو مستحکم کیا جائے اور مواصلات کی سمندری راستوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ دونوں کا یہ بھی ارادہ ہے کہ  باہمی ربط اور تبادلے کے ذریعے ہند۔بحر الکاہل میں سمندری  بیداری کو بھی فروغ دیا جائے۔ یورپی یونین اور ہندوستان نے ہند۔بحر الکاہل کے خطے میں سمندری تحفظ کے شعبے میں اپنے تعاون کو بڑھانے میں اپنی دلچسپی کی توثیق کی۔

 

****

 

U.No. 5723

ش ح۔ ر ف ۔س ا



(Release ID: 1729174) Visitor Counter : 235