بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

پردیپ پورٹ ٹرسٹ میں یوگا کے بین الاقوامی کی تقریب

Posted On: 21 JUN 2021 1:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی 21 جون2021: پردیپ پورٹ ٹرسٹ میں آج ساتویں بین الاقوامی یوگا ڈے کو ورچوئل طریقے سے پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ پی پی ٹی کے ڈپٹی چیئرمین جناب اے کے بوس نے لیمپ روشن کرکے پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پی پی ٹی کے سینئر ڈپٹی سکریٹری جناب ٹی کے ہزارا چودھری، پردیپ سینٹر آف آرٹ آف لونگ کے آنریری سکریٹری جناب ایس کے سیٹھی اور آرٹ آف لونگ کے تجربہ کار فیکلٹی جناب تپس رنجن پتی موجود تھے۔

اب جبکہ پوری قوم کورڈ -19 عالمی وباء سے گزر رہی ہے ۔ یوگا ہماری صحت کا ٹھیک رکھنے کے سب سے طاقتور طریقےکے طور پر ابھرا ہے۔ پی پی ٹی CISFیونٹ نے کیمپس کے اندر اور اپنی بیرکوں میں علیحدہ پروگرام منعقد کئے۔ مقامی لوگوں میں بیداری پیدا کرکے بینرز، ہورڈنگ اور الیکٹرونک ڈسپلے بورڈ لگا کر یوگا کے بین الاقوامی دن کو منانے کی اہمیت اجاگر کی گئی تھی۔ نیوکلیان منڈپ میں بھی ملازمین نے یوگا سیشن میں حصہ لیا۔

****

 

U.No. 5725

ش ح۔ ر ف ۔س ا

 



(Release ID: 1729173) Visitor Counter : 162