بھاری صنعتوں کی وزارت

کووڈ-19 عالمی وباء سے نمٹنے کی قوم کی کوششوں میں BHEL کا تعاون، اس کے پلانٹوں نے پانچ لاکھ کیو بک میٹرسے زیادہ میڈیکل آکسیجن اب تک مہیا کرائی ہے


دیگر یونٹوں میں بھی آکسیجن تیار کرنے کی گنجائش پیدا کرنے  کی مزید کوششیں جاری

Posted On: 21 JUN 2021 2:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی 21 جون 2021: کووڈ-19 عالمی وباء کی دوسری لہر بہت تیزی سے ملک کے لئے ایک بے نظیر بحران میں تبدیل ہوگئی اور اس سنگین قومی بحران کے درمیان BHEL(بھارت ہیوی الیکٹریکل لمٹڈ)اپنے ملک اور ملک والوں کی مدد کے لئے جنگی پیمانے پر کام کررہا ہے۔ بھوپال اور ہری دوار میں قایم BHEL کے پلانٹوں نے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے علاقے اور اطراف میں میڈیکل آکسیجن کی فراہمی کی۔

BHEL، ہری دوار میں اندرونی پائپ لائن کے ذریعہ روزانہ 24 ہزار کیوبک آکسیجن تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ اپریل کے وسط میں ملک میں آکسیجن کی شدید کمی کو دیکھتے ہوئے پلانٹ نے ایک ہفتے کے اندر روزانہ تین ہزار سے زیادہ سلنڈر بھرنے کی صلاحیت پیدا کی۔ اس کے لئے نقل وحمل کے تمام تر بھرنے کی صلاحیت پیدا کی۔ اس کے لئے نقل وحمل کے تمام تر وسائل اور تمام افرادی طاقت کو دن رات بروئے کار لاتے ہوئے روزانہ تین ہزار سے زیادہ سلنڈر فراہم کئے گئے۔ یہ پلانٹ اب تک اتراکھنڈ، یوپی کے علاوہ دہلی این سی آر کے اسپتالوں، سرکاری زمرے کے اداروں اور مسلح افواج کے لئے تقریبا 67 ہزار سلنڈر بھرچکا ہے اور اس طرح بحران میں پلانٹ نے جانیں بچائی ہیں۔

اسی طرح BHEL بھوپال پلانٹ میں اب تک 174000 مہیا کرائے اور جن اسپتالو ں میں یہ آکسیجن بھیجی گئی ان میں کستوربا ہاسپٹل، ایمز، ملٹری ہاسپٹل، ریلوے ہاسپٹل اور پولیس ہاسپٹل کے علاوہ مدھیہ پردیش کے بہت سے نجی اسپتال شامل ہیں۔

طبی استعمال کے لئے آکسیجن کی ہنگامی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے حیدرآباد کی BHELیونٹ نے بھی چالیس سال پرانے ایک آکسیجن پلانٹ کو پھر سے چالو کیا جو بارہ برس سے بند پڑا تھا۔ ہنگامی طور پر اس کی سروسنگ اور مطلوبہ مرمت ودیکھ ریکھ کی گئی اور زبردست کوشش کرکے ریکارڈ وقت کے اندر یہ کام پورا کرلیا گیا۔ یہ پلانٹ روزانہ دوہزار کیوبک میٹر میڈیکل آکسیجن کی اسپتالوں کو سپلائی کرے گا۔

کمپنی کی دیگر یونٹوں میں بھی آکسیجن کی پیداوار کی صلاحیت کے لئے کوشش جاری ہے۔ BHELملک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اپنے صدق دلانہ تعاون کا پابند ہے۔

BHEL ہندوستان میں انجینئرنگ اور مینوفیکچرنگ کی سب سے بڑی کمپنیوں میں اپنی نوعیت کی ایک کمپنی ہے جو معیشت کے کلیدی شعبوں کی بڑھتی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے  180 سے زیادہ مصنوعات اور وسیع تر اشیاء اور خدمات کے لئے ڈیزائننگ، انجینئرنگ، تعمیرات ، جانچ اور کمیشننگ جیسے کاموں میں مصروف ہے۔

****

 

U.No. 5727

ش ح۔ ر ف ۔س ا


(Release ID: 1729160) Visitor Counter : 279