بجلی کی وزارت
این ایچ پی سی نے ملک گیرمشترک یوگا پروٹوکول کے مظاہرے میں آن لائن شرکت کے ذریعہ 7واں بین الاقوامی یوم یوگامنایا
Posted On:
21 JUN 2021 1:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی،21؍جون :ہندوستان کی اولین پن بجلی کمپنی این ایچ پی سی لمیٹڈ نے اپنے تمام پاوراسٹیشنوں ، پروجیکٹوں اورعلاقائی دفتروں میں 21جون ، 2021کو ساتواں عالمی یوم یوگا منایا۔کووڈ -19وباء کے پیش نظر یوگا کا عالمی دن 2021الیکٹرانک اورڈیجیٹل پلیٹ فارموں کے ذریعہ منایاگیا۔
تقریبات کے دوران جناب اے کے سنگھ ، سی ایم ڈی ، این ایچ پی سی نے اپنے افراد کنبہ کے ساتھ ایک بہت عظیم آن لائن یوگا اجلاس میں شرکت کی ۔ اسی کے ساتھ دوردرشن سے بھی مشترک یوگا پروٹوکول سے متعلق مظاہرے کا ملک گیر لائیوٹیلی کاسٹ کیاگیا۔ جناب این کے جین ، ڈائرکٹر(عملہ) ، جناب وائی کے چوبے ، ڈائرکٹر (پروجیکٹس ) جناب آرپی گوئل ، ڈائرکٹر( مالیات) ، جناب بسواجیت بسو، ڈائرکٹر( پروجیکٹس ) اور جناب اے کے شریواستو ، سی وی او نے بھی اس پروگرا م میں شرکت کی ۔ اس پروگرام میں ہزاروں لوگ شامل ہوئے جن میں این ایچ پی سی کے ملازمین سکریٹری عملہ ، کانٹرکٹ ورکرس اوران کے افراد کنبہ شامل ہیں جنھوں نے اس آن لائن یوگا اجلاس میں حصہ لیا۔ اس موقع پر اپنے ایک پیغام میں جناب اے کے سنگھ سی ایم ڈی ، این ایچ پی سی نے کہاکہ ‘‘ یوگا کسی بھی انسان کی ذہنی ، جسمانی اور روحانی توانائی میں اضافہ کرتاہے اورمیں یوگا میں حصہ لینے والے تمام لوگو ں سے اس کے جاری رکھنے کی اپیل کرتاہوں ،نیز جو لوگ یوگامیں حصہ نہیں لیتے ہیں ، انھیں چاہیئے کہ وہ یوگا کو اپنی زندگی کا حصہ بناکر اپنے دماغ اورجسم کو صحت مند بنائیں ۔ یوگا کام کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ آپ کو صحت مند اور خوش بھی رکھتاہے ۔ ’’
جناب اے کے سنگھ ، سی ایم ڈی ، این ایچ پی سی ، اپنی اہلیہ کے ساتھ 21جون ، 2021کو ساتویں عالمی یوم یوگا کے موقع پر دوردرشن کے ذریعہ مشترک یوگاپروٹوکو ل کے مظاہرے پرمبنی ملک گیرلائیوٹیلی کاسٹ کے دوران یوگا میں حصہ لیتے ہوئے ۔
ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ یوگا کے عالمی دن کے انعقاد سے تمام مقامات سے تعلق رکھنے والے این ایچ پی سی ملازمین اوران کے افراد کنبہ کو بہت بڑی تعداد میں شرکت کرنے کا موقع ملا۔ این ایچ پی سی نے گذشتہ ہفتہ عالمی یوم یوگا کے جشن کے ایک حصہ کے طورپر یوگا اور نیچروپیتھی کے عنوان سے آن لائن یوگااجلاسوں اور لیکچروں کے ایک سلسلے کا انعقاد کیاتھا۔
****************
)21.6.2021 (ش ح ۔ س ب۔ع آ
U-5720
(Release ID: 1729051)
Visitor Counter : 152