وزارت اطلاعات ونشریات

فلمزڈویژن کےزیر اہتمام بین الاقوامی یوم یوگاکے موقع پر شارٹ فلموں کی نمائش اور لیک- ڈیم کا انعقاد

Posted On: 20 JUN 2021 12:33PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ، 20 ، جون:  7 ویں  بین الااقوامی     یوم یوگا  کے  موقع (آئی ڈی  وائی 2021 ) پر  فلمز ڈویژن کے زیر اہتمام مختصر فلمیں، سیلیبریٹز اسپیک کا اہتمام کیا گیا جس میں فلم اور کھیلوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات اورمتعدد سماجی شخصیات نے بین الاقوامی  یوگا کی مناسبت سے پیغامات جاری کیے گئے  اور ہر فرد کی صحتمندی و صحتیابی کو برقرار رکھنے کے لیے یوگ کو اختیار کرنے پر زور دیا گیا۔ ۔ فلموں کو فلمز ڈویژن کی ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل پر کل ساتویں بین الاقوامی یوم یوگا (21 جون ، 2021) کے موقع پر اپ لوڈ کیا جائے گا تاکہ اسے ہر خاص و عام دیکھ سکے۔فلمز ڈویژن کے ملازمین کے لئے یوگا کے ایک معروف گرو اور فٹنس ماہر جناب  رام یوگی جی نے  امیونیٹی  تھرو یوگا (یوگا کے ذریعہ قوت مدافعت کو بہتر بنانے  )(آئی  ڈی  وائی  2021 ) کے خاص  موضوع پر ایک آن لائن لیکچر بھی دیا ۔

IMG_20210620_1235282UBX.jpg

'سیلیبریٹز اسپیک '  ... مختصر فلموں کا ایک کولاج ہے جس میں ذہنی اور جسمانی تندرستی کے لئے یوگا کی اہمیت پر زور دیا جائے گااور اس میں پورے بھارت سے فلم  اورکھیلوں کے شعبے   سے منسلک دیگر مشہورو معروف شخصیات شامل ہوں گی۔

نامور فنکارو نغمہ نگار جیسےآشا بھوسلے ، کبیر بیدی، موہن لال ، ماموتی ، کمل ہاسن ، رمیش اروند ، وینکٹیش ، رانا دگوباتی اور پنیت راج کمار، کرکٹر انیل کمبلے اور متعدد دیگر شخصیات اپنے تجربات کا اشتراک کریں گے کہ کس طرح یوگا اور پرانایام جسم و دماغ اور روح کے مابین توازن قائم کرنے میں مدد کرتا  ہے ۔

 

ان فلموں کو 21 جون 2021 کو https://filmsdivision.org/Documentary  آف دا ویک اور https://www.youtube.com/user/FilmsDivision پر عام ناظرین کے لیے اپ لوڈ کیا جائے گا  ۔

 

ش ح۔ س ک۔ ر ب

U. NO. 5708


(Release ID: 1729035) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil