وزارات ثقافت

پونے میں نیچرو پیتھی کے قومی انسٹی ٹیوٹ ریجنل آؤٹ ریچ بیورو کے اشتراک سے میراتھن 100 دن یوگ ورکشاپ سیریز کا اہتمام کررہا ہے

Posted On: 20 JUN 2021 9:53AM by PIB Delhi

پونے میں نیچرو پیتھی کے قومی انسٹی ٹیوٹ (این آئی این ) آئی بی کی وزارت کے ریجنل آؤٹ ریچ بیورو(آر او بی)  کے اشتراک سے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعہ کومن یوگا پروٹوکول (سی وائی پی ) کے تحت راست یوگا سیشن کا اہتمام کررہا ہے ۔

100 دن کے پروگرام کو یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر صبح سات بجے سے صبح آٹھ بجے تک روزانہ ایک گھنٹے کیلئے 13 مارچ 2021 سے آن لائن دکھایا جارہا ہے ۔جس کا موضوع ہے‘ صحت اور تندرستی کیلئے یوگا’

این آئی این پونے کے ڈائریکٹر پروفیسر کے ستیہ لکشمی نے کہا کہ تندرستی کیلئے یوگا عالمی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کے بیچ ایک مناسب موضوع ہے ۔ان اجلاس نےکووڈ-19 وبا کے چیلنجوں کے دوران تناؤ ،الجھن ،بے چینی اور مایوسی سے نمٹنے کیلئے ایک مؤثر خود کار بندو بست حکمت عملی کے طور پر کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد  عوام کے درمیان سی وائی پی کو نافذ کیا جانا اور اسے فروغ دینا بھی ہے۔

سی وائی پی کے یہ اجلاس آیوش کی وزارت کی طرف سے تیار کردہ یوگا کے کچھ عام پروٹوکولس پر مبنی تھے۔سی وائی پی تقریباً45 منٹ کی یوگا کی ایک خصوصی مشق ہے۔

 

 

یوگا کے براہ راست اجلاس ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ انگلش ،ہندی اور مراٹھی میں منعقد کئے گئے تھے (مہاراشٹر اور گوا ) ریجنل آؤٹ ریچ بیورو اور این آئی این پونے کےسوشل میڈیا کے ذریعہ دکھائے گئے تھے ۔یہ سبھی اجلاس اس ویب سائٹ پر  دیکھے جاسکتے ہیں۔

https://www.youtube.com/c/MAHAROB/videos

 

بھارت کے نیشنل فلم آر کایئو اور آر او بی پونے  کے ڈائریکٹر پرکاش مگدوم نے کہا کہ اس اقدام کو شروع کئے جانے کا مقصد وبا کے پیش نظر پابندیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے آن لائن طریقہ کے ذریعہ لوگوں کو یوگا کی بنیادی تربیت فراہم کیا جانا ہے۔مرکزی حکومت کے اس اقدام کا مقصد ساتھ ہی ساتھ یہ پیغام بھی دینا ہے کہ اس سال یوگا کا بین الاقوامی دن یوگا کے ساتھ اور گھر پریوگاکرکے  منایا جائے۔

 

 وبا نے عوام کو یوگا کے تئیں زیادہ باخبر بنادیا ہے

یوگا کا ساتواں بین الاقوامی دن ایک ایسے وقت پر آیا ہے جب دنیا کووڈ -19 عالمی وبا سے نبردآزما ہے۔اجتماعی سرگرمیوں سے متعلق پابندیوں کے تناظر میں یوگا کا بین الاقوامی دن 2021 ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا جو صبح ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔ جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کا خطاب بھی شامل ہوگا۔

پچھلے کئی سالوں سے یوگا کے بین الاقوامی دن سے  نہ صرف یوگا کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ مختلف نئے علاقوں میں اسے اپنائے جانے کےذریعہ اس کی جغرافیائی موجودگی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

 

https://yoga.ayush.gov.in/public/assets/front/pdf/CYPEnglishBooklet.pdf

 

*************

ش ح- ح ا- م ش

U. No.5714


(Release ID: 1729000) Visitor Counter : 203