وزارات ثقافت

بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر ثقافت کی مرکزی وزارت، مہاراشٹر کے چار مقامات پر یوگا اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کرے گی

Posted On: 20 JUN 2021 11:42AM by PIB Delhi

نئی دہلی ،20 جون : مرکزی وزارت برائے امور ثقافت  ساتویں 'بین الاقوامی  یو م یوگا'21 جون 2021 کے موقع پر اس سال 'یوگا، ہندوستان کی میراث' کے عنوان سے ایک پروگرام کا اہتمام کر رہی ہے۔ جسے ایک مہم کی شکل دی جائے گی۔

یوم یوگا کے موقع پر ملک  بھر میں 75 مقامات پر ثقا فتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا ، اور یوگا کے 45 منٹ کے بعد 30 منٹ کا ثقافتی پروگرام  بھی ہوگا۔ اس مہم کے لئے مہاراشٹر میں چار شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ ہیں - آغا خان پیلس ، پونے ، کنہری کی گپھائیں ، ممبئی ، ایلوراکی گپھائیں ، اورنگ آباد اور اولڈ ہائی کورٹ بلڈنگ ، ناگپور۔ یہ چار یادگار قومی اہمیت کی حامل مرکزی حکومت کی جانب سے محفوظ شدہ مرکزی مقامات ہیں۔

1.jpg

آغا خان پیلس ، پونے  اورکنہری کی گپھائیں ، ممبئی ، بھارت کی محکمہ آثار قدیمہ کے ماتحت ہیں جبکہ ممبئی سرکل  اور ایلوراکی گپھائیں ، اورنگ آباد بھی بھارتی محکمہ آثار قدیمہ کے تحت آتی ہیں۔اورنگ آباد سرکل جہاں اولڈ ہائی کورٹ کی بلڈنگ واقع ہے،مزید یہ کہ ناگپور بھی بھارتی محکمہ آثار قدیمہ کے تحت ناگپور سرکل میں آتا ہے۔

2.jpg

ممبئی اور ناگپور سرکل  میں  بالترتیب پونے کے  آغا خان پیلس اور ناگپور کے اولڈ ہائی کورٹ بلڈنگ  کے کیمپس میں  ایک یوگا سکھانے والا ٹیچر صبح 7 سے 7:30بجے تک یوگ کرائے گا اور ناگپور کے جنوب-وسطی زونل ثقافتی مرکز، ناگپور  میں 07:30 بجے سے صبح 08:15 بجے تک یوگا کا اہتمام کیا جائے گا۔

3.jpg

وہیں ممبئی سرکل اور اورنگ آباد سرکل میں بالترتیب ممبئی ککنہری گپھاؤں اور اورنگ آباد کی ایلورا گپھاؤں میں واقع کیمپس میں ایک یوگا ٹیچر صبح 7 بجے سے 07:30 بجے تک یوگ کرائے گا اور اس کے بعد سنگیت ناٹک اکادمی صبح 08:15 بجے تک ثقافتی پروگرام منعقد کرے گی۔

4.jpg

پونے اور ناگپور میں منعقد  ہونے والے پروگراموں کا دور درشن (ڈی ڈی) پر راست  طور پر نشر کیا جائے گا۔

 

ش ح - س ک

U NO. 5710



(Release ID: 1728996) Visitor Counter : 164