ارضیاتی سائنس کی وزارت

راجستھان کے باقی حصوں ، مغربی اترپردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی اور پنجاب کے باقی حصوں میں مانسون کے آگے بڑھنے کی رفتار سست ہوگی کیونکہ ماحولیاتی  صورتحال موافق نہیں ہے۔ موسم کی پیش گوئی سے متعلق ماڈل سے پتہ چلتا ہے کہ جاری کی گئی پیش گوئی کی مدت میں ان علاقوں میں بارش ہونے کے لئے بھی حالات موافق نہیں ہیں

Posted On: 20 JUN 2021 1:49PM by PIB Delhi

بھارتی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی) کے قومی موسم پیش گوئی مرکز کے مطابق :

(ریلیز جاری کرنے کا وقت : اتوار 20 جون 2021،  (دوپہر) ، 12:45  آئی ایس ٹی)

آل انڈیا  سطح پر موسم کا خلاصہ  اور پیش گوئی بلیٹین

  • راجستھان کے باقی حصوں ، مغربی اترپردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی اور پنجاب کے باقی حصوں میں مانسون کے آگے بڑھنے کی رفتار سست ہوگی کیونکہ ماحولیاتی  صورتحال موافق نہیں ہے۔ موسم کی پیش گوئی سے متعلق ماڈل سے پتہ چلتا ہے کہ جاری کی گئی پیش گوئی مدت میں ان علاقوں میں بارش ہونے کے لئے بھی حالات موافق نہیں ہیں۔

 

  • جنوب مشرقی اترپردیش  اور آس پاس کے حصوں کے اوپر بنے ہوا کے کم دبا ؤ کے حلقے کے اثر سے  مشرقی اترپردیش اور بہار میں آئندہ 24 گھنٹےکے دوران بیشتر مقامات پر بارش کے ساتھ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے ،ان حصوں میں 24 گھنٹے کے بعد بارش کی سرگرمیاں کافی کم ہو جائیں گی۔
  •  ہوا کے کرہ اول کے وسط  (ٹروپوسفیئر)  میں مغرب  سے ہونے والی  موسم میں تبدیلی بھی کچھ حصوں پر سرگرم رہے گی اور اتراکھنڈ پر مشرقی سمت سے ہوائیں چلیں گی جس سے ریاست میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران دور دور تک بارش ہونے کے ساتھ ساتھ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ 24 گھنٹے کے بعد بارش میں کمی آجائے گی۔
  • مشرقی اترپردیش اور بہار میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بارش کے ساتھ ساتھ کچھ مقامات پربادلوں کے بیچ معتدل  سے شدید گرج ہونے اور کہیں کہیں پر بجلی گرنے کا اندیشہ ہے۔ ان سرگرمیوں کی وجہ سے باہر کرنے والوں اور مویشیوں کے لئے جان کاخطرہ ہوسکتا ہے۔

(گرافکس اور مزید تفصیلات کے لئے   یہاں کلک کریں  )

مخصوص مقامات کی بنیاد پر موسم کی پیش گوئی اور وارننگ کے لئے موسم ایپ، زرعی - موسم صلاح کے لئے میگھدوت  ایپ، اور بجلی گرنے  سے متعلق وارننگ جاننے کے لئے دامنی ایپ ڈاون لوڈ کریں۔ ضلع وار موسم کی پیشگوئی اور وارننگ کے لئے ریاستوں کے موسم دفتر/ علاقائی موسم کے دفتر کی ویب سائٹ پر لاگ آن کریں۔

 

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

20-06-2021

(U:5681)



(Release ID: 1728922) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil