محنت اور روزگار کی وزارت

دو آل انڈیا جائزوں کے  مقصد سے  ماسٹر ٹرینر اور سُپر وائزر کے لیے تین روزہ آن لائن تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا

Posted On: 19 JUN 2021 6:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19 جون،  2021/  کووڈ  - 19وبا کے تناظر میں  محنت بیورو نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اقتصادیات اور اعداد و شمار کے ڈائریکٹوریٹ ڈی ای ایس کی طرف سے نامزد ماسٹر ٹرینرز اور دوسری سطح کے سپر وائزر کو تربیت دینے کے لیے ایک تین روزہ آن لائن تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔  تربیتی پروگرام کا انعقاد دو جائزوں کے لیے کیا گیا۔ جو اس طرح ہیں : مائیگرینٹ کارکنوں سے متعلق آل انڈیا سروے اور روزگار سروے پر مبنی آل انڈیا سہ ماہی اسٹیبلشمنٹ ۔  یہ دوسرا ملک گیر آن لائن تربیتی پروگرام تھا جسے محنت بیورو نے منعقد کیا تھا۔ اس سے پہلے اسی طرح کا ایک تربیتی پروگرام تفتیش کاروں کے لیے اپریل ، 2021 میں منعقد کیا گیا تھا۔

تربیتی پروگرام کا انعقاد 16 جون کو محنت بیورو کے ڈائریکٹر جنرل جناب ڈی پی ایس نیگی نے کیا ۔ اس کے بعد ، ماہرین گروپ کے چیئر مین پروفیسر ایس پی مکھرجی نے خطاب کیا۔ پروفیسر مکھرجی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکاء سے خطاب کیا اور ان پانچ آل انڈیا جائزوں اور اس کی اہمیت کے بارے میں وضاحت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YT5O.jpg

جناب نیگی نے فیلڈ میں جائزوں کے بارے میں اور اس کے کام کاج کے طور طریقوں کے بارے میں بھی شرکاء کو بتایا۔ افتتاحی جلسے کے دوران محنت بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر جرنل ڈاکٹر ہردیپ سنگھ چوپڑا اور محنت بیورو کے دیگر سینئر افسران نیز موضوع کے سبھی ماہرین اس اجلاس میں موجود تھے۔

شرکاء کو بتایا گیا کہ ان جائزوں کے تحت اعداد و شمار ٹیبلیٹس / سی اے پی آئی کے ذریعے اکٹھا کیے جائیں گے ۔  کوالیٹی والے قابل اعتبار اعداد و شمار حاصل کرنے کی خاطر آئی ٹی سے منسلک آلے میں دو سطح کے سپر ویژن چیک رکھے گئے ہیں۔ پہلی سطح کا سپرویژن سطح ایک کا سپر وائزر کرے گا جسے  جائزہ شراکت دار ایجنسی نے کام پر لگایا  ہے اور اس کی  جانچ پڑتال محنت بیورو کے افسران اور ریاستی سطح کے افسران کریں گے۔ براڈ کاسٹ انجینئرنگ کنسلٹینٹ انڈیا لمیٹڈ  جو جائزہ شراکت دار ہے پورے بھارت میں کیے جانے والے اس سروے کے لیے آئی ٹی اور ایچ آر مدد فراہم کر رہا ہے۔

اس تربیتی پروگرام کو ڈیڑھ ڈیڑھ  دن کے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پہلے حصے میں ، مائگرینٹ مزدوروں کے آل انڈیا سروے کا تربیت 16.06.2021 سے لے کر 17.06.2021 (دوپہر تک) دیا گیا اور  دوسرے حصے میں ، آل انڈیا سہ ماہی اسٹیبلشمنٹ پر مبنی ایمپلائمنٹ سروے (اے کیو ای ایس) کی تربیت 17.06.2021 کو دوپہر سے 18.06.2021 تک دیا گیا ۔ ایک خصوصی اجلاس میں ماہرین نے دوسری سطح کے سپروائزروں کا کردار ادا کیا۔

اس تربیتی پروگرام کا انعقاد آن لائن پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا گیا۔ ہر دن 700 سے زیادہ شرکا نے تربیت حاصل کی۔  اس کی تربیت سبجیکٹ میٹر ایکسپرٹس (ایس ایم ای) کے تجربہ کار ٹرینرز اور محنت بیورو کے اعلیٰ عہدیداراوں نے دی۔

مائیگرینٹ مزدوروں کے آل انڈیا سروے کے لیے جناب امیتابھ پانڈا، جناب دیپک کمار، محترمہ آیوشی مشرا اور محترمہ شریا دکشت محنت بیورو کے ٹرینر اور افسران تھے۔

آل انڈیا سہ ماہی اسٹیبلشمنٹ بیسڈ ایمپلائمنٹ سروے کے لئے جناب راکیش کمار ، ایس۔ ڈی مکھرجی ، جناب گورو بھاٹیا اور ڈاکٹر سویتا  جالا ٹرینر اور افسر تھے۔

اس تربیت کا بنیادی مرکز سروے کے اسٹیک ہولڈرز کو سروے میں استعمال شدہ تصورات اور تعریفوں سے شرکاء کو واقف کرنا تھا ، جس میں لیبر بیورو ، سروے کے اغراض اور مقاصد ، سروے کے انعقاد کا طریقہ ، سروے میں شامل شرکاء کو سروے میں استعمال شدہ تصورات اور تعریفوں کے بارے میں بیداری اور پہچان کرانا تھا۔ اس کے علاوہ ، تربیت دہندگان نے اندراج کے نظام الاوقات کو بھرنے اور جانچنے کے عمل ، چھوٹے گاؤں (گاؤں) گروپ تشکیل ، ایس ایس ایس تشکیل اور دونوں سروے کے تفصیلی شیڈول کو پُر کرنے اور جانچنے کے عمل کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔

محنت اور روزگار کی وزارت کے سکریٹری جناب اپورو چندر  نے 18 جون 2021 کو تربیت کے اختتامی جلسے کے دوران ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکاء سے خطاب کیا۔  جناب چندر انے ملک میں مزدوروں کے لیے مرکزی پالیسیاں بنانے کو لے کر بھارت سرکار کے لیے ان سروے کی اہمیت کو تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے ملک میں محنت کش عوام کی بہتری کے لیے حکومت ہند کا ارادہ اور ایسی پالیسیاں مرتب کرنے کےلیے اعداد و شمار کی ضرورت پر بھی توجہ مرکوز کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002D6LU.jpg

یہ تربیتی پروگرام کافی زیادہ کامیاب رہا  اور ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 700 سے زیادہ افسران نے اس میں شرکت کی۔  پروگرام کا اختتام محنت بیرو کے ڈائریکٹر جنرل، کے اختتامی کلمات کے ساتھ ہوا۔

****

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

20.06.2021

U –5692


(Release ID: 1728921) Visitor Counter : 227


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi