بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی – مالی سال 2021 کے
Posted On:
19 JUN 2021 5:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی،19 جون، 2021/ ملک کی سب سے بڑے بجلی پیدا کرنے والے کارپوریشن - این ٹی پی سی لمیٹڈ نے جو بجلی کی وزارت کے تحت ایک مہارتن سی پی ایس یو ہے ، موجودہ گروپ کے ساتھ جس کی صلاحیت 65825 میگا واٹ ہے مالی سال 2021 کے لیے مالی نتائج کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ مالی سال 2021 کی چوتھی سہ ماہی کے غیر آڈٹ شدہ مالی نتائج کا بھی اعلان کیا گیا۔
مالی سال 2021 میں این ٹی پی سی گروپ نے 314.07 ارب یونٹ کی پیداوار کا ریکارڈ قائم کیا جو اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔ جبکہ اس کے پچھلے سال کے دوران 290.19 ارب یونٹ تیار کیے گئے تھے۔ علیحدہ طور پر مالی سال 2021 کے لیےاین ٹی پی سی کی مجوعی پیداوار 270.91ارب یونٹ تھی۔ جبکہ اس سے پچھلے سال میں یہ پیداوار 259.62 ارب یونٹ تھی۔ کوئلے کے اسٹیشنوں کو 66 فیصد پلانٹ لوڈ فیکٹر موصول ہوئے جبکہ 91.43 فیصد کی دستیابی کے ساتھ 54.56 فیصد کی قومی اوسط ہے۔
این ٹی پی سی نے سال کے دوران بل میں دی گئی رقم سے 100 فیصد زیادہ حاصل کیا جو ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے اور اب تک کی حاصل شدہ رقم کے اعتبار سے سب سے زیادہ ہے۔
مالی سال 2021 کے لیے مجموعی آمدنی 103,552.71 کروڑ روپے ہے جبکہ مالی سال 2020 میں یہ رقم 100,478.41 کروڑ روپے تھی۔ اس طرح اس رقم میں 3.06 فیصد کا اضافہ ہوا۔
مالی سال 2021 میں این ٹی پی سی نے 13,769.52 کروڑ روپے کی اپنی ابھی تک کا سب سے زیادہ ٹیکس کے بعد کی آمدنی (پی اے ٹی) بھی درج کیا ہے۔ پچھلے سال کے 10,112.81 کروڑ روپے کے پی ای ٹی میں 36.16 فیصد کا اضافہ ہوا ۔
این ٹی پی سی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مالی سال 2021 کے لیے ادائیگی شدہ حصص کیپیٹل کا 31.5 فیصد کے حتمی منافع کی سفارش کی ہے، یعنی 10 روپئے کی فیس ویلیو والے فی شیئر کو 3.15 روپے۔ یہ فیصلہ سالانہ جنرل اجلاس کی منظوری سے مشروط ہوگا۔ کمپنی نے فروری 2021 میں ادائیگی شدہ حصص کیپیٹل کے 30 فیصد یعنی فی ایکویٹی شیئر 3.00 روپے فی ایکویٹی شیئر کی شرح سے عبوری منافع ادا کیا تھا۔ کمپنی کے ذریعے منافع کی ادائیگی کا یہ مسلسل 28واں سال ہے۔
****
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
20.06.2021
U –5693
(Release ID: 1728920)
Visitor Counter : 175