وزارت سیاحت

وزارت سیاحت کے ذریعے ’’یوگا فار ایمونٹی اینڈ رِسپریٹری ہیلتھ‘‘عنوان سے ایک ویبنار کا انعقاد کیا گیا


یہ ویبنار وزارت صحت و اس کے علاقائی دفاتر کے ذریعے بین الاقوامی یوگا دن2021ء کے موقع پر شروع کئے گئے پورے ہفتے تک چلنے والی آن لائن تقریب کا ایک حصہ تھا

Posted On: 19 JUN 2021 6:07PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،19؍جون2021:

وزارت سیاحت و اس کے ملکی و غیر ملکی دفاتر نے عالمی یوگا دن 2021ء کا انعقاد کرنے کے لئے پورے ہفتے بھر چلنے والے پروگراموں کا آغاز کردیا ہے۔آیوش کی وزارت کے ذریعے اس سال کے لئے دی گئی تھیم ’’بی وِتھ یوگا بی ایٹ ہوم‘‘(یوگا کے ساتھ رہیں، گھر پر رہیں)کی بنیاد پر وزارت سیاحت کی جانب سے آج یعنی بروز اتوار 19جون 2021ء کو ایشا فاؤنڈیشن کے تعاون سے’’قوت مدافعت اور بہتر سانس کے لئے یوگا(یوگا فار ایمونٹی اینڈ رِسپریٹری ہیلتھ)‘‘ نامی ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔

ویبنار کا آغاز سد گرو جگی واسودیو جی کی رہنمائی ہوا، جو ایک کثیر رخی شخصیت کے مالک تھے اور اپنے ایشا فاؤنڈیشن کے لئے پوری دنیا میں مشہور ہیں، جو انسانی فکر کو بڑھاوا دینے اور ذاتی طورپر تبدیلی کے توسط سے عالمی خیر سگالی کو بڑھاوا دینے کے لئے وقف ہے۔ سد گرو  جگی واسو دیو جی یوگا کی اہمیت اور اس کے فوائد کے بارے میں لوگوں کو سمجھاتے ہیں  اور بعد میں سمہا کرِیا کے بارے میں انہیں تفصیل سے بتاتے ہیں۔ قوت مدافعت میں بہتری لانے کے لئے یہ ایک بے حد آسان ، لیکن طاقتور یوگا ورزش ہے، جو سانس لینے کے نظم کو قوت فراہم کرتا ہے اور پھیپڑے کی صلاحیت بڑھاتا ہے۔ایشا فاؤنڈیشن کے ایک رضاکار کے ذریعے اس عمل کا مظاہرہ کیا گیا۔ فاؤنڈیشن کی محترمہ مہیما چوپڑا نے نہ صرف سمہا کِر یا کے بارے میں وضاحت کی ، بلکہ سشٹانگ مکرآسن کے بارے میں بتایا ، بلکہ سمہا کِریا پر عمل کرتے ہوئے کیا کرنا اور کیا نہیں کرنا چاہئے ، اس کے بارے میں بھی لوگوں کو بتایا۔

21جون 2021ء کو بین الاقوامی یوگا دن کے موقع پر وزارت ثقافت کے ذریعے وزارت سیاحت کے تعاون سے کووڈ پروٹوکول پر سختی سے عمل کرتے ہوئے وزارت ثقافت کی جانب سے شناخت شدہ پورے ملک کے 30مقامات پر یوگا اسٹریمنگ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ ثقافت تیزی کے ساتھ سیاحتی مصنوعات کا اہم عنصر بنتی جارہی ہے، جو ایک بھیڑ بھاڑ والے عالمی بازار میں خصوصیت بھی عطا کرتی ہے۔ سیاحت و ثقافت کے درمیان ایک مضبوط تعلق بنانے سے مقامات کو اور زیادہ دلکش بنانےمیں مدد مل سکتی ہے اور اس کے ساتھ ہی مقامات کی شکل میں زیادہ مسابقتی ہونے ، سفر کرنے ، کام کرنے  اور سرمایہ کاری کرنے میں بھی مدد حاصل ہوسکتی ہے۔

وزیر مملکت برائے سیاحت و ثقافت (آزادانہ چارج)جناب پرہلاد سنگھ پٹیل اور گرو دیو شری شری روی شنکر جی کی موجودگی میں وزارت سیاحت کی جانب سے دوشنبہ 21جون 2021ء کو دن کے بارہ بجے ایک دوسرا ویبنار (یوگا:دی وے آف لائف)کا انعقاد کیا جائے گا۔

ویبنار میں شامل ہونے کے لئے براہ کرم یہاں پر رجسٹر کرے:

https://digitalindia-gov.zoom.us/webinar/register/WN_8bYtqL-fSKWjFdtrcuJCwQ

مزید جانکاری حاصل کرنے کے لئے:انکریڈیبل انڈیا آن پر فالو کریں۔

انسٹا گرام-https://instagram.com/incredibleindia?igshid=v02srxcbethv

ٹوئٹر-https://twitter.com/incredibleindia?s=21

فیس بک-https://www.facebook.com/incredibleindia/

لنک ایڈن-https://www.linkedin.com/company/incredibleindia

ویب سائٹ-https://www.incredibleindia.org/

یوٹیوب-https://www.youtube.com/channel/UCMxJPchGLE_CJ1MJbJy-xDQ

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 5686)


(Release ID: 1728889) Visitor Counter : 185