جل شکتی وزارت

جل شکتی وزارت وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن ’پانی ہر کسی کا کام ‘کو تعبیر آشنا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے-جناب رتن لال کٹاریہ


جل شکتی کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ نے 27ویں آبی مذاکرے ؛(واٹر ٹاک)کو خطاب کیا اور کہا کہ جل شکتی مہم میں خواتین واٹر ویریئر ہیں، سب کو اُن سے تحریک لینی چاہئے

Posted On: 19 JUN 2021 12:39PM by PIB Delhi

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ نے جل شکتی وزارت کے تحت قومی آبی مشن (این ڈبلیو ایم)کی جانب سے منعقد 27ویں  آبی مذاکرے کو خطاب کیا۔وزارت کے ذریعے پانی سے متعلق ایشوز کے بارے میں بیداری پھیلانے اور پانی کے جائز استعمال کے بارے میں اسٹیک ہولڈرز کو بیدار بنانے کے مقصد سے ورچوئل سیشن منعقد کئے جاتے ہیں۔27ویں سیشن میں آبی شعبے میں خواتین کی حصہ داری اور ان کے تعاون پر زور دیا گیا۔قومی آبی مشن (این ڈبلیو ایم)نے یو این ڈی پی کے تعاون سے آبی شعبے میں اہم تعاون دینے کےلئے 41خاتون جانبازوں کا انتخاب کیا۔41 میں سے 6خاتون جانبازوں کو اپنی کامیابی کی کہانی کو ساجھا کرنے کے لئے مدعو بھی کیاگیاتھا۔

جل شکتی کے وزیر مملکت نے آبی مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے سابق محکموں اور وزارتوں کو ملاکر نئی جل شکتی وزارت بنانے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کا استقبال کیا۔کیونکہ پہلے محکمے اور وزارتیں آبی شعبے میں غیر سرگرمی سے کام کررہی تھی۔اس قدم نے آبی شعبے کے عام مسائل کے لئے ایک انتہائی ضروری متحدہ نظریہ عطا کیا ہے۔اس وژن کو تعبیر آشنا کرنے کے لئے وزارت نے وسیع طورپر بیداری مہم شروع کی ہے، جس کا مقصد لوگوں کو پانی کے جائز استعمال کے بارے میں بیدار بنانا اور ہر بوند کو محفوظ کرنا ہے۔وزارت عوام سے جڑنے اور پانی کو ہر شخص کا کام بنانے کے وزیر اعظم کے وژن کو تعبیر آشنا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔

وزارت نے پچھلے دو سالوں میں ریاستوں سے بارش کے پانی کا ذخیرہ کرنے کی درخواست کے لئے جل شکتی ابھیان-1، جل شکتی ابھیان-کیچ دی رین:ویئر اِٹ فالس وھین اِٹ فالس اور 2024ء تک ہر ایک دیہی خاندان کو نل کے پانی کا کنکشن مہیا کرنے جیسے اہم پروگرام اور مہم شروع کیں ہیں۔ریاستی حکومتوں کے ساتھ قریبی تعاون سے گنگا آمنترن یوجنا، برہمپتر آمنترن یوجنا جیسی مختلف بیداری مہمیں منعقد کی گئی۔ حکومت کے وژن کو آگے بڑھانے کے لئے رضاکاروں کی طاقتور فورس’’گنگا پرہری‘‘بنائی گئی ہے۔اضلا کے ڈی ایم، ٹیکنو کریٹس، طلباء ، اہم اسٹیک ہولڈرزوغیرہ کےساتھ مستقل طورپر ویبنار منعقد کئے گئے ہیںَ۔

0001.jpg

 

جناب کٹاریہ نے بتایا کہ روایتی طورسے پانی کی کمی اور گرتی ہوئی زیر زمین پانی کی سطح کی وجہ سے خواتین پریشانیوں کا سامنا کرتی رہی ہیں۔اوسطاً ہندوستان میں خواتین اور لڑکیاں گھریلو کام کرنے میں کافی وقت (6 گھنٹے تک)گزارتی ہیں اور پانی اکٹھا کرنا اس کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ جنوبی افریقہ اور چین (او ای سی ڈی ڈاٹا)میں خواتین کے مقابلے 40 فیصد زیادہ ہے۔ جناب کٹاریہ نے اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے بتا یا کہ ان کی ماں کو پانی اکٹھا کرنے کے لئے پیدل ہی لمبی دوری طے کرنی پڑتی تھی۔انہوں نے کہا کہ صاف صفائی کے لئے پانی تک ناکافی رسائی کے ساتھ ساتھ دور سے پانی لانے میں جسمانی اور نفسیاتی تناؤکی وجہ سے وقت سے پہلے ہی  پیدائش(پی ٹی بی)کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے اور پیدائش کے وقت نوزائیدہ کا وزن کم (ایل بی ڈبلیو)ہوتا ہے۔

جل شکتی کے وزیر مملکت نے کہا کہ خشک سالی جیسے اعلیٰ نوعیت کے موسمی واقعات کا سماج کے کمزورطبقے پر تباہ کن اثر پڑتا ہے۔ کیونکہ انہیں جانوروں اور فصل کی پیداوار کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔غذائی اشیاء کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں اور اس کا خطرناک اثر صحت اور پالن پوسن پر پڑتا ہے۔ خواتین اور خاص طورپر بچیوں پر سب سے زیادہ منفی اثر پڑتا ہے، اس سے ترقی میں رکاوٹ آتی ہے  جس کا اثر نسلوں تک ہوتا ہے۔ عالمی بینک کے ایک رپورٹ کے مطابق یہ دیکھا گیا ہے کہ جن خواتین کو زچگی میں بڑے خشک حملے(اوسط سے کم بارش)کا تجربہ ہوتا ہے، ان کے ہونے والے بچے کے اینتھروکومیٹک ناکامی سے متاثر ہونے کا امکان 29فیصد زیادہ ہوتا ہے، جو عمر کے لئے لمبائی یا عمر کے لئے وزن وغیرہ کے معاملوں میں اوسط شکل سے کافی کم ہوتی ہے۔

آبی مذاکرے میں چھ خاتون آبی جانبازوں ، مدھیہ پردیش کے دیواس کے گاؤں نیا پورا کی محترمہ ببیتا لیرولیا ، گاؤں السی گڑھ ادے پور کی محترمہ بھرکی بائی ، ضلع ڈانگ گجرات کی محترمہ نیتا بین پٹیل، گاؤں پلیا کلاں ضلع لکھیم پور کھیری اترپردیش کی محترمہ رمن دیپ کور، گاؤں کوتامبا ضلع وردھا مہراشٹر کی محترمہ رینوکا کُٹمبکر  اور گاؤ ں سیگور ، ضلاع نیل گری، تمل ناڈو کی محترمہ وسنتھا کا اعزا ز سے نواز گیا۔

 

0002.png

 

جناب کٹاریہ نے زمینی سطح پر خاتون آبی جانبازوں کے قابل عمل تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے تمام 41خاتون جانبازوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ان خاتون جانبازوں کو جل شکتی ابھیان میں ایک طاقت بتایا  اور تمام شراکت داروں سے ان سے تحقیق لینے پر زور دیا ۔انہوں نے ان کی کامیابی کی کہانیوں کو خاص طور سے دکھانے کے لئے قومی آبی مشن کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے جل شکتی ابھیان –کیچ دی رین مہم کو مقبول بنانے میں تیز رفتاری لانے کے لئے قومی آبی مشن کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب جی اشوک کمار کو بھی مبارکباد دی اور بارش کے پانی کا ذخیرہ کرنے کے اقدامات کا آغاز کرنے میں ریاستی اتھارٹی کو اس طرف متوجہ کرنے کے لئے بھی مبارک باد پیش کی۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 5658)



(Release ID: 1728599) Visitor Counter : 201


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil