صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ - 19 ٹیکہ کاری سے متعلق تازہ جانکاری
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 28.50 کروڑ سے زیادہ ویکسین فراہم کیے گئے
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس 2.87 کروڑ سے زیادہ خوراکیں دستیاب ہیں
Posted On:
19 JUN 2021 10:54AM by PIB Delhi
نئی دہلی،19 جون، 2021/ حکومت ہند ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے طور پر کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے مفت فراہم کر کے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کرتی رہی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت ہند ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے ویکسین کی براہ راست خریداری میں بھی سہولت فراہم کرتی رہی ہے۔ ٹیکہ کاری ، مریضوں کی جانچ، ان کا پتہ لگانے ، علاج کرنے اور کووڈ ضابطوں پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ اس وبا پر قابو پانے کی حکومت ہند کی جامع حکمت عملی کا ایک لازمی سطون ہے۔
کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کی نرم روی پر مبنی اور تیز رفتار حکمت عملی کے تیسرے مرحلے پر عمل درآمد یکم مئی، 2021 سے شروع ہوا تھا۔
اس حکمت عملی کے تحت ہر مہینے کسی بھی دوا ساز فرم کی تیار کردہ اور سینٹرل ڈرگَس لیباریٹری(سی ڈی ایل) کے ذریعہ توسیع کردہ ویکسین کی خوراکوں کا 50 فیصد ہر مہینے ہندوستانی حکومت کے ذریعہ خریدا جائے گا۔ حکومت ریاستی سرکاروں کو ان ویکسین کی خوراکوں کا فراہم کرنا بغیر کسی قیمت کے جاری رکھے گی، جیسا کہ ماضی میں کیاجاتا رہا ہے۔
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو حکومت کی طرف سے مفت طریقے سے اور ریاستوں کی طرف سے براہ راست خریداری کے زمرے کے تحت ابھی تک 28.50 کروڑ (28,50,99,130) ویکسین فراہم کرائے جا چکے ہیں۔
ان میں سے کل 25,63,28,045 خوراکیں استعمال کی گئی ہیں جن میں ضائع ہونے والی خوراکیں بھی شامل ہیں۔ (آج صبح 8 بجے تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق)۔
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب 2.87 کروڑ سے زیادہ (2,87,71,085)کووڈ ویکسین اب بھی دستیاب ہیں۔
اس کے علاوہ ، 52,26,460 سے زیادہ ویکسین کا انتظار ہے اور یہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اگلے تین دن میں مل جائیں گے۔
۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –5653
(Release ID: 1728588)
Visitor Counter : 166