ریلوے کی وزارت

آکسیجن ایکسپریس نے ملک کی جنوبی ریاستوں میں 18000میٹرک ٹن سے زیادہ لکویڈ میڈیکل آکسیجن پہنچانے کا ریکاڈ قائم کیا


آکسیجن ایکسپریس نے ملک کی خدمت میں 32464میٹرک ٹن سے زیادہ لکویڈ میڈیکل آکسیجن کی سپلائی کی

448آکسیجن ایکسپریس نے پورے ملک میں آکسیجن کی ڈلیوری کی

آکسیجن ایکسپریس نے اب تک 1854ٹینکروں کے ذریعے 15ریاستوں کو آکسیجن راحت پہنچائی ہے

آکسیجن ایکسپریس نے تنگانہ، آندھراپردیش، کرناٹک اور تمل ناڈو کو بالترتیب 3300, 4100,4300 اور 5600سے زیادی ایل ایم او کی سپلائی کی

مہاراشٹر میں 614میٹرک ٹن آکسیجن اترپریش میں تقریباً 3797میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش میں 656میٹرک ٹن، دہلی میں 5722میٹرک ٹن، ہریانہ میں 2354میٹرک ٹن، راجستھان میں 98 میٹرک ٹن، کرناٹک میں 4333میٹرک ٹن، اتراکھنڈ میں 320 میٹرک ٹن، تمل ناڈو میں 5674میٹرک ٹن، آندھرا پردیش میں 4190میٹرک ٹن، پنجاب میں 225میٹرک ٹن، کیرالہ میں 513میٹرک ٹن، تلنگانہ 3366میٹرک ٹن، جھارکھنڈ میں 38 میٹرک ٹن اور آسام میں 560 میٹرک ٹن آکسیجن پہنچائی گئی

Posted On: 19 JUN 2021 12:25PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے اور نئے حل نکال کر ملک کی مختلف ریاستوں میں لکویڈ میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او)پہنچانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

آکسیجن ایکسپریس نے ملک کی خدمت میں لکویڈ میڈیکل آکسیجن پہنچانے میں 32400میٹرک ٹن کے نشانے کو پار کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اب تک ہندوستانی ریلوے سے ملک کی مختلف ریاستوں میں 1854میٹرک ٹن سے زیادہ ٹینکروں میں تقریباً 32464میٹرک ٹن لکویڈ میڈیکل آکسیجن پہنچائی گئی ہے۔

واضح ہو کہ 448آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں نے اپنا سفر پورا کرکے مختلف ریاستوں کو سہولت پہنچائی ہے۔

آکسیجن ایکسپریس ملک کی جنوبی ریاستوں میں لکویڈ میڈیکل آکسیجن کی ڈلیوری میں 18000میٹرک ٹن کا نشانہ پار کر لیا ہے۔

آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے اب تک ملک کی جنوبی ریاستوں، تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک اور تمل ناڈو کو بالترتیب 3300, 4100, 4300 اور 5600میٹرک ٹن سے زیادہ ایل ایم او پہنچائی گئی۔

اس ریلیز کے جاری ہونے تک دو عدد آکسیجن ایکسپریس گاڑیاں 8ٹینکروں میں 153 میٹرک ٹن سے زیادہ ایل ایم او لے کر رواں دواں ہے۔

آکسیجن ایکسپریس نے 56دن پہلے 24 اپریل کو مہاراشٹر میں 126میٹرک ٹن لکویڈ میڈیکل آکسیجن کی  ڈلیوری کرنے کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔

ہندوستانی ریلوے کی یہ کوشش رہی ہے کہ آکسیجن کے لئے درخواست گزار ریاستوں کو کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ممکن آکسیجن پہنچائی جاسکے۔

آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے 15 ریاستوں ، اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، راجستھان ، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب ، کیرالہ، دہلی ، اترپردیش ، جھارکھنڈ اور آسام کو آکسیجن راحت پہنچائی گئی۔

اس کے جاری ہونے تک مہاراشٹر میں 614میٹرک ٹن آکسیجن، اترپردیش میں تقریبا ً 3797میٹرک ٹن ، مدھیہ پردیش میں 656میٹرک ٹن، دہلی 5722میٹرک ٹن، ہریانہ میں 2354میٹرک ٹن، راجستھان میں 98 میٹرک ٹن، کرناٹک میں 4333میٹرک ٹن، اترا کھنڈ میں 320میٹر ک ٹن، تمل ناڈو میں 5674میٹرک ٹن، آندھرا پردیش میں 4190میٹرک ٹن، پنجاب میں 225میٹرک ٹن، کیرالہ میں 516 میٹرک ٹن، تلنگانہ میں 3366 میٹرک ٹن، جھارکھنڈ میں 38میٹرک اور آسام میں 560 میٹرک ٹن آکسیجن پہنچائی گئی۔

اب تک آکسیجن ایکسپریس نے ملک بھر کی 15ریاستوں میں تقریبا ً39قصبات ؍شہروں میں ایل ایم او پہنچائی ہے۔ ان شہروں میں اترپردیش میں ، لکھنؤ، وارانسی،کانپور، بریلی، گورکھپور اور آگرہ، مدھیہ پردیش میں ساگر، جبل پور، کٹنی اور بھوپال، مہاراشٹر میں ناگپور، ناسک اور پونے، بمبئی ، ممبئی اور شولا پور۔تلنگانہ میں حیدر آباد،  ہریانہ میں فرید آباد  اور گروگرام، دہلی مین تغلق آباد، دہلی کینٹ اور اوکھلا، راجستھان میں کوٹہ اور کنک پارا، کرناٹک میں بنگلورو، اتراکھنڈ میں دہرادون، آندھراپردیش میں نیلّور، گنتور ، تڑی پتری اور وشاکھاپٹنم، کیرالہ میں ارناکولم، تمل ناڈو میں تروولّور،چنئی، توتی کورین، کوئمبتور اور مدورئی۔پنجاب میں بھٹنڈا اور پھلور، آسام میں کامروپ اور جھارکھنڈ میں رانچی شامل ہیں۔

ریلوے نے آکسیجن سپلائی مقامات کے ساتھ ساتھ مختلف روٹوں کی میپنگ کی ہے اور ریاستوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے مطابق خود کو تیار کر رکھا ہے۔ہندوستانی ریلوے کو لکویڈ میڈیکل آکسیجن لانے کے لئے ٹینکر ریاستیں مہیا کراتی ہیں۔

پورے ملک سے پیچیدہ آمد و رفت والے روٹوں کے پس منظر میں ہندوستانی ریلوے نے مغرب میں ہاپا، بڑودا، مندرا ، مشرق میں راؤرکیلا، درگاپور، ٹاٹا نگر، اَنگل سے آکسیجن لے کر اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھراپردیش، راجستھان، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرالہ، دہلی ، اترپردیش اور آسام کو آکسیجن کی ڈلیوری کی ہے۔

آکسیجن کی مدد تیز رفتاری سے پہنچانے کو یقینی بنانے کے لئے ریلوے آکسیجن ایکسپریس مال گاڑی چلانے میں نئے اور بے مثل معیار قائم کررہی ہے۔لمبی دوری کے زیادہ معاملوں میں مال گاڑی کی اوسط رفتار 55کلومیٹر سے زیادہ رہی ہے۔اعلیٰ اولیت کے گرین کوریڈور میں ایمرجنسی کی صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے مختلف ڈویژن کی آپریشنل ٹیم انتہائی چیلنج سے بھری صورتحال میں کام کررہی ہے، تاکہ تیز اور ممکنہ طورپر کم وقت میں آکسیجن پہنچائی جاسکے۔ مختلف سیکشن میں کریو ممبروں کی تبدیلی کے لئے تکنیکی ٹھہراؤ(اسٹاپیج)کو کم کرکے ایک منٹ کردیا گیا ہے۔

ریلوے روٹوں کو کھلا رکھا گیا ہے اوراعلیٰ سطح پر احتیاط برتی جاری ہے، تاکہ آکسیجن ایکسپریس وقت پر پہنچ سکے۔

یہ تمام کام اس طرح کیا جارہا ہے کہ دیگر مال ڈھلائی کا کام متاثر نہ ہو۔

نئی آکسیجن لے کر جانا بہت ہی اہم کام ہے اور اعدادو شمار ہروقت بدلتے رہتے ہیں۔ دیر رات آکسیجن سے بھری مزید آکسیجن ایکسپریس گاڑیاں اپنا سفر شروع کریں گی۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 5657)


(Release ID: 1728573) Visitor Counter : 159