PIB Headquarters

کووڈ-19 سے متعلق پی آئی بی کا بلیٹن

Posted On: 17 JUN 2021 6:45PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020FX3.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BPSF.jpg

  • بھارت میں کووڈ-19کے فعال معاملے گھٹ کر 826740 ہو گئے؛ 71 دنوں کے بعد سب سے کم معاملے
  • گزشتہ 24 گھنٹے میں 67208 یومیہ نئے معاملے درج کیے گئے
  • اب ملک بھر میں صحت مند ہونے والوں کی کل تعداد 28491670
  • گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 103570 مریض صحت مند ہوئے
  • لگاتار 35ویں دن روزانہ صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد نے نئے معاملوں کو پیچھے چھوڑا
  • یومیہ ریکوری ریٹ بڑھ کر 95.93 فیصد ہو گئی
  • ہفتہ وار پازیٹویٹی ریٹ 5 فیصد کے نیچے بنی ہوئی ہے، فی الحال 3.99 فیصد پر ہے
  • یومیہ پازیٹویٹی ریٹ 3.48 فیصد ہے، لگاتار 10 دنوں سے 5 فیصد سے نیچے ہے
  • جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے، کل 38.52 کروڑ جانچ کی گئی
  • ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت 26.55 کروڑ ٹیکہ کی خوراک لگائی گئی

 

#Unite2FightCorona#IndiaFightsCorona

پریس انفارمیشن بیورو

وزارت اطلاعات و نشریات

حکومت ہند

 

Image

Image

Image

Image

Image

Image

کووڈ-19 کے متعلق اپ ڈیٹ

 

  • بھارت میں کووڈ-19 کے فعال معاملے گھٹ کر 826740 ہوئے؛ 71 دنوں کے بعد سب سے کم معاملے
  • گزشتہ 24 گھنٹے میں 67208 یومیہ نئے معاملے درج کیے گئے

بھارت میں یومیہ نئے معاملوں کی تعداد میں لگاتار کمی درج کی جا رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں 67208 یومیہ نئے معاملے درج کیے گئے۔

لگاتار 10ویں دن ملک میں کووڈ-19 کے نئے معاملوں کی تعداد ایک لاکھ سے کم درج کی گئی۔ یہ مرکز اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تعاون سے کی جا رہی لگاتار کوششوں کا نتیجہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TDE3.jpg

بھارت میں کووڈ-19 کے فعال معاملوں کی تعداد لگاتار کم ہو رہی ہے۔ فعال معاملوں کی تعداد گھٹ کر آج 826740 ہو گئی۔ فعال معاملوں کی تعداد میں 71 دنوں کے بعد ہوئی یہ سب سے زیادہ کمی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے معاملوں کی تعداد میں کل 38692 کی کمی آئی ہے۔ یہ اب ملک کے کل کووڈ پازیٹو معاملوں کا صرف 2.78 فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PYXX.jpg

ساتھ ہی زیادہ تر لوگوں کے کووڈ-19 انفیکشن سے ٹھیک ہونے کے ساتھ ہی لگاتار 35ویں دن بیماری سے ٹھیک ہونے والے لوگوں کی یومیہ تعداد کووڈ-19 کے یومیہ نئے معاملوں سے زیادہ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں بیماری سے 103570 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے بیماری سے 36 ہزار سے زیادہ (36362) لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔

تفصیلات یہاں دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1727799

 

کووڈ-19 ٹیکہ کاری سے متعلق تازہ ترین معلومات

حکومت ہند نے اب تک ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کووڈ ٹیکہ کی 27.28 کروڑ سے زیادہ خوراک (272831900) مفت اور ریاستوں کے ذریعے براہ راست خرید کے توسط سے فراہم کی ہے۔ اس میں سے کل کھپت 251003417 خوراک (آج صبح 8 بجے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق) ہے۔

 

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی ٹیکہ کی 2.18 کروڑ سے زیادہ (21828483) خوراک دستیاب ہے، جنہیں لگانا باقی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکہ کی 5670350 سے زیادہ خوراک جاری ہونے کے عمل میں ہے اور اگلے تین دنوں میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کر دی جائے گی۔ تفصیلات یہاں دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1727811

 

میوکورمائیکوسس کے علاج کو لیکر دوا کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے ذریعے اٹھائے گئے قدم

  • حکومت کچے مال سے جڑے مسائل کو حل کرنے کے لیے لگاتار دوا سازوں کے رابطہ میں ہے۔
  • وزارتِ امورِ خارجہ نے ایمفوٹیریسن-بی/لیپوسومل ایمفوٹیریسن بی انجکشن اور متبادل دواؤں کے نئے ذرائع کی شناخت کی ہے
  • سرکار میوکورمائیکوسس کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دواؤں کی تعمیر، درآمد، سپلائی اور دستیابی کی لگاتار نگرانی کر رہی ہے

 

کچھ ریاستوں میں ایمفوٹیریسن-بی کی مانگ میں اچانک اضافہ دیکھا گیا ہے، جسے ڈاکٹر سرگرمی کے ساتھ میوکورمائیکوسس میں مبتلا مریضوں کے لیے صلاح دے رہے ہیں۔ میوکورمائیکوسس کو کووڈ کے بعد ہونے والی پیچیدگی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ پیداوار بڑھانے اور درآمد کے سرگرم طریقوں اور یکساں تقسیم کو یقینی بنانے کے ذریعے، حکومت ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی طبی اداروں میں مریضوں کے لیے ایمفوٹیریسن-بی کی 6.67 لاکھ سے زیادہ شیشیوں کا انتظام کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ یہ اس بیماری میں استعمال ہو رہی ایمفوٹیریسن ڈی آکسی کولیٹ اور پاسکوناجول جیسی دیگر دواؤں کے علاوہ ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے یہاں دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1727866

پونہ میں واقع اسٹارٹ اپ نان ٹاکسک، جینٹلر، طویل مدت تک چلنے والا ہینڈ سینی ٹائزر بازار میں اترنے کو تیار

بازار میں جلد ہی ماحولیات دوست ایک ایسا ہینڈ سینی ٹائزر دستیاب ہو جائے گا، جو ہاتھوں پر لگانے کے لیے نرم ہے اور ان میں خشکی نہیں لاتا ہے۔ یہ سینی ٹائزر الکحل سے پاک، آبیدہ، غیر سوزشی ہے اور زہریلے پن سے پاک ہے۔ اسے پونہ کے ایک اسٹارٹ اپ نے سلور نینوپارٹیکلس سے تیار کیا ہے۔

لگاتار سینی ٹائزر لگانے سے ہاتھ خشک ہو جاتے ہیں۔ کووڈ-19 وبائی مرض کے دوران لوگوں کو ہاتھوں کی خشکی کے مسئلہ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے یہاں دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1727774

 

آکسیجن ایکسپریس نے 31704 میٹرک ٹن ایل ایم او ملک میں تقسیم کیے

  • آکسیجن ایکسپریس نے  ملک کی جنوبی ریاستوں میں 17000 میٹرک ٹن سے زیادہ ایل ایم او کی سپلائی کی ہے
  • 440 آکسیجن ایکسپریس نے پورے ملک میں آکسیجن کی تقسیم کے کام کو مکمل کیا
  • آکسیجن ایکسپریس نے اب تک ایل ایم او کے 1814 ٹینکروں کو پہنچایا اور 15 ریاستوں کے لیکر راحت لیکر آئی
  • آکسیجن ایکسپریس نے تمل ناڈو میں 5600 سے زیادہ ایل ایم او پہنچائے
  • تمل ناڈو کو اب تک کل 75 آکسیجن ایکسپریس کی مدد حاصل ہوئی
  • آکسیجن ایکسپریس کے توسط سے تلنگانہ، آندھرا پردیش اور کرناٹک ریاستوں میں بالترتیب 3100، 3900 اور 4000 میٹرک ٹن سے زیادہ ایل ایم او کی سپلائی کی گئی
  • مہاراشٹر میں 614 میٹرک ٹن، اتر پردیش میں تقریباً 3797 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش میں 656 میٹرک ٹن، دہلی میں 5722 میٹرک ٹن، ہریانہ میں 2354 میٹرک ٹن، راجستھان میں 98 میٹرک ٹن، کرناٹک میں 4035 میٹرک ٹن، اتراکھنڈ میں 320 میٹرک ٹن، تمل ناڈو میں 5674 میٹرک ٹن، آندھرا پردیش میں 3958 میٹرک ٹن، پنجاب میں 225 میٹرک ٹن، کیرالہ میں 513 میٹرک ٹن، تلنگانہ میں 3134 میٹرک ٹن، جھارکھنڈ میں 38 میٹرک ٹن اور آسام میں 560 میٹرک ٹن آکسیجن راحت پہنچائی گئی

 

ہندوستانی ریلوے ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں سیال طبی آکسیجن کی سپلائی کرتے ہوئے راحت پہنچانے کا اپنا سفر جاری رکھے ہوئی ہے۔ آکسیجن ایکسپریس نے ملک کی خدمت میں 31000 میٹرک ٹن سیال طبی آکسیجن (ایل ایم او) کی سپلائی کرتے ہوئے ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

مزید تفصیلات یہاں دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1727674

 

پی آبی فیلڈ یونٹس سے موصول ہونے والی معلومات

مہاراشٹر: برہن ممبئی مہانگر پالیکا نے کووڈ-19کی متوقع تیسری لہر کی تیاری شروع کر دی ہے۔ بی ایم سی مہالکشمی، سائن، ملاڈ اور بھانڈپ میں 4 دیگر وسیع کووڈ سنٹر بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ مہاراشٹر میں بدھ کو کورونا وائرس کے 10107 نئے معاملے فعال پائے گئے اور 237 اموات درج کی گئیں، جس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 5934880 اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 115390 پہنچ گئی، جب کہ دن بھر میں 10567 مریض صحت مند ہوئے۔ دن بھر میں 10567 لوگوں کو اسپتالوں سے چھٹی دینے کے بعد، مہاراشٹر میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5679746 تک پہنچ گئی، جس سے ریاست میں 136661 فعال معاملے بچے ہیں۔

گجرات: بدھ کو انفیکشن کی جانچ میں 268 افراد کے پازیٹو پائے جانے کے ساتھ گجرات میں کورونا وائرس کے معاملوں کی تعداد 821376 ہو گئی، جب کہ پانچ لوگوں کی موت کے ساتھ کل تعداد بڑھ کر 10012 ہو گئی۔ دن بھر میں اسپتالوں سے 935 مریضوں کو چھٹی ملنے کے ساتھ، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 803122 تک پہنچ گئی۔ ریاست کا ریکوری ریٹ اب 97.78 فیصد ہے، جس سے ریاست میں 8242 فعال معاملے بچے ہیں، جن میں سے 209 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ دریں اثنا، بدھ کو گجرات میں 218062 لوگوں کو کووڈ-19 ٹیکے لگائے گئے، جن میں سے 44-18 سال کی عمر کے مستفیدین کو 162941 خوراکیں دی گئیں۔

راجستھان: بدھ کو راجستھان میں کورونا وائرس سے نو دیگر لوگوں کی موت ہو گئی، جب کہ 280 نئے معاملے سامنے آئے، جس سے ریاست میں متاثرہ لوگوں کی تعداد 950413 ہو گئی۔ اب تک، ریاست میں کورونا وبائی مرض سے 8865 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ انفیکشن کے نئے معاملوں میں، سب سے زیادہ 58 معاملے جے پور میں، جب کہ الور میں 49 معاملے سامنے آئے۔ وبائی مرض سے کل 936586 افراد صحت مند ہوئے اور فی الحال فعال معاملوں کی تعداد 4962 ہے۔

مدھیہ پردیش: بدھ کو مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ وہ کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کو آگے بڑھانے کے لیے 21 جون کو ریاست کے کچھ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ چوہان نے یہ بھی کہا کہ ریاست ٹیکہ کاری مہم کے لیے وزیر، رکن اسمبلی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹیاں اور اہم ہستیاں بھی مختلف علاقوں کا دورہ کریں گی۔ مدھیہ پردیش، کووڈ-19 کے معاملے میں لگاتار گراوٹ دیکھ رہا ہے۔ فعال معاملے گھٹ کر 3273 ہو گئے۔ ریاست نے 160 پازیٹو معاملے اور 34 اموات کی اطلاع دی، جب کہ 463 کووڈ مریض اب صحت یاب ہو چکے ہیں۔

چھتیس گڑھ: چھتیس گڑھ نے کووڈ-19 کی متوقع تیسری لہر سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس کے لیے ریاست بھر کے سبھی سرکاری اسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی نے تمام ضلع کلکٹروں کے لیے ایکشن پلان پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ بدھ کو چھتیس گڑھ میں کووڈ-19 کی تعداد بڑھ کر 988745 ہوگئی، کیوں کہ جانچ میں 573 دیگر لوگوں کو پازیٹو پایا گیا۔ اموات کے 12 نئے معاملوں کے ساتھ ہلاک شدگان کی کل تعداد 13354 ہوگئی۔ مختلف اسپتالوں سے 227 لوگوں کو چھٹی ملنے کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 654265 ہوگئی، جب کہ دن بھر میں 925 دیگر لوگوں نے اپنا ہوم آئیسولیشن پورا کر لیا۔ ریاست میں اب فعال معاملوں کی تعداد 11126 ہے۔

گوا: بدھ کو محکمہ صحت کے ایک افسر نے بتایا کہ گوا میں کورونا وائرس کے معاملے 310 بڑھ گئے اور کل تعداد بڑھ کر 163358 ہو گئی، جب کہ 428 دیگر مریض صحت یاب ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں انفیکشن سے 13 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2960 ہوگئی۔ دن بھر میں 428 مزید مریضوں کو اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی، جس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 156354 ہو گئی۔

کیرالہ: ریاست کو جزوی طور پر کھولنے کے ساتھ، کیرالہ میں آج سے لاک ڈاؤن میں اضافی چھوٹ لاگو ہو گئی ے۔ مقامی اداروں کے تحت ٹی پی آر کی بنیاد پر لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا ایک نیا طریقہ نافذ کر دیا گیا ہے۔ مقامی اداروں کو چار اکائیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق، اگر ٹی پی آر 30 فیصد سے زیادہ ہے تو تہرا لاک ڈاؤن، اگر ٹی پی آر 20 سے 30 فیصد کے درمیان ہے تو لاک ڈاؤن، اگر ٹی پی آر 8 سے 20 فیصد کے درمیان ہے تو جزوی لاک ڈاؤن لاگو کیا جائے گا، اور اگر ٹی پی آر 8 فیصد سے کم ہے تو وہ علاقہ عمومی طور پر کام کاج کر سکتا ہے۔بدھ کو ریاست میں 13720 کووڈ-19 معاملوں کی تصدیق کی گئی۔ ریاست میں اس وقت 109794 فعال معاملے ہیں۔ 147 اموات کے ساتھ، ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 11655 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 11833704 لوگوں کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔ اس میں سے 9454803 لوگوں نے پہلی اور 2378901 نے دوسری خوارک لی۔

تمل ناڈو: تمل ناڈو میں یومیہ کووڈ-19 کے معاملوں کی تعداد میں مزید گراوٹ درج کی گئی ہے، جیسا کہ بدھ کو 270 اموات کے ساتھ وائرس کی جانچ میں 10448 دیگر لوگوں کو پازیٹو پایا گیا۔ ونڈالور چڑیاگھر کے نام سے مشہور اریگنار انا زولوجیکل پارک (اے اے زیڈ پی) میں سارس کوو-2 سے انفیکشن کی وجہ سے ایک ایشائی شیر کی موت ہو گئی۔وزیر صحت ایم سبرامنیم نے کہا کہ تمل ناڈو کو 10 کروڑ سے زیادہ ٹیکوں کی ضرورت ہے۔ 24 گھنٹے میں، تمل ناڈو میں 3.68 لاکھ لوگوں کو کووڈ ٹیکے لگ چکے ہیں۔ اب تک ریاست بھر میں 11617077 لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے ہیں، جن میں سے 9419536 کو پہلی اور 2197541 کو دوسری خوراک ملی ہے۔

کرناٹک: 16 جون، 2021 کے لیے جاری ریاستی حکومت کے بلیٹن کے مطابق، درج ہوئے نئے معاملے: 735؛ کل فعال معاملے: 151566؛ کووڈ سے موت کے نئے معاملے: 148؛ کووڈ سے ہوئی کل اموات: 33296۔ کل تقریباً 158479 لوگوں کو ٹیکہ لگانے کے ساتھ، ریاست میں اب تک کل 17615123 لوگوں کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

آندھرا پردیش: ریاست نے موت کے 57 معاملوں کے ساتھ 101544 نمونوں کی جانچ کے بعد کووڈ-19 کے 6617 نئے معاملے درج کیے، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10228 لوگوں کو اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی۔ کل معاملے: 1826751 لوگوں کو اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی۔ کل معاملے: 1826751؛ فعال معاملے: 71466؛ اسپتال سے ملی چھٹی: 1743176؛ اموات کے کل معاملے: 12109۔ ریاست میں کل تک کووڈ کے ٹیکوں کی کل 12420070 خوراکیں دی جا چکی ہیں، جن میں سے 9776531 پہلی اور 2643539 دوسری خوراک شامل ہیں۔

تلنگانہ: کل کووڈ کے 1489 نئے معاملے اور 11 لوگوں کی موت ہونے کی اطلاع ملی، جس سے ریاست میں کل معاملوں کی تعداد 607925 اور اس سے مرنے والوں کی تعداد 3521 ہو گئی۔ ریاست میں فعال معاملوں کی تعداد اب 19975 ہے۔ ریاست میں شرح اموات اور صحت یاب ہونے کی شرح بالترتیب 0.57 اور 96.13 فیصد درج کی گئی ہے۔

آسام: آسام میں بدھ کو کل 36 لوگوں کی موت ہو گئی، جب کہ 130053 جانچ سے کووڈ کے 3386 نئے معاملے سامنے آئے۔ پازیٹویٹی ریٹ 2.60 فیصد رہی۔ وزیر صحت کیشب مہنت نے جانکاری دی کہ بدھ کو ریاستی کابینہ نے ایسے کسی بھی کووڈ-19 مریض کو ہوم آئیسولیشن کی اجازت نہیں دینے کا فیصلہ  کیا، جن کے پاس الگ رہنے کا انتظام نہیں ہے۔ ریاست کا محکمہ صحت بیرونی ملک کا سفر کرنے والوں کے لیے کووی شیلڈ دوسری خوراک کو 84 دنوں کے وقفہ سے پہلے لگانے کی اجازت دے گا۔ یہ سہولت ایم ایم سی ایچ میں دستیاب ہوگی۔

منی پور: محکمہ صحت کی تازہ ترین اطلاع کے مطابق، بدھ کو منی پور میں کووڈ-19 سے متعلق موت کی تعداد 1000 کا نشان پار کر گئی، جیساکہ 24 گھنٹے میں کووڈ کی وجہ سے 10 دیگر لوگوں نے دم توڑ دیا، جب کہ 752 دیگر لوگوں کو وائرل انفیکشن کے لیے جانچ میں پازیٹو پایا گیا۔ منی پور میں اب تک کل 477432 لوگوں کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔ منی پور میں کورونا سے صحت یاب ہوئے 408 لوگوں نے کل تعداد کو 51762 پہنچا دیا۔ ریکوری ریٹ 83.69 فیصد ہے۔

میگھالیہ: بدھ کو میگھالیہ میں کووڈ-19 کے 495 نئے معاملے درج کیے گئے، جس سے گزشتہ تین دنوں سے انفیکشن کے نئے معاملوں میں اضافہ دکھائی دے رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 453 لوگوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ چھ دنوں میں پہلی بار کورونا کے نئے معاملوں نے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ریاست میں آٹھ نئی موتیں ہوئیں، جس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 758 ہو گئی۔

سکم: منگل کو سکم نے 1096 نمونوں کی جانچ سے 147 نئے کووڈ معاملے درج کیے گئے۔ محکمہ صحت نے کہا کہ ریاست کی پازیٹویٹی ریٹ 13.4 فیصد ہے۔ ریاست میں فعال معاملوں کی کل تعداد 2965 ہے۔ ایک اچھی بات یہ رہی کہ منگل کو 420 لوگ کورونا وائرس سے کامیابی کے ساتھ صحت یاب ہو گئے۔ فی الحال اسپتالوں میں 167 کووڈ مریض داخل ہیں۔

تریپورہ: ریاست میں 5.62 فیصد پازیٹویٹی ریٹ کے ساتھ گزشتہ 24 گھنٹوں میں جانچ میں 536 دیگر لوگ پازیٹو پائے گئے اور پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ اگرتلہ میونسپل کونسل کے تحت آنے والے علاقوں کے لیے پازیٹویٹی ریٹ 9.5 فیصد ہے۔

ناگالینڈ: ناگالینڈ حکومت نے لاک ڈاؤن کو 30 جون تک بڑھا دیا ہے۔ کووڈ-19 سے متعلق اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی کل ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ کمیٹی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ورک فورس مقامی حالات کے مطابق چھوٹ کے بارے میں فیصلہ لے سکتی ہے۔ ناگالینڈ میں بدھ کو کووڈ کے 111 نئے معاملے اور دو موتیں ہوئیں۔ فعال معاملے 2699 ہیں، جب کہ کل تعداد 23965 ہے۔

پنجاب: جانچ میں پازیٹو پائے گئے مریضوں کی کل تعداد 589828 ہے۔ فعال معاملوں کی تعداد 10046 ہے۔ درج کی گئی اموات کی کل تعداد 15698 ہے۔ پہلی خوراک کے ساتھ کل کووڈ-19 ٹیکہ کاری 1271920 ہے۔دوسری خوراک کے ساتھ کل کووڈ-19 ٹیکہ کاری (طبی نگہداشت +کووڈ-19 ورکرز) 318624 ہے۔ پہلی خوراک کے ساتھ 45 سال سے زیادہ عمر کی کل ٹیکہ کاری 31346464 ہے۔ دوسری خوراک کے ساتھ 45 سال سے زیادہ عمر کی کل ٹیکہ کاری 512509 ہے۔

ہریانہ: اب تک پازیٹو پائے گئے نمونوں کی کل تعداد 766606 ہے۔ کووڈ-19 کے کل فعال مریضوں کی تعداد 3579 ہے۔ اموات کی تعداد 9109 ہے۔ اب تک ٹیکہ کاری کرانے والے افراد کی کل تعداد 6744161 ہے۔

چنڈی گڑھ: لیب سے تصدیق شدہ کووڈ-19 کے کل معاملے 61241 ہیں۔ فعال معاملوں کی کل تعداد 462 ہے۔ اب تک کووڈ-19 سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 799 ہے۔

ہماچل پردیش: اب تک کووڈ پازیٹو پائے گئے مریضوں کی کل تعداد 199407 ہے۔ فعال معاملوں کی کل تعداد 3733 ہے۔ اب تک کل اموات کی تعداد 3398 ہے۔

 

اہم ٹویٹس

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U: 5631



(Release ID: 1728447) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Gujarati