وزارت دفاع

خلیج عدن میں بھارتی بحریہ –یورپی یونین کی بحریہ (ای یو این اے وی ایف او آر)کی پہلی فوجی مشرق

Posted On: 18 JUN 2021 6:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی:18جون،2021۔سمندری قذاقی مخالف کارروائیوں کیلئے تعینات بھارتی بحریہ کا جہاز تریکند آج سے خلیج عدن میں  بھارتی بحریہ اور یوروپی یونین  بحریہ کے درمیان مشترکہ بحری مشق کیلئے پہلی مرتبہ حصہ لے رہا ہے۔ مورخہ 18 اور 19 جون 2021 کو منعقد ہونے والی اس مشق میں بحریہ کے جنگی جہاز حصہ لے رہے ہیں۔ جنگی جہازوں میں اٹلی کی بحریہ کاجہاز آئی ٹی ایس کیرابینیرے ، اسپین کی بحریہ کاجہاز ای ایس پی ایس ناوارا اور دو فرانسیسی بحریہ کےجہاز ایف ایس  ٹونیرے اور ایف ایس سورکوف شامل ہے۔

دو روزہ مشق کے دوران سمندر میں اعلیٰ سطحی آپریشن منعقد  ہوں گے جس میں اعلیٰ ایئرڈیفنس اور آبدوزمخالف مشقیں  کراس ڈیک ہیلی کاپٹرآپریشن  ، تدبیری مشق ، بورڈنگ آپریشن ، انڈر ریپلشمنٹ ، تلاش اور بچاؤ ، مین اوور بورڈ ڈرلس اور دیگر سمندری حفاظتی کارروائیاں شامل ہیں۔ چار بحریہ کے جہاز سمندری علاقوں میں امن، سلامتی اور استحکام کوبڑھاوا دینے کیلئے ایک متحدہ  فوج کی شکل میں اپنے جنگی ہنر اور صلاحیت کو بڑھانے اور نکھارنے  کی کوشش کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی مورخہ 18 جون2021 کو بھارتی بحریہ انفارمیشن فیوزن سینٹر – بحرہند خطہ اور  میری ٹائم سیکورٹی سینٹر- ہارن آف افریقہ کے درمیان ایک ورچوول اطلاعات کا تبادلہ کرنے کی ایک مشق بھی منعقد کی جارہی ہے۔

یوروپی یونین کی بحریہ اور بھارتی بحریہ عالمی غذائی پروگرام چارٹر(یو این ڈبلیو ایف پی) کے تحت تعینات سمندری قذاقی کارروائیوں اور جہازوں کی حفاظت سمیت دیگر اُمو رپر ساتھ کام کرتی ہیں۔ بھارتی بحریہ اور یوروپی یونین کی بحریہ بحرین میں سالانہ منعقدہ ایس ایچ اے ڈی ای (شیرڈ اویرنیس اینڈ ڈی- کنفیلکشن) میٹنگوں کے ذریعے سے باقاعدہ بات چیت بھی کرتی ہیں۔ یہ آپسی رابطہ بھارتی بحریہ اور یوروپی یونین کی بحری فوج کے درمیان تال میل ، ہم آہنگی اور باہمی آپریشن کی سطح میں اضافے کو ظاہر کرتاہے۔ یہ سمندروں کی آزادی کو یقینی بنانے اور ایک کھلی ، جامع اور قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام کے تئیں عہدبستگی کے طور پر ساجھیدار بحریہ کے طور پر مشترکہ اقدار کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/INSTrikand7JLM.jpg

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:5641


(Release ID: 1728443) Visitor Counter : 237


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil