وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت نے طبی اور تندرستی سے متعلق سیاحت کے لیے قومی حکمت عملی کے مسودے اور خاکے کے بارے میں رائے  اور تجاویز طلب کی ہیں


تجاویز 30 جون ، 2021  یا اس سے پہلے وزارت کو بھیجی جا سکتی ہیں

Posted On: 18 JUN 2021 5:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18 جون،  2021/ طبی سیاحت (جسے طبی سفر، طبی سیاحت یا عالمی حفظان صحت بھی کہا جاتا ہے) ایک اصطلاح ہے جسے حفظان صحت کی سہولیات حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی سرحدوں کے پار سفر کے بڑھتے ہوئے طور طریقوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جن میں  منتخبہ طور طریقے اور جوڑوں  کی سرجری (گھٹنا / کلہا) ، دل کی سرجری ،  دانتوں کی سرجری اور کاسمیٹک سرجری بھی شامل ہے۔یہ  خدمات خاص طور پر غیر ملکی افراد بھارت آ کر  حاصل کرتے ہیں، البتہ حفظان صحت کی ہر قسم جس میں بھارت میں نفسیاتی علاج ، متبادل طریقہ ہائے علاج اور طبی دیکھ بھال شامل ہے۔ طبی سیاحت اور تندرستی کی سیاحت کے  کلیدی عوامل مناسب خرچ پر علاج اور حفظان صحت کی اچھی خدمات  میزبانی کی خدمات، انتظار کا  کم سے کم  وقت ، جدید ترین طبی ٹکنالوجی کی دسیتابی ہیں۔

حفظان صحت اور سیاحت دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے ابھرتی ہوئی صنعتیں ہیں۔  طبی ویلیو سفر (ایم وی ٹی) کو ان صنعتوں کی ملی جلی مصنوعات کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے۔ کئی برس سے بھارت طبی ویلیوز سفر کے لیے ایک اعلیٰ درجے کا ملک بن کر ابھرا ہے۔ کیونکہ اس کے پیچھے بہت سے ایسے عوامل کار فرما ہیں جو مجموعی اعتبار سے کوالیٹی دیکھ بھال طے کرتے ہیں۔  بھارت یوگ اور تندرستی کے سلسلے میں بھی ایک پسندیدہ ملک بن گیا ہے کیونکہ یہاں آیوش کے ذریعے روایتی طریقہ ہائے علاج پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔

سیاحت کی وزارت نے ایم وی ٹی کی زبردست صلاحیت کو تسلیم کیا ہے اور وہ طبی سیاحت کے فروغ پر سرگرمی سے کام کر رہا ہے۔  سیاحت کی وزارت نے اسی کے مطابق ایک قومی حکمت عملی اور طبی اور تندرستی سیاحت کے لیے ایک خاکہ تیار کیا ہے  جسے مندرجہ ذیل لنک پر دیکھا جا سکتا ہے اور یہ  سیاحت کی وزارت کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے https://tourism.gov.in/ یہ ‘‘وھاٹ از نیو’’ سیکشن کے تحت دستیاب ہے

https://tourism.gov.in/sites/default/files/202106/Draft%20Strategy%20for%20Medical%20and%20Wellness%20Tourism%20June%2012.pdf

حکمت عملی کے دستاویز کو قطعی شکل دینے سے پہلے اور اس دستاویز کو مزید جامع شکل دینے سے پہلے سیاحت کی وزارت قومی حکمت عملی کے مسودے اور خاکے پر رائے  اور تجاویز طلب کرنا چاہے گی۔ اپنی رائے  30 جون ، 2021 کو یا اس سے پہلے  سیاحت کی وزرت کو  اس ای میل پتے  js.tourism[at]gov[dot]in, bibhuti.dash72[at]gov[dot]in, prakash.om50[at]nic[dot]inپر بھیجا جا سکتا ہے۔

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

18.06.2021

U –5632


(Release ID: 1728430) Visitor Counter : 251