ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مغربی مانسون نےجنوبی بحیرۂ عرب کے مزید کچھ اور حصوں میں ، گجرات خطے کے اکثر حصوں میں سوراشٹر، جنوبی مغربی راجستھان کے کچھ حصوں میں اور مدھیہ پردیش اور اترپردیش کے مزید کچھ اور حصوں میں آج مزید پیشرفت کی ہے

Posted On: 18 JUN 2021 3:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 18جون 2021،

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے قومی موسم کی پیشن گوئی کے مرکز کے مطابق:

(بروز جمعہ 18 جون 2021 ، اشاعت کا وقت: 1430 بجے، ہندوستان کا میعاری وقت،0830 بجے آئی ایس ٹی، مشاہدات پر مبنی)

کل ہند موسمیاتی صورت حال (دوپہر کے وقت)

  • آج 18 جون کو  جنوب مغربی مانسون نے بحیرۂ عرب کے کچھ اور حصوں گجرات کے بیشتر حصوں، سوراشٹر کے  کچھ حصوں، جنوب مشرقی راجستھان اور مدھیہ پردیش اور اترپردیش کے کچھ مزید حصوں میں مزید پیشرفت کرلی ہے۔
  • مانسون کی شمالی حد(این ایل ایم) اب جونا گڑھ، دیسا، گونا، کانپور ، میرٹھ، امبالا اور امرتسر میں  افقی 21.5 ڈگری این/ عمودی 60 ڈگری ای سے گزر  رہی ہے۔
  • شمالی بحیرۂ عرب کے باقی ماندہ حصوں، جنوبی راجستھان کے مزید کچھ اور حصوں، مغربی اترپردیش اور مدھیہ پردیش کے باقی ماندہ حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  جنوب مشرقی مانسون کے مزید پیشرفت کرنے کے لیے حالات سازگار ہیں۔
  • مغربی بنگال کے طاس کے علاقوں اور اس کے گرد ونواح پر محیط سمندری گرداب کے اثر کے تحت ، جنوب مشرقی بہار اور متصل جنوب مغربی اترپردیش کے اوپر کم دباؤ کا ایک خطہ تشکیل ہوگیا ہے جس کے ساتھ ساتھ سمندری گرداب وسطی،  سمندری طوفان تک توسیع کرگیا ہے۔
  • مغربی اترپردیش اور قرب وجوار کے علاقے میں  سمندری طوفان کی گرداب ، اصل سطح سمندر سے 3.1 کلو میٹر اونچائی تک توسیع پا گئی ہے۔
  • یہ گرداب مغربی راجستھان سے لے کر شمالی ہریانہ سے شمال مشرقی بنگال تک ، جنوب مغربی بہار اور اس سے ملحق جنوب مشرقی اترپردیش، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے طاس کے علاقوں کے درمیان کم دباؤ والے علاقے میں مرکوز ہے اور اس کی سمت سطح سمندر سے 9 کلو میٹر بالا تک ہے۔
  • ایک سمندری طوفان کی گرداب جنوبی بنگلہ دیش اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں سمندر سے 3.1 کلو میٹر اور 5.8 کلو میٹر کے درمیان فاصلے پر ہے۔
  • جنوبی گجرات کے ساحل سے لےکر شمالی کیرالہ کے ساحل تک سمندر کی سطح پر ساحل سے دور ساحل کی گہرائی اب جنوب مہاراشٹر کے ساحل سے لے کر کیرالہ تک ہے۔
  • مغربی خلل کے گرداب کی حیثیت سے وسطی اور بالائی مغربی پٹی کے ساتھ ساتھ مرکوزہے اور اپنے محور  کے ساتھ 5.8 کلو میٹر ایکسس اوپر کی جانب ہےجس کی سطح تقریباً افقی 72 ڈگری ای سے لے کر شمال کے 22 ڈگری این میں برقرار ہے۔
  • جنوبی پاکستان  اور اس کے گرد نواح میں سمندری طوفان کی گرداب کی گردش جاری ہے اور اب اس کی لمبائی سطح سمندر سے بلندی کے ساتھ جنوب کی سمت پانچ کلومیٹر تک ہے۔
  • جنوبی ہریانہ اور اس کے گرد ونواح میں سمندری گرداب  اب سمندری کی سطح سے 0.9 کلو میٹر کے فاصلے پر شمالی راجستھان  اور اس کے گرد ونواح میں مرکوزہے۔

مزید تفصیلات کے لیے برائے مہربانی www.imd.gov.in  پر وزٹ کریں یا رابطہ کریں: +91 11 24631913, 24643965, 24629798 (1875 سے قوم کی خدمت میں)

برائے مہربانی مقام مخصوص پیشگوئی اور انتباہ کے لیے موسم ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، میگھ دوت ایپ برائے ایگرومیٹ ایڈوائزری اور دامنی ایپ برائے بجلی کے انتباہ کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں نیز ریاستی ایم سی/ آر ایم سی کی ویب سائٹوں کو ضلع وار وارننگ کے  انتباہ کے لیے ملاحظہ کریں۔

*****

U.No.5629

(ش ح - اع - ر ا)                                      



(Release ID: 1728358) Visitor Counter : 112