ریلوے کی وزارت
آکسیجن ایکسپریس نے ملک کی جنوبی ریاستوں کو 17700 میٹرک ٹن سےزیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن سپلائی کی
آکسیجن ایکسپریس نے ملک میں32 ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ ایل ایم او کی سپلائی کی
444 آکسیجن ایکسپریس ریل گاڑیوں نے پورے ملک میں آکسیجن کی ڈیلیوری مکمل کی
آکسیجن ایکسپریس ریل گاڑیوں کے ذریعہ اب تک ایل ایم او کے 1834 ٹینکروں سے 15 ریاستوں کو راحت پہنچائی گئی
آکسیجن ایکسپریس نے تلنگانہ ، آندھراپردیش اور کرناٹک اور تمل ناڈو کو بالترتیب 3200، 4000 اور 4200 اور 5600 میٹرک ٹن سے زیادہ ایل ایم او کی سپلائی کی
مہاراشٹر میں614ایم ٹی آکسیجن ، اترپردیش میں تقریباً 3797 ایم ٹی، مدھیہ پردیش میں 656 ایم ٹی، دہلی میں ایم ٹی، ہریانہ میں 2354 ایم ٹی،راجستھان میں 98 ایم ٹی، کرناٹک میں 4227 ایم ٹی، اتراکھنڈ میں 320 ایم ٹی، تمل ناڈو میں 5674 ایم ٹی، آندھراپردیش میں 4037 ایم ٹی، پنجاب میں 225 ایم ٹی، کیرالہ میں 513 ایم ٹی ، تلنگانہ میں 3255 ایم ٹی، جھارکھنڈ میں 38 ایم ٹی سے اور آسام میں 560 ایم ٹی آکسیجن پنچائی گئی
Posted On:
18 JUN 2021 3:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 18 جون 2021 :
بھارتی ریل سبھی رکاوٹوں کو پار کرتے ہوئے اور نئے حل تلاش کرکے ملک کی مختلف ریاستوں میں رقیق میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) پہنچانا جاری رکھتے ہوئے ہے۔
آکسیجن ایکسپریس نے ملک کی خدمت میں 32 ہزار میٹرک ٹن رقیق میڈیکل آکسیجن پہنچاکر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
ابھی تک بھارتی ریل سے مختلف ریاستوں میں 1834 سے زیادہ ٹینکروں میں تقریباً 32095 میٹرک ٹن رقیق میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) پہنچائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 444 آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں نے اپنی مسافت پوری کرکے مختلف ریاستوں کو مدد پہنچائی ہے۔
آکسیجن ایکسپریس نے ملک کی جنوبی ریاستوں میں 17700 ایم ٹی سے زیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن کی ڈیلیوری کی ہے ۔
آکسیجن ایکسپریس کے ذریعہ ملک کی جنوبی ریاستوں تلنگانہ ، آندھراپردیش اور کرناٹک اور تمل ناڈو کو بالترتیب 3200، 4000 اور 4200 اور 5600 میٹرک ٹن سے زیادہ ایل ایم او کی سپلائی کی۔
اس ریلیز کے جاری ہونے تک تین آکسیجن ایکسپریس گاڑیاں 14 ٹینکروں میں 258 ایم ٹی سے زیادہ ایل ایم او لے کر چل رہی ہیں ۔
آکسیجن ایکسپریس نے 55 دن پہلے 24 اپریل کو مہاراشٹر میں 126 ایم ٹی رقیق میڈیکل آکسیجن کی ڈیلیوری کرنے کے ساتھ اپنا کام شروع کیا تھا۔
بھارتی ریلوے کی یہ کوشش رہی ہے کہ آکسیجن کی درخواست کرنے والی ریاستوں کو کم سے کم ممکنہ وقت میں زیادہ سے زیادہ ممکنہ آکسیجن پہنچائی جاسکے۔
آکسیجن ایکسپریس کے ذریعہ 15 ریاستوں - اتراکھنڈ، کرناٹک ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش ، آندھراپردیش، راجستھان، تمل ناڈو ،ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب ، کیرالہ ، دہلی ، اترپردیش ، جھارکھنڈ اور آسام کوآکسیجن امداد پہنچائی گئی ہے۔
اس ریلیز کے جاری ہونے تک مہاراشٹر میں614ایم ٹی آکسیجن ، اترپردیش میں تقریباً 3797 ایم ٹی، مدھیہ پردیش میں 656 ایم ٹی، دہلی میں ایم ٹی، ہریانہ میں 2354 ایم ٹی،راجستھان میں 98 ایم ٹی، کرناٹک میں 4227 ایم ٹی، اتراکھنڈ میں 320 ایم ٹی، تمل ناڈو میں 5674 ایم ٹی، آندھراپردیش میں 4037 ایم ٹی، پنجاب میں 225 ایم ٹی، کیرالہ میں 513 ایم ٹی ، تلنگانہ میں 3255 ایم ٹی، جھارکھنڈ میں 38 ایم ٹی سے اور آسام میں 560 ایم ٹی آکسیجن پنچائی گئی۔
ابھی تک آکسیجن ایکسپریس نے ملک بھر کی 15 ریاستوں میں تقریباً 39 شہروں / نگروں میں ایل ایم او پہنچائی ہے۔ ان شہروں میں اترپردیش میں لکھنؤ، وارانسی، کانپور، بریلی ، گورکھپور اور آگرہ، مدھیہ پردیش میں ساگر، جبل پور ، کٹنی اور بھوپال، مہاراشٹر میں ناگپور، ناسک، پونے، ممبئی اور شولا پور۔ تلنگانہ میں حیدرآباد، ہریانہ میں فرید آباد اور گروگرام۔ دہلی میں تغلقہ آباد، دہلی کینٹ اور اوکھلا۔ راجستھان میں کوٹا اور کنک پارا۔ کرناٹک میں بنگلورو، اترا کھنڈ میں دہرادون،آندھرا پردیش میں نیلّور ، گُنٹور، تڑی پتری اور وشاکھاپٹنم، کیرالہ میں ارناکولم، تمل ناڈو میں تروولّور، چنئی، توتی کورین، کوئمبٹور اور مدورئی، پنجاب میں بھٹنڈ اور پھلور، آسام میں کامروپ اور جھارکھنڈ کے رانچی میں شامل ہیں۔
ریلوے نے آکسیجن سپلائی کے مقامات کے ساتھ مختلف روٹوں کی میپنگ کی ہے اور ریاستوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے مطابق خود کو تیار رکھا ہے۔ بھارتی ریل کو ایل ایم او لانے کے لئے ٹینکر ریاستیں فراہم کرتی ہیں۔
پورے ملک سے پیچیدہ آپریشنل روٹ پلاننگ منظرنامے میں بھارتی ریل نے مغرب میں ہاپا بڑودہ، مندڑا، مشرق میں راؤرکیلا، درگاپور،ٹاٹا نگر ، انگول سے آکسیجن لے کر اتراکھنڈ، کرناٹک ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھراپردیش ، راجستھان ، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرالہ ، دہلی ،اترپردیش اور آسام کو آکسیجن کی ڈیلیوری کی ہے۔
آکسیجن امداد تیز رفتار سے پہنچانا یقینی بنانے کے لئے ریلوے آکسیجن ایکسپریس مال گاڑی چلانے میں نئے اور بے مثال معیار قائم کررہی ہے۔ لمبی دوری کے بیشتر معاملوں میں مال گاڑی کی اوسط رفتار 55 کلومیٹر سے زیادہ رہی ہے۔ انتہائی ترجیح والے گرین کوری ڈور میں ایمرجنسی صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے مختلف زون کی آپریشنل ٹیم زیادہ چیلنجنگ حالات میں کام کررہی ہیں تاکہ جتنا ممکن ہو کم وقت میں آکسیجن پنچائی جاسکے۔ مختلف سیکشن میں عملے کی تبدیلی کے لئے تکنیکی اسٹوپیج کو کم کرکے ایک منٹ کردیا گیا ہے۔
ریل روٹوں کو کھلا رکھا گیا ہے اور انتہائی احتیاط برتی جارہی ہے تاکہ آکسیجن ایکسپریس وقت پر پہنچ سکیں۔
یہ سبھی کام اس طرح کیا جارہا ہے کہ دیگر مال ڈھلائی آپریشن میں کمی نہ آئے ۔
نئی آکسیجن لے کر جانا بہت ہی ڈائنامک کام ہے اور اعداد وشمار ہر وقت بدلتے رہتے ہیں۔دیر رات آکسیجن سے بھری اور زیادہ آکسیجن ایکسپریس گاڑیاں اپنا سفر شروع کریں گی۔
*******
ش ح۔ ف ا- م ص
(U:5627)
(Release ID: 1728345)
Visitor Counter : 201