بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی یوم یوگا کے بین الاقوامی دن کی تیاریوں میں مصروف

Posted On: 18 JUN 2021 3:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 18 جون 2021 :

بجلی کی وزارت کے  تحت بھارت کی سب سے بڑی مربوط توانائی کمپنی این ٹی پی سی کے پاور واریئرس  21 جون کو یوم کے  بین الاقوامی  دن  کو  پورے جوش و خروش  کے ساتھ منانے کی تیاری میں مصروف   ہیں۔ اس کے لئے سبھی پاور اسٹیشنوں پر تیاری زور شور سے جاری ہے۔

1.jpg

این ٹی پی سی سبھی ملازمین اور ان کے کنبوں کے لئے ویبنار ،مقابلوں ، لیکچرز ، کانفرنسیس ،  لائیو  یوگ سیشن، یوگ ٹریننگ کی  تیاری کررہا ہے تاکہ کووڈ  کے تئیں مناسب  برتاؤ اور سبھی  پروٹوکول کو یقینی بنایا جاسکے۔

 

2.jpg

یوگ لفظ سنسکرت  لفظ کے  'یوج' لفظ سے نکلا  ہے ، جس کا مطلب ہے 'جڑنا ' یا 'متحد ہونا' ہے۔ یوگ کی کتابوں کے مطابق یوگ کسی نقص کے بغیر  دماغ اور جسم کے درمیان ہم آہنگی کی طرف لے جاتا ہے۔

یوگ کی پریکٹس برسوں سے پھل پھول رہی ہے جسمانی اور ذہنی صحت  دونوں کو برقرار رکھنے میں اس کا انتہائی اہم رول ہے۔ یوگ کی ہر سرگرمی ، لچیلے پن، طاقت ، توازن اور ہم آہنگی کو بہتر بنانے میں انتہائی اہم ہے۔

کووڈ-19 وبا نے لوگوں میں تناؤ اور  تشویش کو  بڑھا دیا ہے ۔ یوگ جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ نفسیاتی اور جذباتی بہبود  کے لئے  شفابخش ہوسکتا ہے۔

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U:5625)



(Release ID: 1728341) Visitor Counter : 164