صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی تازہ ترین صورتحال


ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 27.90 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کرائی گئیں

ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس اب بھی لوگوں کو دیئے جانے کے لئے 2.58 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دستیاب

Posted On: 18 JUN 2021 11:17AM by PIB Delhi

 

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے ایک حصے کے طور پر ، حکومت ہند کووڈ ویکسین کی خوراکیں بلا قیمت فراہم کرکے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کرتی رہی ہے۔اس کے علاوہ حکومت ہند ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے کووڈ ویکسین کی براہ راست خریداری کے لئے بھی سہولیات فراہم کرتی رہی ہے۔ ٹیکہ کاری عالمی وبا کی روک تھام اور اس کے مینجمنٹ کے لئے ہندوستانی حکومت کی جامع حکمت عملی کا ایک مضبوط ستون ہے۔اس کے ساتھ ساتھ جانچ، تشخیص، علاج اور کووڈ سے متعلق اپنائے جانے والے احتیاطی برتاؤ کی اہمیت بھی اپنی جگہ ہے۔

یکم مئی 2021 سے کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کے اصلاح شدہ اور تیز رفتار تیسرے مرحلے کی حکمت عملی پر عمل درآمد شروع کیاجاچکا ہے۔

اس حکمت عملی کے تحت حکومت ہند کے ذریعہ کسی بھی دوا ساز کمپنی کی سینٹرل ڈرگس لیباریٹری(سی ڈی ایل) کے ذریعہ منظور شدہ خوراکوں کے 50 فیصد کی خریداری کی جائے گی اور حکومت ریاستی حکومتوں کو ان خوراکوں کی مجموعی طور پر بلا قیمت فراہمی جاری رکھے گی، جیسا کہ اس سے پہلے کیا گیا ہے۔

اب تک ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو 27.90 کروڑ سے زیادہ (279066230) ویکسین کی خوراکیں فراہم کرائی جاچکی ہیں۔یہ فراہمی حکومت ہند کے ذریعہ( بلا قیمت) اور براہ راست ریاستوں کے ذریعہ خریداری کی شکل میں بھی کی جارہی ہے۔

اس میں سے، مجموعی کھپت جس میں ضائع ہونے والی خوراکیں بھی شامل ہیں،253265825 خوراکیں ہے۔( آج صبح آٹھ بجے تک موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق)۔

ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس لوگوں کو دیئے جانے کے لئے 2.58 کروڑ سے زیادہ (25800405) کووڈ ویکسین کی خوراکیں اس وقت بھی دستیاب ہیں۔

مزید یہ کہ 1995770 سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں پائپ لائن میں ہیں اور اگلے 3 دن کے اندر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے ان کو موصول کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-6013

ش ح۔  ا گ ۔  رض

 


(Release ID: 1728144) Visitor Counter : 227