کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستان کا تجارتی مال کی تجارت: ابتدائی اعداد وشمار ،مئی 2021
مئی 2021 میں ہندوستان کی تجارتی مال کی برآمدات 32.21 بلین ڈالر رہی جو مئی 2020 سے 67.39 فیصدزیادہ ہے اور مئی 2019 کے مقابلے میں 7.93 فیصد زیادہ ہے
ہندوستان کی تجارتی درآمدات مئی 2021 ء میں 38.53 بلین ڈالر تھی جو مئی 2020 کے مقابلے میں 68.54 فیصد زیادہ ہے اور مئی 2019 سے 17.47 فیصدکم ہے
مئی 2021 میں غیر پیٹرولیم اور غیر جواہرات اور زیورات کی برآمدات کی مالیت 23.97 بلین ڈالر رہی جو مئی 2020 سے 45.96 فیصد زیادہ ہے اور مئی 2019 کےمقابلے میں 11.51 فیصد زیادہ ہے
غیر تیل ، غیر جی جے کی درآمدات مئی 2021 میں 26.14 بلین ڈالر تھی جو کہ مئی 2020 سے 41.32 فیصدزیادہ ہے اور مئی 2019 کے مقابلے میں4.08 فیصد کم ہے
برآمدات کے سب سے اولین اشیا ءکے 5 گروپوں میں جنہوں نے مئی 2020 کے مقابلے میں مئی 2021 میں مثبت اضافہ درج کیا ہے وہ ہیں: دیگر اناج، جوٹ مینوفیکچرنگ مع فرش کورنگ،پیٹرولیم مصنوعات، دستی طور پر تیار کی جانے والی قالین کو چھوڑ کر دستکاری کی مصنوعات اور جواہرات اور زیورات (179.16 فیصد)
برآمدات کے سب سے اولین اشیا ءکے 5 گروپوں میں جنہوں نے مئی 2019 کے مقابلے میں مئی
Posted On:
02 JUN 2021 11:55AM by PIB Delhi
نئی دہلی،02/جو ن ۔ مئی 2021 میں ہندوستانی تجارتی مال کی برآمدات 32.21 بلین ڈالر رہی جو کہ مئی 2020 کے 19.24 بلین ڈالر کے مقابلے میں67.39 فیصد زیادہ رہی اورمئی 2019 میں 29.85 بلین ڈالر سے 7.93 فیصد زیادہ رہی۔اپریل- مئی 2021 میں ہندوستانی تجارتی مال کی برآمدات 62.84 بلین ڈالر تھی۔ جو کہ اپریل- مئی 2020 کے 29.6 بلین ڈالر سے 112.29 فیصد زیادہ تھی اور اپریل- مئی 2019 کے 55.88 بلین ڈالر سے 12.44 فیصد زیادہ تھی۔
مئی 2021 میں ہندوستانی تجارتی مال کی درآمدات 38.53 بلین ڈالر تھی جو کہ مئی 2020 کے 22.86 بلین ڈالر کے مقابلے میں68.54 فیصد زیادہ رہی اورمئی 2019 میں 46.68 بلین ڈالر سے 17.47 فیصد سے کم رہی۔اپریل- مئی 2021 میں ہندوستانی تجارتی مال کی درآمدات 84.25 بلین ڈالر تھی۔ جو کہ اپریل- مئی 2020 کے 39.98 بلین ڈالر سے 110.73 فیصد زیادہ تھی اور اپریل- مئی 2019 کے 89.07 بلین ڈالر سے 5.41 فیصد کم تھی۔
اس طرح ،مئی 2021 میں ہندوستان خالص درآمد کنندہ ہے جس کا تجارتی خسارہ 6.32 بلین ڈالر ہے ، جو مئی 2020 میں 3.62 بلین ڈالر کے تجارتی خسارے کے مقابلہ میں 74.69 فیصد کا اصافہ ہے اورمئی 2019 میں 16.84 بلین ڈالر کے تجارتی خسارے کے مقابلے میں 62.49 فیصد کم ہے۔
مئی 2021 میں غیر پٹرولیم برآمدات کی مالیت 26.94 بلین ڈالر تھی جو مئی 2020 میں 17.49 بلین ڈالر کے مقابلے میں 54.06 فیصد اور مئی 2019 میں 24.92 بلین ڈالر کے مقابلے میں 8.08 فیصد کی مثبت نمو کی ظاہر کرتی ہے۔غیر پیٹرولیم ، اور غیر جواہرات اور زیورات کی برآمدات کی مالیت مئی 2021 میں 23.97 بلین ڈالر تھی جو مئی 2020 میں 16.42 بلین ڈالر کے مقابلے میں 45.96 فیصد اور مئی 2019 میں 21.5 بلین ڈالر کے مقابلے میں 11.51 فیصد کا مثبت اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ اپریل- مئی 2021 میں غیر پٹرولیم اور غیر جواہرات اور زیورات کی برآمدات کی مجموعی مالیت 47.59 بلین ڈالر رہی جو اپریل-مئی 2020 میں 25.5 بلین ڈالر کے مقابلے میں 86.64 فیصد اور اپریل- مئی 2019 میں 41.11 بلین ڈالر کے مقابلے میں 15.78 فیصد کا مثبت اضافہ ہے۔
مئی 2021 میں ، تیل کی درآمدات کی مالیت 9.45 بلین ڈالر رہی ، جو مئی 2020 میں 3.57 بلین ڈالر کے مقابلے میں 164.46 فیصد کی مثبت نمو کی نمائندگی کرتی ہے اورمئی 2019 میں 12.59 بلین ڈالر کے مقابلے میں 24.94 فیصد کی منفی نمو ہوئی ہے۔
اپریل-مئی 2021 میں غیر تیل کی درآمدات 20.32 بلین امریکی ڈالر تھی ، جو کہ اپریل -مئی 2020 میں 8.24 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 146.79 فیصد کا اضافہ اور اپریل – مئی 2019 میں 24.16 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 15.86 فیصد کی منفی نمو ہے۔
مئی 2021 میں غیر تیل کی درآمدات کا تخمینہ 29.08 بلین امریکی ڈالر تھا ، جو کہ مئی 2020 میں 19.29 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 50.77 فیصد کا اضافہ اور مئی 2019 میں 34.09 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 14.71 فیصد کی منفی نمو ہے۔ اپریل-مئی 2021 میں غیر تیل کی درآمدات کا تخمینہ 63.93 بلین امریکی ڈالر تھا ، جو کہ اپریل -مئی 2020 میں 31.75 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 101.37 فیصد کا اضافہ اور اپریل – مئی 2019 میں 64.91 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 1.52 فیصد کی منفی نمو ہے۔
مئی 2021 میں غیر تیل ،غیر جی جے (سونے ، چاندی اور قیمتی دھاتیں) کی درآمدات 26.14 بلین امریکی ڈالر تھی ، جو مئی 2020 میں 18.5 بلین امریکی ڈالر کی غیر تیل اور غیر جی جے درآمدات کے مقابلے میں 41.32 فیصد کی مثبت نمو ہے اور مئی 2019 میں 27.25 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 4.08 فیصد کی منفی نمو ہے۔ اپریل-مئی 2021 میں غیر تیل ،غیر جی جے (سونے ، چاندی اور قیمتی دھاتیں) کی درآمدات 52.27 بلین امریکی ڈالر تھی ، جو اپریل- مئی 2020 میں 30.85 بلین امریکی ڈالر کی غیر تیل اور غیر جی جے درآمدات کے مقابلے میں 69.44 فیصد کی مثبت نمو ہے اوراپریل- مئی 2019 میں 51.71 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 1.07 فیصد کی مثبت نمو ہے۔
مئی2019 کے مقابلے مئی 2021 کے دوران جن اہم اشیاء کی برآمدات میں مثبت اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، ان میں شامل ہیں: دیگر اناج(376.04فیصد)، خام لوہا(154.82 فیصد)،اناج سے تیار ہونے والی اشیاء اور مختلف ڈبہ بند خوردنی اشیاء(25.48فیصد)،کاٹن یارن/ فیبرکس/ میڈاپس، ہینڈ لوم مصنوعات وغیرہ(24.85فیصد)، جوٹ مینوفیکچرنگ فرش کورنگ سمیت (20.99فیصد) ، چاول(20.37فیصد)،سرامک مصنوعات اور شیشے کا سامان(20.32فیصد)، انجینئرنگ سامان(16.09فیصد)،پلاسٹک اور لینولیم(12.91فیصد)، مائیکا، کوئلہ اور دیگر کچی دھاتیں، معدنیات، پروسیس سمیت(12.0فیصد)،قالین (11.21فیصد) ، ادویات اور فارما سیوٹیکلز(10.92 فیصد)، سمندر ی مصنوعات (9.35 فیصد) مصالحے (9.13 فیصد )، گوشت ، دودھ اور پولٹری کی مصنوعات (7.52فیصد) ، پیٹرولیم مصنوعات (7.16 فیصد)،آرگینک اور ان آرگینک کیمیکلز(6.26 فیصد)، الیکٹرانک اشیاء(5.1 فیصد) اور دستی طور پر تیار کیا جانے والا یارن/ فیبرکس/ میڈکس وغیرہ(1.46 فیصد)،
برآمدات کے اہم اشیاء والے گروپ جو مئی 2019 کے مقابلے میں مئی 2021 میں منفی نمو کا مظاہرہ کررہے ہیں، وہ ہیں:چمڑے اور چمڑے کی مصنوعات(36.48-فیصد)، چائے(29.43-فیصد)،تمام ٹیکسٹائلز کی آر ایم جی(27.59-فیصد)، تلہن(24.47-فیصد)، آئل میلز(19.49-فیصد)،دستی طور پر تیار کئے گئے قالین کو چھوڑ کردستکاری کی اشیاء(19.48-فیصد)، جواہرات اور زیورات(13.4-فیصد)، پھل اور سبزیاں(8.32-فیصد)، کاجو(7.11-فیصد)، کافی(4.71-فیصد) اور تمباکو(0.78-فیصد)
مئی 2019 کے مقابلے مئی2021 میں مثبت نمو ظاہر کرنے والے اہم درآمدی اشیاء کے گروپ میں شامل ہیں : وہ ہیں سلفر اور انروسٹیڈ آئرن پائرائٹس (472.02 فیصد) ، پروفیشنل انسٹرومینٹ ، آپٹیکل سازو سامان وغیرہ(112.98 فیصد)، ویجٹیبل آئل (75.12فیصد)، کیمیکل میٹریل اور مصنوعات(45.91 فیصد)، پرلز قیمتی اور نصف قیمتی پتھر(33.75 فیصد)، ادویاتی اور فارما سیوٹیکل مصنوعات(29.38 فیصد)، مصنوعی ریزن، پلاسٹک میٹریل وغیرہ(16.34فیصد)، پلپ اور ردی کاغذ(14.53 فیصد)،میٹلی فیرس اورز اور دیگر معدنیات(11.42 فیصد) اور آرگینک اور ان آرگینک کیمیکلز(6.88 فیصد)،
درآمدات کے ہم اشیاء والے گروپ جومئی 2019 کے مقابلے میں مئی 2021 میں منفی نمو کا مظاہرہ کررہے ہیں وہ ہیں: چاندی(95.9-فیصد) ، سونا (85.79- فیصد)، نیوزپرنٹ(69.28- فیصد)، ٹرانسپورٹ اکوپمنٹ(50.81- فیصد)، دالیں(49.65- فیصد)، خام اور ردی کاٹن(39.94- فیصد)، چمڑا اور چمڑے کی مصنوعات(37.19-فیصد)، پیٹرولیم، خام اور مصنوعات(24.94- فیصد)، لوہا اور اسٹیل(21.83-فیصد)، کوئلہ ، کوک اور بریکیٹ وغیرہ(16.8- فیصد)، ٹیکسٹائل یارن فیبرک، میڈ اپ اشیاء(14.48- فیصد)، مشین ٹولز(13.05-فیصد)، الیکٹرانک سامان(12.12-فیصد)، مشینری الیکٹریکل اور غیر الیکٹریکل (11.5-فیصد)، پھل اور سبزیاں(6.31-فیصد)، فرٹیلائزر،کروڈ اور مینوفیکچرڈ(5.28- فیصد)، پروجیکٹ اشیاء(4.25-فیصد)، لکڑی اور لکڑی کی مصنوعات(3.16 فیصد)،رنگائی/ کمائی/ کلرنگ میٹریل(1.86-فیصد) اور نان فیرس میٹلز(0.63- فیصد)۔
MERCHANDISE TRADE: Preliminary Data, May 2021
Summary Value in USD Billion
|
|
Total
|
|
Non-Petroleum
|
|
Non- Petroleum and Non-Gems &Jewellery
|
|
2019-20
|
2020-21
|
2021-22
|
% change 2021-22 over 2020-21
|
% change 2021-22 over 2019-20
|
2019-20
|
2020-21
|
2021-22
|
% change 2021-22 over 2020-21
|
% change 2021-22 over 2019-20
|
2019-20
|
2020-21
|
2021-22
|
% change 2021-22 over 2020-21
|
% change 2021-22 over 2019-20
|
Exports
|
29.85
|
19.24
|
32.21
|
67.39
|
7.93
|
24.92
|
17.49
|
26.94
|
54.06
|
8.08
|
21.50
|
16.42
|
23.97
|
45.96
|
11.51
|
Imports
|
46.68
|
22.86
|
38.53
|
68.54
|
-17.47
|
34.09
|
19.29
|
29.08
|
50.77
|
-14.71
|
27.25
|
18.50
|
26.14
|
41.32
|
-4.08
|
Deficit
|
16.84
|
3.62
|
6.32
|
74.69
|
-62.49
|
9.17
|
1.80
|
2.14
|
18.82
|
-76.65
|
5.75
|
2.07
|
2.17
|
4.57
|
-62.31
|
دودود
Change by top Commodity Groups Value in USD Million
|
Top Increase
|
Top Decline
|
|
Commodity group
|
Change (USD Million)
|
% change
|
Commodity group
|
Change (USD Million)
|
% change
|
EXPORT (MAY’21 OVER MAY’20)
|
Petroleum products
|
3516.63
|
199.85
|
Drugs and pharmaceuticals
|
-107.20
|
-5.42
|
Engineering goods
|
3000.43
|
53.14
|
Fruits and vegetables
|
-21.15
|
-10.63
|
Gems and jewellery
|
1904.94
|
179.16
|
Oil seeds
|
-5.58
|
-7.08
|
EXPORT (MAY ’20 OVER MAY’19)
|
Drugs and pharmaceuticals
|
291.41
|
17.27
|
Petroleum products
|
-3163.92
|
-64.26
|
Iron ore
|
231.69
|
102.75
|
Gems and jewellery
|
-2364.35
|
-68.98
|
Rice
|
46.54
|
7.26
|
Engineering goods
|
-1802.32
|
-24.20
|
EXPORT (MAY ’21 OVER MAY’19)
|
Engineering goods
|
1198.11
|
16.09
|
Gems and jewellery
|
-459.40
|
-13.40
|
Petroleum products
|
352.71
|
7.16
|
Rmg of all textiles
|
-421.74
|
-27.59
|
Iron ore
|
349.08
|
154.82
|
Leather and leather manufacturers
|
-155.69
|
-36.48
|
|
Top Increase
|
Top Decline
|
|
Commodity group
|
Change (USD Million)
|
% change
|
Commodity group
|
Change (USD Million)
|
% change
|
IMPORT May’21 OVER May’20)
|
Petroleum, Crude & products
|
5878.19
|
164.46
|
Silver
|
-318.47
|
-95.31
|
Pearls, precious & Semi-precious stones
|
1864.77
|
490.39
|
Transport equipment
|
-213.00
|
-15.32
|
Electronic goods
|
1368.17
|
47.55
|
Iron & Steel
|
-37.08
|
-3.04
|
IMPORT (May’20 OVER May’19)
|
Sulphur & Unroasted Iron Pyrts
|
2.88
|
56.72
|
Petroleum, Crude & products
|
-9018.66
|
-71.62
|
|
Gold
|
-4704.38
|
-98.40
|
Electronic goods
|
-1953.38
|
-40.44
|
IMPORT (May ’21 OVER May’19)
|
Vegetable Oil
|
612.05
|
75.12
|
Gold
|
-4101.52
|
-85.79
|
Pearls, precious & Semi-precious stones
|
566.47
|
33.75
|
Petroleum, Crude & products
|
-3140.47
|
-24.94
|
Professional instrument, Optical goods, etc.
|
491.71
|
112.98
|
Transport equipment
|
-1216.19
|
-50.81
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
******
( ش ح ۔ا گ ۔رض)
U- 6002
(Release ID: 1728142)
Visitor Counter : 251