سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ایرو اسپیس کے اجزاء میں استعمال ہونے والے ایلمونیم مرکب کی زندگی کو بڑھانے کے لئے نیا دوست عمل

Posted On: 07 JUN 2021 3:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18؍ جون  :  ہندوستانی سائنس دانوں نے  ایک ماحول دوست  عمل تیار کیا ہے، جو طیارے کی تیاری  (ایرو اسپیس ) ٹیکسٹائل صنعت (ٹیکسٹائل) اور موٹر گاڑیاں (آٹوموٹو) تعمیری کاموں میں وسیع طور پر استعمال ہونے والی اعلیٰ صلاحیت والی ایلمونیم مرکب دھاتوں کو  نقصان سے بچا سکتی ہے۔ اس میں  دھات کے سب ٹریٹ پر  آکسائڈ فلم  کی تیاری کے لئے  ایک  الیکٹرو کیمیکل طریقے کار  شامل ہے۔

 اعلیٰ صلاحیت والے  ایلمونیم  مرکب  دھاتوں کا استعمال اُن کے کم کثافت  اور اعلیٰ مخصوص  طاقت کی  وجہ سے  طیارے کی تیاری  (ایرو اسپیس)، ٹیکسٹائل صنعت (ٹیکسٹائل)  اور موٹر گاڑیاں (آٹو موٹو)  مینوفیکچرنگ میں بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے۔ ایلمو نیم مرکب ،مرکب دھات سے بنے طیارے کے اجزاء (کُل پرزوں)  میں لینڈنگ گیئر ونگ اسپر جو  پنکھوں (ونگ) کا بنیادی ساخت  کا  حصہ ہیں۔ (کسی طیارے کا بنیادی ڈھانچہ)  طیارے  کی بیرونی سطح  (شٹ) اور پریشر کیبن  شامل ہیں۔ ان حصوں کو  اکثر  ٹوٹ پھوٹ ،فرسودگی  (جنگ)  سے ہونے والے نقصان  اور مرکب دھات کی زندگی سے  زیادہ وقت تک  استعمال کے مد نظر  مزاحمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایلمونیم مرکب دھات کو  بردوگی سے بچانے کے لئے اکثر  ہارڈ اینو ڈائیزنگ (ایچ اے) عمل اپنا یا جاتا ہے، جس کے تحت  اس مرکب دھات پر  ایک  الیکٹرو لائٹ پر مبنی  کوٹنگ  لگائی جاتی ہے، اس میں سلفیورک ، آکسلک  پر مبنی الیکٹرو لائٹ  کا استعمال کرنا شامل ہے، جو نہ صرف  زہریلے دھوؤں کا اخراج کرتے ہیں بلکہ پروسیسنگ کے دوران  ان کو  سنبھالنا بھی خطرناک ہوتا ہے۔

صاف شفاف  ٹیکنالوجی عمل کی  بڑھتی مانگ کو پورا کرنے کے مقصد سے پاؤڈر میٹالرجی اور نئے مواد کے لئے حکومت ہند کے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے کے تحت  خود مختار تنظیم ، انٹرنیشنل ایڈوانس  ریسر چ سینٹر (اے آر سی آئی)  مائیکرو آرک آکسیڈیشن (ایم اے او) نامی  ایک ماحول دوست عمل تیار کیا ہے۔ اس عمل میں ایک الکلین الیکٹرو  لائٹ  کا استعمال شامل ہے، جو  ہارڈ اینوڈائزنگ (ایچ اے)  عمل کے  مقابلے میں ٹوٹ پھوٹ  اور فرسودگی سے  مزاحمت کرنے میں زیادہ بہتر ڈھنگ سے  اہل ہے۔

ایم اے او  ایک  ہائی وولٹیج سے چلنے والی اینوڈک آکسیڈیشن عمل ہے، جو  الیکٹرو کیمکل طریقے کے ذریعے  دھات کے  سبٹریٹس پر  آکسائڈ فلم تشکیل  دیتا ہے۔  اے آر سی آئی  کی ٹیم نے  شاٹ پیننگ کے لئے ایک  ڈپلیکس  ٹریٹ منٹ کو مزید ڈیزائن اور تیار کیا ہے، جس کے تحت  دھاتوں اور مرکب دھاتوں کی  میکنیکل خصوصیات  کو تبدیل کرنے کے لئے استعمال کیا جانے والا عمل اپنا یا جاتا ہے اور پھر اس کے بعد  ان پر مائیکر آرک آکسیڈیشن (ایم اے او) کی کوٹنگ کی جاتی ہے۔ اے آر سی آئی میں   منظم تحقیق سے   پتہ چلا ہے کہ  ڈپلیکس ٹریٹ منٹ کے بعد  ایک ایم اے او کی کوٹنگ کرنے سے ایلمونیم مرکب دھات سے بنے آلات کی ٹوٹ پھوٹ  کم ہونے کے ساتھ ہی  ان کی  بردوگی کے تئیں مزاحمت میں اضافہ ہوا ہے اور ان کی زندگی کی مدت بھی  نمایاں طور پر  زیادہ ہو گئی ہے۔ ڈپلیکس ٹریٹ منٹ کی افادیت کو  مختلف  ایلمونیم مرکب دھاتوں کے لئے تصدیق کیا گیا ہے اور اسے  بردوگی سے بہتر  بچاؤ اور پرزوں  کی زندگی کی مدت کو  بڑھانے کے لئے بھی  توسیع کی گئی ہے۔ اس عمل کو حال ہی میں ’انٹرنیشنل جنرل آف فیڈگ‘  میں شائع کیا گیا ہے۔

اے آر سی آئی میں تیار کردہ  ایم اے او  عمل کو  ہندوستان  اور بیرون ممالک میں  پیٹنٹ کرایا گیا ہے۔ اے آر سی آئی کی ٹیم نے  (20 کے وی اے)، بنچ (75 کے وی ) ، اور  ٹیکنالوجی (500 کے وی اے تک)  کی  مائیکرو آرک آکسیڈیشن (ایم اے او)  نظام کی  لیبارٹریز  کے ڈیزائن  اور  اس کی تیاری میں مہارت حاصل  کی ہے، تاکہ  تحقیق  وترقی کی سطح  سے  تجارتی پیداوار میں ٹیکنالوجی کو  کامیابی کے ساتھ  استعمال کیا جانا  ممکن ہوسکے۔ منطقی توسیع کے طور پر ، کسٹم میڈ ٹیکنالوجی کے نظام کو  ہندوستان میں مختلف صنعتوں  اور تعلیمی اداروں میں منتقل کردیا گیا۔

طیارہ (ایرو اسپیس)  مینوفیکچرنگ ایرو اسپیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے  اے آر سی آئی میں وسیع پیمانے پر تحقیق کی گئی ہے اور  معمول  اور اس کے ساتھ ساتھ  بردگی  (جنگ) کے ماحول کو  درست کرنے کے تحت  اب  ایلمونیم مرکب دھاتوں کے اعلیٰ سطح پر  اس کی زندگی کی مدت میں کافی  بہتری کی جاسکتی ہے۔ ضروری ترامیم کے ساتھ  اس عمل کا استعمال ایلمونیم ، میگنیشیم، ٹائیٹینیم، جرکونیم اور ان کے مرکب دھاتوں سے بنے مختلف اجزا کے ٹوٹ پھوٹ،  جنگ، تھرمل اور زندگی کی مدت کو بڑھانے کے لئے کیا جاسکتا ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XL35.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003W8N5.png

تصویر-1 (اے) کوٹنگ کی پیش رفت کے دوران ایم اے او ری ایکشن چیمبر کا ایک قریبی نظارہ اور (بی) عام ایم اے او کوٹنگ کی سطح اور  کراس سیکشنل مارفولوجی کے ساتھ منصوبہ بند کوٹنگ جمع کرنے کا طریقہ کار

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004CFPK.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005T15C.png

تصویر- 2 – ڈبلیکس ٹریٹڈ ایم اے او کوٹنگ یہ دونوں (اے) معمول کی زندگی کی مدت کا خاتمہ  اور  (بی) غیر ٹریٹڈ ایلمونیم مرکب دھات کے مقابلے میں بردگی (جنگ) زندگی کی مدت ختم ہونے کی حالت میں مزید  زندگی مدت کی نمائش کرتے ہیں

اشاعتی لنک: https://doi.org/10.1016/j.ijfatigue.2020.105965

مزید معلومات کے لئے ڈاکٹر ایل راما کرشنا، سائنس داں ایف سینٹر فار انجینئر کوٹنگ اور چیئر مین، اے آر سی آئی کے ایرو اسپیس ورکنگ گروپ، ای – میل آئی ڈی: lrama@arci.res.in سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ع ح- ق ر)

5576U-



(Release ID: 1728126) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil