صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسن کی 23کروڑ سے زیادہ خوراک مہیا کی گئیں


ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی ویکسن کی 1.64کروڑ سے زیادہ خوراک مہیا ہیں

Posted On: 02 JUN 2021 12:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،02جون ،  2021

ملک گیر ویکسی نیشن مہم کے تحت بھارتیہ حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت کووڈ ویکسن  مہیا کراکر  ان کی مدد کررہی ہے۔ بھارتیہ حکومت ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو ٹیکوں کی براہ راست خرید کی سہولت بھی مہیا کررہی ہے ۔جانچ،بیماری کا پتہ لگانے ،علاج اور کووڈ کے مطابق برتاؤ کے ساتھ ساتھ وبا کی روک تھام اور انتظام کےلئے ویکسی نیشن بھارتیہ حکومت کی وسیع حکومت عملی کا ایک بے جوڑ ستون ہے۔

کووڈ -19 ویکسی نیشن کی تیسرے مرحلے کی آزاد اور تیز رفتار حکمت عملی پر عمل درآمدگی ایک مئی 2021سے شروع ہوگئی ہے۔

حکومت عملی کے تحت،ہر مہینے سنٹرل ڈرگ لیبارٹری (سی ڈی ایل) کے ذریعہ منظوری حاصل کسی بھی پروڈیوسر کےویکسن کی 50فیصد خوراک بھارتیہ حکومت کے ذریعہ خریدی جائےگی۔ بھارتیہ حکومت  یہ خوراک ریاستی حکومتوں کو پوری طرح سے مفت مہیا کرانا جاری رکھے گی جیسا کہ پہلے کیا جارہا تھا۔

بھارتیہ حکومت نے اب تک ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کووڈ ویکسن کی 23کروڑ سے زیادہ خوراک (233586960) مفت زمرے اور ریاستوں کے ذریعہ براہ راست خرید کے زمرے کے ذریعہ سے مہیا کی ہے۔اس میں سے کل کھپت (ضائع سمیت )217144022 خوراک (آج صبح آٹھ بجے مہیا اعدادو شمار کے مطابق)ہے۔

ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی ویکسن کی 1.64کروڑ سے زیادہ (16442938) خوراک مہیا ہیں ،جنہیں دیا جانا باقی ہے۔

ش ح ۔ا م۔ر ب۔

U:5593

 



(Release ID: 1728085) Visitor Counter : 145