عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی ایس او آئی چانکیہ پوری میں محکمہ پنشن کے زیر اہتمام خصوصی ویکسی نیشن کیمپ کا دورہ کیا
Posted On:
17 JUN 2021 6:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 17جون 2021: شمال مشرقی خطے (ڈی ا و این ای آر) کے مرکزی وزیر (آزادانہ چارج)، پی ایم او ، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹرجتیندر سنگھ نے آج خصوصی ویکسی نیشن کیمپ کا دورہ کیا جس کا انعقاد پنشن اور پنشن پانے والوں کی بہبود کے محکمے کے ذریعے سی ایس او آئی،چانکیہ پوری میں ، اس کے افسران، عملے اور ان کے خاندان کے اراکین کے لیے کیا گیا تھا۔یہ ایسا دوسرا کیمپ ہے جسے 15 دن کے ا ندر اندر محکمے نے منعقد کیا ہے اور اس میں 18 سے 44 سال کی عمر کے تمام اہل امیدواروں کو کووی شیلڈ کا ٹیکہ لگایا گیا۔ وزیر موصوف نے اس امید کے ساتھ واضح کیا کہ پرسنل، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے تمام ونگس افسران، عملے اور ان کے کنبے کے ممبروں کو جلد از جلد ویکسی نیشن لگانے کا صد فی صد حاصل کرنے کے لیے باقاعدگی سے ویکسی نیشن کے کیمپ لگا رہے ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو مطلع کیا گیا کہ اس مہم کے دوران تقریباً 150 افراد کو ٹیکے لگائے گئے جس کا انعقاد کھلی ہوئی کشادہ جگہ میں مناسب معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا تھا۔ پہلا کیمپ اس مہینے کے اوائل میں منعقد کیا گیا تھا جس میں 45 سال سے زیادہ عمر کے گروپ کے افسران، عملے اور ان کے کنبوں کا احاطہ کیا گیا تھا۔
تمام اہل کنبے کے افراد سے جلد از جلد ٹیکہ لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ خصوصی کیمپ پنشن کے محکمے اور ڈی اے آر پی جی کے حکام کی سہولیت کے لیے منعقد کیا گیا ہے تاکہ وہ حوصلہ افزائی محسوس کرتے ہوئے جلد از جلد ٹیکہ لگوائیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید بتایا کہ حکومت ہند کی دیگر وزارتوں نیز محکموں کو بھی اپنے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی سہولیت کے لیے اپنے اپنے احاطوں میں اسی طرح کے حفاظتی ٹیکوں کے کیمپ لگانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ انھوں نے اس جوش وجذبے اور تعمیل کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا جس سے ملازمین اور ان کے اہل خانہ اس سہولیت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور اس طرح وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں تیز تر ٹیکہ کاری کی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔
وزیر موصوف نے واضح کیا کہ ہندوستان میں آج تک 26 کروڑ سے زیادہ افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس سے یہ نہ صرف دنیا کی تیز ترین ٹیکہ کاری کی مہم بن جاتی ہے بلکہ ا س سہل طریقے کی وجہ سے بھی یہ اسے منفرد بناتی ہے جس میں ملک کے متضاد کردار اور 135 کروڑ کی آبادی کے باوجود یہ سہل طریقے سے جاری ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن اور قبل از وقت فیصلوں کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان نے وبا کے انتظامیہ میں، یوروپ کے دیگر چھوٹے ممالک کے مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا اس وبا کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے متعدد احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں اور اس حکمت عملی کا سب سے اہم عنصر ٹیکہ کاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’کام کی جگہ پر ٹیکہ کاری‘‘ کا تصور ایک کامیاب ماڈل کے طور پر ابھرا ہے۔ انھوں نے ریاستوں نیزمرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اس کی تقلید کرنے کی اپیل کی۔
*****
U.No.5595
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1728053)
Visitor Counter : 237