سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پیٹھ کے دائمی درد میں یوگا مفید ثابت ہوسکتا ہے

Posted On: 17 JUN 2021 3:47PM by PIB Delhi

اب تک کے زیادہ تر  یوگا پر مبنی مطالعات نے مریض کے تجربے، درد اور عدم صلاحیت کی ریٹنگ پر صحت یاب ہونے اور زندگی کی بہتر صلاحیتوں کے اشاریے کی شکل میں بھروسہ کیا ہے۔درد کی برداشت اور جسم کے لچیلے پن کو ناپنے والے تحقیق کاروں نے پایا ہے کہ یوگا سے ددر میں راحت ملتی ہے۔ درد کو برداشت کرنے کی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے اور پرانے پیٹھ درد کے مریضوں میں لچیلے پن میں بہتری آتی ہے۔

ڈاکٹر رینو بھاٹیہ جو ایمس نئی دہلی میں فیزیولوجی شعبے میں ایڈیشنل پروفیسر ہیں نے ڈاکٹر راجکمار یادو(پروفیسر فیزیولوجی  شعبہ ایمس نئی دہلی) کے ساتھ پرانے پیٹھ درد (سی ایل بی پی)پر یوگا کے اثرات کا انداز لگانے کے لئے تحقیق کی۔اس تحقیقی کام میں اُن کے ساتھ ڈاکٹر سری کمار وی (ایسوسی ایٹ پروفیسر فیزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبی لیشن ڈپارٹمنٹ ایم نئی دہلی)بھی شامل تھے۔

بیماری کے تین سال کی تاریخ کے ساتھ 50 سال کے پیٹھ درد میں مبتلا 100 مریضوں پر مطالعہ کیا گیا ۔ چار ہفتے کے منظم یوگا مداخلت (کیو ایس ٹی)نے ٹھنڈ کے درد اور ٹھنڈ کے درد کو برداشت کرنے کے لئے تھریس ہولڈ میں اضافہ دکھایا۔ مریضوں میں کارٹیکو موٹر  جوش اور لچیلے پن میں بھی کافی سدھار ہوا ۔ انہوں نے درد (الیکٹروفیزیالوجی) حساس رویے (کوآنٹیٹیو کمپیوٹرائزڈ سینسری ٹیسٹنگ)اور کارٹیکل ایکسائی ڈیبلٹی پیمانوں کے لئے موٹر کارٹیکس ٹرانس کرانیل میگنیٹک اسٹیمولیشن کا استعمال کرکے کچھ مشورے درج کئے گئے۔ا نہوں نے بیس لائن پر طبی کنٹرول کے مقابلے میں سی ایل بی پی مریضوں میں تمام پیمانوں کے درمیان اہم تبدیلی نوٹ کیں اور یوگا کے بعد تمام پیمانوں میں قابل ذکر بہتری پائی گئی۔

سائنس  اینڈ ٹیکنالوجی آف یوگا میڈیئیسن(ای اے ٹی وائی ایم)کے ذریعے ذریعے امداد یافتہ یہ تحقیق حال ہی میں جنرل آف میڈیکل سائنس اینڈ کلینکل ریسرچ میں شائع ہوئی ہے۔

درد اور کارٹیکوموٹر جوش کے پیمانوں کے تجزیہ، پیتھالوجی کی بنیاد پر معیاری علاج کے ساتھ یا پرانے پیٹھ درد سے راحت کے لئے طبی مداخلت کے طورپر مقرر کئے جانےوالے یوگا کے لئے سائنسی ثبوت کے ساتھ مضبوط بنیاد قائم کرنے میں مدد کرے گا۔ اس کے علاوہ اِن پیمانوں کا استعمال ابتدائی مرحلوں کے دوران روگیوں کے تعلق سے کئے گئے جائزوں اور بعد کی کارروائی کے لئے بھی کیا جاسکتا ہے۔

ٹیم نے پین ریسرچ اینڈ ٹی ایم سی لیباریٹری ایمس نئی دہلی میں سی ایل بی پی مریضوں اور فائبرو مائلجیا مریضوں کے لئے یوگا پروٹوکول بھی تیار کیا۔

 

001.jpg

 

پیٹھ درد کے مریضوں میں چار ہفتے کے یوگا کے بعد درد کی صورتحال اور درد سے متعلق کام کرنے کی عدم اہلیت میں بڑا سدھار ہوا ۔ ریڑھ کی ہڈی کے لچیلےپن میں بھی قدرے اضافہ ہوا۔

مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ طویل مدت میں یوگا گھر پر کیا جاسکتا ہے اور اسی لئے یہ ایک سستا علاج ہو سکتا ہے۔یہ نہ صرف درد سے راحت دیتا ہے، بلکہ زندگی کی مجموعی صلاحیت میں بہتری لاتا ہے اور دیگر صحت فوائد بھی مہیا کرتا ہے۔

 

002.jpg

Dr. Renu Bhatia

Publication link:https://dx.doi.org/10.18535/jmscr/v9i3.30

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 5580)


(Release ID: 1727985) Visitor Counter : 339