کامرس اور صنعت کی وزارتہ

گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس میک ان انڈیا پہل کو لاگو کرنے کے لئے ایم ایس ایز، وومین ایس ایچ جیز اور اسٹارٹ اپس جیسے سیلر گروپوں کے لئے مارکیٹ تک رسائی بڑھانے میں قدم فراہم کررہا ہے


جی ای ایم سہائے ایپ پر سیلرس (فروخت کرنے والوں) کے لئے فوری قرضے

گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس کے پاس اس وقت 690000 سے زائد ایم ایس ای سیلرس اور سروس پرووائیڈرس ان بورڈس ہیں

اس کے آغاز سے ہی گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس نے 52275 گورنمنٹ خریداروں کے لئے 111113 کروڑ روپے مالیت کے 67.27 لاکھ آرڈرس کو آسان بنایا

گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس آتم نربھر بھارت، ووکل فارلوکل، میک ان انڈیا پہل لاگو کرکے انڈر سروڈ سیلرس کو آن لائن مارکیٹ تک رسائی فراہم کررہا ہے

Posted On: 16 JUN 2021 4:11PM by PIB Delhi

بھارت سرکار کے کامرس کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر انوپ کمار وادھوان نے آج کہا ہے کہ گورنمنٹ ای- مارکیٹ پلیس ایم ایس ایم، وومین ایس ایچ جیز اور اسٹارٹ اپس جیسے سیلر گروپوں کو مارکیٹ رسائی میں اضافہ فراہم کررہا ہے۔ وہ میک ان انڈیا پہل اور گورنمنٹ آف انڈیا کی پالیسی کو لاگو کرکے ایم ایس ایز، وومین ایس ایچ جیز اور اسٹارٹ اپس جیسے سیلرس گروپوں کو مارکیٹ تک رسائی بڑھانے میں مدد فراہم کررہا ہے۔

میڈیا کے افراد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سردست گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (ای ای ایم) کے پاس 690000 سے زیادہ سیلرس (فروخت کرنے والے) اور سروس فراہم کرانے والے ان بورڈس ہیں، جو جی ایم ایم پر کل آرڈر مالیت کا 56 فیصد سے زیادہ تعاون کررہے ہیں جو نہ صرف ان بورڈنگ میں جی ای ایم کی کامیابی کا ایک ثبوت ہے بلکہ سرکاری خریداری میں ایم ایس ایز کو شرکت کرنے میں مدد کرکے انہیں شامل کرتا ہے۔ جی ای ایم پلیٹ فارم اندراج شدہ ایم ایس ایز کی تعداد میں پچھلے سال کے بعد سے 62 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ ایک زبردست کامیابی ہے۔ اگست 2017 میں اپنے قیام کے بعد سے جی ای  ایم نے 18.85 لاکھ رجسٹرڈ سیلرس اور 52275 گورنمنٹ خریداروں کے لئے سروس فراہم کرانے والوں سے 111113 کروڑ روپے مالیت کے 67.27 لاکھ آرڈرس کو دلانے میں آسانی پیدا کی۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ 695432 ایم ایس ای سیلرس اور سروس فراہم کرانے والوں نے گورنمنٹ ای پلیٹ فارم پر کل مالیت کا 56.13 فیصد آرڈر مکمل کیا۔

حال میں ہی ایم ایس ایم ای کی وزارت نے ایم ایس ایم ای کی نئی پالیسی کے مطابق سبھی ایم ایس ایم ای کاروباریوں کے لئے ایک نئی اودھیم رجسٹریشن اسکیم کا آغاز کیا۔نئے اودھیم فورم میں ایک شق ہے کہ جی ای ایم پورٹل پر آٹو- رجسٹریشن کے لئے کاروباریوں سے منظوری لی جائے۔ گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس آتم نربھر بھارت، ووکل فار لوکل، میک ان انڈیا پہل لاگو کرکے انڈر سروڈ سیلرس کو آن لائن مارکیٹ تک رسائی فراہم کررہا ہے۔

جی ای ایم، جی ای ایم آؤٹ لیٹ اسٹورز کو فروغ دینےکے لئے دیہی ترقی کی وزارت، قبائلی امور کی وزارت، ٹیکسٹائل کی وزارت، ایم ایس ایم ای کی وزارت، قومی بانس مشن اور زراعت کی وزارت کے اشتراک سے کام کررہا ہے اور دور دراز کے دیہی علاقوں میں انڈر سروڈ سیلر گروپوں کی مارکیٹ تک آن لائن رسائی فراہم کررہا ہے۔

.................

   ش ح،ح ا، ع ر

16-06-2021

                                                                                                                U-5542


(Release ID: 1727782) Visitor Counter : 158